22 مئی 2026 - 16:11
ااسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی صہیونی جارحیت سے متعلق مختصر اور اہم خبریں

دوبارہ جارحیت کی صورت میں جنگ کا دائرہ خطے سے آگے پھیل جائے گا، سپاہ پاسداران / مقاومت کی پے درپے ضربیں؛ حزب اللہ کا اسرائیلی پیادوں پر گھات لگا کر حملہ / ہمیں لبنان چھوڑ کر جانا پڑے گا، اسرائیلی افسران / آبنائے ہرمز سے ـ ایران کے ساتھ ہم آہنگی سے ـ جہازوں کی آمد و رفت / جنگ اور معاہدے کا امکان ففٹی ففٹی ہے! / ہمارے دشمن ہمارے سفارتکاروں سے زیادہ پختہ ہیں سبکدوش امریکی فوجی افسر / ہم تیار ہیں، ایرانی افواج / ایران میں جنوری کے بلوے، موساد کا کام تھا، اسرائیلی میڈیا / ہیگ کی عدالت میں جرائم پیشہ وزیر کے خلاف سزا کی درخواست /  ہیگ کی عدالت میں جرائم پیشہ وزیر کے خلاف سزا کی درخواست / صمود فلوٹیلا کے 100 کارکن صہیونی فوج کی حراست میں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

دوبارہ جارحیت کی صورت جنگ خطے سے کہیں بڑھ کر جنگ پر منتج ہوگی، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں خبردار کیا:

- اگر ایران پر امریکی-اسرائیلی حملے دہرائے گئے، تو جنگ کا دائرہ خطے سے اگـے بڑھے گا۔

- ایران حالیہ حملوں میں اپنی "تمام تر صلاحیتوں" کو بروئے کار نہیں لایا ہے اور دشمنی پر مبنی کسی بھی اقدام کی صورت میں ایسے علاقوں پر "تباہ کن ضربیں" لگائی جائیں گی جن کو دشمن کو توقع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جنگ رمضان 1447ھ سے قبل رہبر شہید نے خبردار کیا تھا کہ ایران پر جارحیت کی صورت میں جنگ علاقائی ہوگی؛ لیکن امریکہ نے اس انتباہ کو سنجیدہ نہیں لیا اور نتیجہ یہ ہؤا کہ اس نے اپنے علاقائی حلیفوں کو ایرانی ہتھیاروں کا نشانہ بنوایا۔

اب، دہشت گرد امریکی ریاست کو اس تجربے سے سبق سیکھنا چاہئے اور جاننا چاہئے کہ ایران پر حملوں کا اعادہ، جنگ کو مشرق وسطی سے کہیں آگے لے جائے گا اور ممکن ہے کہ امریکی سرزمین تک بھی پہنچ جائے۔

مقاومت کی پے درپے ضربیں؛ حزب اللہ کا اسرائیلی پیادوں پر گھات لگا کر حملہ

 حزب اللہ لبنان کے مجاہدین جنوبی لبنان میں "حداثا" کی طرف بڑھنے والے صہیونی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کرکے دشمن کے دو میرکاوا ٹینکوں کو تباہ اور کئی افراد کو ہلاک کر دیا۔

ہمیں لبنان چھوڑ کر جانا پڑے گا، اسرائیلی افسران

"اسرائیل ہیوم" نامی عبرانی اخبار نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے صہیونی فوج کی عاجزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: "اسرائیلی افسران سمجھتے ہیں کہ انہیں لبنان چھوڑ کر جانا چاہئے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ لبنان میں رہنا بے بیہودگی ہے اور اسرائیلی فوج اس جنگ سے کچھ حاصل نہیں کرتی۔"

آبنائے ہرمز سے ـ ایران کے ساتھ ہم آہنگی سے ـ جہازوں کی آمد و رفت

سپاہ پاسداران کی بحری کمانڈ نے اعلان کیا: "گذشتہ چند دنوں میں 100 سے زیادہ تیل بردار، کنٹینر بردار اور تجارتی بحری جہاز سپاہ پاسداران کے ساتھ ہم آہنگی اور ان کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے بحفاظت گذر گئے۔

آبنائے ہرمز سے جہاز رانی سپاہ پاسداران کی بحریہ کے اجازت نامے اور ہم آہنگی کے ساتھ جاری ہے۔"

جنگ اور معاہدے کا امکان ففٹی ففٹی ہے!

آج پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اس ملک کی ثالثانہ کوششیں بدستور جاری ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد میں مذاکرات کو دوسرے دور کے آغاز کے حوالے سے امید ظاہر کی۔

اسی اثناء میں "نیویارک ٹائمز" نے لکھا کہ امریکہ اور اسرائیلی فوجی، جنگ بندی کے بعد سے اب، شدت کے ساتھ تیاریاں کر رہے ہیں، جو اسی ہفتے ایران پر نئے حملوں کے آغاز کی علامت ہو سکتی ہیں۔"

ہمارے دشمن ہمارے سفارتکاروں سے زیادہ پختہ ہیں سبکدوش امریکی فوجی افسر

سبکدوش امریکی فوجی افسر اور خارجہ پالیسی کے تجزیہ کار "ڈینئل ڈیویس Daniel Davis" نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر "عراقچی" کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: "یہ شرمندگی کم نہیں ہے کہ ہمارے دشمن مسلسل، ہمارے سفارتکاروں اور سینئر اہلکاروں سے زیادہ منطقی اور پختہ انداز سے بات کرتے ہیں اور عمل کرتے ہیں۔"

ہم تیار ہیں، ایرانی افواج

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ جنگ بندی کے دور کو جنگ کا دور سمجھتی ہے اور اس نے اس موقع سے اپنی فوجی صلاحیتوں کی تقویت کا فائدہ اٹھایا ہے۔

ایران میں جنوری کے بلوے، موساد کا کام تھا، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی اخبار "وائی نیٹ" نے فاش کیا: "ایران میں جنوری 2026ع‍ میں ہونے والے بلوے، موساد کے منظم کردہ کاروائیاں تھیں، جن کی بنا پر نیتن یاہو نے فوجی کاروائی وقت سے پہلے شروع کردی۔"

ہیگ کی عدالت میں جرائم پیشہ وزیر کے خلاف سزا کی درخواست

ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اٹارنی دفتر نے صہیونی ریاست کے انتہاپسند یہودی وزیر "اسموترچ" کی گرفتاری کے لئے باضابطہ درخواست دی ہے۔

اس پر لگے الزامات میں انسانیت کے خلاف جرم، جنگی جرائم اور اپاتھائیڈ جرائم شامل ہیں اور اس درخواست کے لئے مذکورہ جرائم کے کافی ثبوت تک رسائی حاصل ہے۔

صمود فلوٹیلا کے 100 کارکن صہیونی فوج کی حراست میں

غاصب اسرائیلی ریاست کی بحریہ نے ترکیہ سے غزہ کی طرف جانے والے صمود بیڑے میں شامل 100 کارکنوں کو گرفتار کر لیا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha