لبنان
-
شیخ علی خطیب: جنوبی لبنان اب بھی اسرائیلی جارحیت کی زد میں ہے
لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی خطیب نے عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران جنوبی لبنان کی تازہ صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عوام اب بھی اسرائیلی جارحیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنانی عوام کی مزید سیاسی، معاشی اور سماجی حمایت کرے اور بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں باعزت واپسی کے لیے کردار ادا کرے۔
-
ہمارا راستہ اب بھی مزاحمت ہے، دشمن کے سامنے سرنڈر نہیں
حزب اللہ کے رکنِ پارلیمنٹ حسن عزالدین نے کہا ہے کہ لبنان کے لیے مزاحمت ہی ہمارا انتخاب ہے اور اسرائیلی دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
-
شیخ الخطیب: امام موسیٰ صدر سے وفاداری جنوبی لبنان میں ریاست کے قیام سے ثابت ہوگی
لبنان کی مجلسِ اعلیٰ اسلامی شیعیان کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے امام موسیٰ صدر کی 48ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ان کی فکر اور میراث سے حقیقی وفاداری کا تقاضا ہے کہ جنوبی لبنان کو آزاد کرایا جائے، بے گھر افراد کو ان کے گھروں میں واپس لایا جائے، تباہ شدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کی جائے اور ملک میں ایک مضبوط، عادل اور جامع ریاست قائم کی جائے۔
-
حزب اللہ رہنما: حکومت امریکی رضامندی حاصل کرنے میں مصروف، مزاحمت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی
حزب اللہ لبنان کے میڈیا ونگ کے سربراہ اور پارلیمانی رکن ابراہیم الموسوی نے لبنانی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکام لبنانی عوام کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ان کی ترجیح امریکہ کو خوش کرنا بن چکی ہے۔
-
شیخ احمد قبلان: قومی صدارت کا آغاز جنوبی لبنان سے ہونا چاہیے
بیروت: لبنان کے ممتاز جعفری مفتی شیخ احمد قبلان نے ملکی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے صدر ژوزف عون سے کہا ہے کہ قومی ریاست کی حقیقی ترجیحات کا آغاز جنوبی لبنان سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزاحمت، لبنانی فوج اور قومی اتحاد کو ملک کی خودمختاری کا ضامن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو لبنان کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
-
بعلبک میں علماء کا اسرائیلی منصوبوں کے مقابل مزاحمت کی حمایت کا اعلان
تحریک ثقافتِ حمایتِ مزاحمت اور لبنان میں مسلم علماء کی جماعت» کے زیر اہتمام بعلبک کے تموز ہال میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء، سیاسی و سماجی شخصیات، ارکان پارلیمنٹ، فلسطینی رہنماؤں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
-
ہم میدان میں موجود رہیں گے، پیش کیے گئے منصوبے قبول نہیں کریں گے؛ ہتھیار نہیں ڈالیں گے:نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور میدان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔ انہوں نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیا۔
-
امتِ اسلامی کا اتحاد دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا مؤثر راستہ ہے
مجلسِ اعلائے شیعیان لبنان کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے کہا ہے کہ اسلامی امت کا اتحاد دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دشمنوں کے مقابلے میں مزاحمت اور ثابت قدمی قرآنِ کریم کی جانب سے اتحادِ امت پر دی جانے والی تاکید کا نتیجہ ہے۔
-
حزب اللہ کا لبنانی حکومت پر طنز: خودمختاری تسلیم ہونے سے نہیں، آزادی سے حاصل ہوتی ہے
حزب اللہ کے وفاداری برائے مزاحمت پارلیمانی دھڑے کے رکن حسین جشی نے لبنانی حکومت کی اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور نام نہاد ’’فریم ورک معاہدے‘‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی خودمختاری بیرونی دباؤ کے سامنے جھکنے سے نہیں بلکہ اپنی سرزمین کی آزادی اور قابض افواج کے انخلا سے حاصل ہوگی۔
-
جنوبی لبنان کی سڑکوں پر موت کا سفر؛ ڈرائیور روزانہ اسرائیلی حملوں کے سائے میں
ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، مسافروں میں 90 فیصد سے زائد کمی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے خطرے نے جنوبی لبنان کے پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مگر جنگ کے باوجود وہ جنوبی علاقوں تک آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔
-
لبنان میں امارات کے بڑھتے قدم؛ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے حکومتی ڈھانچے تک رسائی کا منصوبہ
لبنان اور امارات کے درمیان اقتصادی تعاون میں تیزی کے دوران بیروت اور طرابلس کی بندرگاہوں اور ہوائی اڈے سمیت اہم تزویراتی اثاثوں میں اماراتی سرمایہ کاری کی اطلاعات نے ابوظہبی کے اصل مقاصد پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
-
طرابلس کی عوامی کمیٹیوں کی امریکی سفیر پر کڑی تنقید؛ اسرائیل کی حمایت مسترد
طرابلس کی عوامی کمیٹیوں کی انجمن نے لبنان میں امریکی سفیر میشل عیسیٰ کے دارالفتویٰ کے دورے اور ان کے بیانات کو لبنان کی خودمختاری کے خلاف اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طرابلس کے عوام لبنان اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی امریکی حمایت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
-
جنوبی لبنان اسرائیلی حملوں کی زد میں؛ فضائی حملے اور بڑے پیمانے پر دھماکے
اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ متعدد قصبوں میں مکانات کی مسماری، کھدائی اور دھماکوں کی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔
-
تحریکِ امت لبنان: اسلامی اتحاد شرعی فریضہ اور امت کی بقا کی ضمانت ہے
تحریکِ امت لبنان نے میلادِ رسول اکرم(ص) اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر بیروت میں منعقدہ تقریب میں اسلامی اتحاد کو محض سیاسی نعرہ قرار دینے کے بجائے شرعی ذمہ داری اور امتِ مسلمہ کی بقا کے لیے ناگزیر ضرورت قرار دیا۔
-
لبنان کی سلامتی کے لیے فوج، عوام اور مزاحمت کا اتحاد ناگزیر ہے
لبنانی قیدی یحییٰ سکاف کے دوستوں کی کمیٹی نے شہید جعفر ابراہیم سلیم کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران قومی اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج، عوام اور مزاحمت کا اتحاد ہی لبنان کو اسرائیلی جارحیت اور خطرات سے محفوظ رکھنے کی ضمانت ہے۔
-
شیخ زہیر الجعید: اسلامی اتحاد صہیونی منصوبوں کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ہے
لبنان کی اسلامی ایکشن فرنٹ کے رابطہ کار شیخ زہیر الجعید نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد کو صرف مذہبی اجتماعات اور تقریبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ فلسطین اور بیت المقدس جیسے مشترکہ مسائل پر مسلمانوں کا متحد ہونا ہی صہیونی قبضے، انتشار اور خطے کی تقسیم کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کا مؤثر راستہ ہے۔
-
مفتی جعفری لبنان: ملک کی بقا فوج، مزاحمت اور قومی اتحاد کے تحفظ سے وابستہ ہے
لبنان کے ممتاز مفتی جعفری شیخ احمد قبلان نے ریاستی اداروں اور قومی خودمختاری کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی بقا فوج، مزاحمت اور قومی اتحاد کے تحفظ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے اور قومی فیصلوں کو بیرونی دباؤ کے تابع بنانے کی کوششوں کو ملک کے لیے خطرہ قرار دیا۔
-
لبنان کے سابق وزیر غازی العریضی: اسرائیل معاہدے مسترد کرکے لبنان کے علاقوں پر مسلسل حملے کر رہا ہے
لبنان کے سابق وزیر غازی العریضی نے ملک کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی اقدامات کو معمول کا معاملہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ ان کے مطابق اسرائیل معاہدوں کو مسترد کرکے مختلف علاقوں پر حملے کر رہا ہے اور بعض حلقے ان کارروائیوں کو ’’حقِ دفاع‘‘ کا نام دے کر جائز قرار دیتے ہیں۔
-
نبیہ بری: میلادِ رسول (ص) کو دینی و اخلاقی اقدار پر عمل کا ذریعہ بنانا چاہیے
لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے میلادِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کہا ہے کہ مذہبی و روحانی مناسبتیں صرف یاد منانے تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ انہیں روزمرہ زندگی میں دینی، اخلاقی اور انسانی اقدار پر عمل کرنے کا ذریعہ بنانا چاہیے۔
-
تجربہ بتا رہا ہے، اسرائیل کے خلاف اصل مزاحمت ہی مؤثر بازدارندگی ہے: مجتبیٰ امانی
ایران کے سابق سفیر برائے لبنان مجتبیٰ امانی نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات اب تک اسرائیلی جارحیت روکنے میں مؤثر ثابت نہیں ہوئے، جبکہ خطے کی صورتحال سے واضح ہے کہ اسرائیل اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور مزاحمت ہی مؤثر بازدار قوت بن کر سامنے آئی ہے۔
-
نائب وزیر اعظم لبنان: اسرائیل مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،
لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق متری نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بیروت کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے کسی قسم کی حسنِ نیت کا مظاہرہ نہیں کر رہا بلکہ جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور اسے مضبوط بنانے کی بین الاقوامی کوششوں کی بھی مخالفت کر رہا ہے۔
-
حزب اللہ لبنان: واشنگٹن لبنان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے
حزب اللہ لبنان: واشنگٹن لبنان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے
-
نبیہ بری: یونیفل کا مشن ختم کرنا جنوبی لبنان کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کا مشن ختم کرنے کو خطے کے خلاف سب سے بڑی غلطی اور جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مطلب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کو عملاً نظرانداز کرنا ہے۔
-
لبنانی پارلیمنٹ کے وفاداریِ مزاحمت بلاک کا اسرائیل سے مذاکرات ختم کرنے کا مطالبہ
لبنان کے پارلیمانی بلاک وفاداریِ مزاحمت نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے اور صہیونی حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے دستبردار ہوا جائے۔
-
جنوب لبنان میں مزاحمت اور اسرائیلی فوج کی طویل جنگ؛ فوجی برتری فیصلہ کن فتح میں نہ بدل سکی
جنوبی لبنان میں 1982 سے جاری مزاحمت اور اسرائیلی فوج کے درمیان مختلف معرکوں کے جائزے پر مبنی ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت نے صبر، مسلسل کارروائیوں اور جنگی حکمتِ عملی کے ذریعے اسرائیلی فوج کو طویل عرصے تک دباؤ میں رکھا، یہاں تک کہ اسرائیل کی فوجی اور تکنیکی برتری بھی اسے اپنے حتمی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ بنا سکی۔
-
لبنان میں اسرائیلی جارحیت پر وزیر خارجہ شدید تنقید کی زد میں
لبنانی تجزیہ کار نے وزیر خارجہ یوسف رجّی کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود وزارت خارجہ نے اپنی سفارتی اور قانونی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال نہیں کیا۔
-
علی عمار: لبنانی عہدیدار ذمہ داریوں سے فرار نہ ہوں، اپنے ضمیر کی آواز سنیں
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن اور وفاداریِ مزاحمت پارلیمانی بلاک کے رکن علی عمار نے ملکی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے لبنانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ حالات کی حقیقت کو درست طور پر سمجھیں، اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہ کریں اور لبنان کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے قومی وقار اور ضمیر کے مطابق راستہ اختیار کریں۔
-
لبنان: حسن عزالدین: مزاحمت علی الطاہر کی چوٹی سے پیچھے نہیں ہٹے گی
لبنانی پارلیمنٹ کے وفاداری برائے مزاحمت پارلیمانی اتحاد کے رکن حسن عزالدین نے کہا ہے کہ مزاحمت علی الطاہر کی چوٹی پر اپنی پوزیشن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں مزاحمت اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جواب دے گی اور کسی بھی صورت سفید جھنڈا نہیں لہرائے گی۔
-
علی الطاہر؛ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے لیے اہم تزویراتی گتھی
جنوبی لبنان کی پہاڑی چوٹی علی الطاہر میں حالیہ پیش رفت نے اسے اسرائیل کے لیے اہم فوجی اور سیاسی مرکز بنا دیا ہے، جہاں اسرائیلی فوج زیرِ زمین تنصیبات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے امکانات بھی تلاش کر رہی ہے۔
-
جنوبی لبنان میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں؛ اسرائیلی فوج کی فاسفورس بمباری، حزب اللہ کا جوابی حملہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے نے علی الطاہر کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ رپورٹس کے مطابق توپ خانے کی کارروائی میں فاسفورس گولے بھی استعمال کیے گئے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی اور ڈرون حملے میں 3 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔