سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
-
خلیج فارس میں اسمگلنگ نامنظور؛
سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ضبط ہونے والے آئل ٹینکر کی ضبطی کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ تالارا (Talara) نامی جہاز کو صرف عدالتی حکم کی تعمیل اور ملکی اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی روکنے کی غرض سے ضبط کیا گیا ہے۔
-
ہم کبھی کمزور نہیں ہوتے، بریگیڈیئر جنرل شکارچی
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کہا: ہم کبھی کمزور نہیں ہوں گے، بلکہ ہر شہید کے عروج کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران مزید طاقتور اور مستحکم ہوتا جاتا ہے۔
-
ایران کے شمال مغرب میں سپاہ کی سجیل ڈرون یونٹس کی جنگی مشقیں
ایران کے شمال مغرب میں سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کی سجیل ڈرون یونٹس کی مشقیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کی موجودگی میں منعقد ہوئیں۔
-
خلیج فارس اور آبنائے ہرمز ایجنڈے پر؛
دشمن میں عقل ہو تو ایران پر حملہ نہیں کرے گا / آبنائے ہرمز کی اہمیت، میجرجنرل جعفری کا انٹرویو-5
بارہ روزہ جنگ کے دوران ہم نے بحریہ کی صلاحیت نیز خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کا کارڈ استعمال نہیں کیا۔ ان صلاحیتوں میں سے کچھ کو مستقبل کے حالات کے لیے محفوظ رکھنا ضروری تھا۔ 12 روزہ جنگ اس حد تک نہیں پہنچی کہ ان کے استعمال کی ضرورت پڑتی، لیکن اگر بحران بڑھا تو ان صلاحیتوں کا استعمال ایجنڈے پر ہوگا۔
-
اسرائیل کے ساتھ وسیع البنیاد نہیں تھی / میزائل وافر مقدار میں موجود ہیں، میجرجنرل جعفری کا انٹرویو-4
"جنگ" کا اطلاق 12 روزہ مقدس دفاع اور وعدہ صادق 3 پر محض اس لئے کیا گیا ہے کہ آپریشن کی مدت طویل تھی، حالانکہ یہ ایک ہمہ جہت آپریشن نہیں تھا اور نہ ہی دنیا کی کلاسیکی جنگوں سے، ـ یہاں تک کہ چھ روزہ جنگ، حزب اللہ کی اسرائیل سے جنگوں یا یمن کے اسرائیل سے تصادم سے ـ قابل قیاس نہیں تھا۔ بلا شک و شبہ ہمارے دشمنوں کے اس وقت کے مضحکہ خیز تجزیے، معلومات کی کمی اور ایرانی عوام کی صلاحیتوں اور فوجی طاقت کے بارے میں غلط اندازوں کا نتیجہ تھے۔
-
شہید امیر علی حاجی زادہ کی تقرری؛
شہید حاجی زادہ ایرواسپیس فورس کے کمانڈر کیسے بنے، میجرجنرل جعفری کا انٹرویو-3
شہید میجر جنرل حاجی زادہ اور شہید میجر جنرل مجید موسوی نے یزائل سیکشن کے انچارج شہید میجر جنرل محمود باقری کے تعاون سے سات سے دس سال کے اندر سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس کو قابلیت کی ایک اعلیٰ سطوح تک پہنچایا۔ میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجیز کی تحقیق، ترقی اور تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی اور ملک کی تسدیدی صلاحیت اور ڈیٹرنس کو مضبوط کیا گیا۔
-
ایران اسرائیل جنگ؛
ہم 1990 سے جانتے تھے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ہوگی، میجرجنرل جعفری کا انٹرویو-2
ہم جانتے تھے کہ نئے خطرات آٹھ سالہ دفاع مقدس جیسے نہیں ہوں گے۔ دشمنوں نے خطرے کی قسم اور نوعیت کو بدل دیا تھا، اور امریکہ اور اسرائیل کو بنیادی دشمنوں کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔ ان کی فوجی ٹیکنالوجی کا ہم سے فاصلہ بہت زیادہ تھا، اس لئے ہماری حکمت عملی غیر متوازن جنگ (Asymmetric warfare) کی طرف چلی گئی۔
-
12 روزہ دفاع مقدس؛
12 روزہ جنگ کا تجزیہ آنے والے واقعات کا آئینہ، حسین طائب
انھوں نے کہا:واشنگٹن اور تل ابیب کی اسٹریٹجک ہم آہنگی کے مطابق، امریکہ نے مخلوط جنگ (Hybrid warfare ) کی حکمت عملی پر عمل کیا اور اسرائیل نے اس کا سیکیورٹی پہلو سنبھالا تاکہ علاقائی تنازعات پیدا کر کے خطے میں اپنی بالادستی قائم کر سکیں/ 12 روزہ جنگ کا تجزیہ آنے والے واقعات کی شناخت کا امکان فراہم کرتا ہے۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کا یمنی افواج سے اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا اعلان
جنرل محمد پاکپور نے یمنی چیف آف اسٹاف کو تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایران خطے میں مشترکہ خطرات کے خلاف مزاحمت اور فلسطین و غزہ کی حمایت کے لیے یمنی افواج کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
ایرانی قوم کبھی تسلیم نہیں ہو گی،ایران کو جھکانے کا امریکہ کا خواب ہی رہے گا
سپاہ پاسداران میں ولی فقیہہ کے نمائندے حجتالاسلام عبداللہ حاجیصادقی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی تسلیم نہیں ہوگی اور امریکہ ایران کو مات دینے کی خواہش کو قبر تک لے جائے گا۔
-
امام خمینی کی سچی پیشین گوئیاں؛
دنیا نے اسرائیل کے بارے میں امام راحل کے ارشادات کو نصف صدی بعد سمجھ لیا، بریگیڈیئر جنرل فَدَوِی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا: نسل پرست صہیونی ریاست کے بارے میں امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کے نقطہ نظر کے آدھی صدی بعد، دنیا کو اس ریاست کی حقیقت کا اندازہ ہو گیا ہے اور آج دنیا میں اس ریاست کے خلاف نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
ہفتۂ دفاع مقدس کے آغاز پر بیان؛
دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا ایک بار پھر مہلک اور پشیمان کن جواب دیں گے، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ اگر دشمن کی طرف سے کوئی نئی حساباتی غلطی (Miscalculation) اور جارحیت سرزد ہوتی ہے، تو اسلامی جمہوریہ ایران اسے ایک اور مہلک اور سبق آموز جواب دے گا۔
-
دفاعی طاقت میں اضافہ دشمنوں کو مہم جوئیوں سے باز رکھتی ہے، کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے وزیر دفاع کے نام ایک پیغام میں لکھا ہے: "امریکہ اور صہیونی ریاست کی حالیہ مسلط کردہ جنگ کے تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ 'جامع اور ہمہ جہت اسٹراٹیجک تقویت اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے' کی حکمت عملی دشمنوں کے منحوس عزائم کو ناکام بناتی ہے اور انہیں نئی مہم جوئیوں سے باز رکھتی ہے۔"
-
صہیونیوں پر ایران کی نئی ضرب؛
ملنے والی دستاویزات کی روشنی میں ایرانی میزائل پہلے سے بہتر طور پر صہیونی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران
جنرل سلامی نے کہا: یہ ضرب، صہیونی ریاست کے بکھرے ہوئے جسم پر آخری ضرب نہیں ہوگی، یہ حق کی باطل پر حتمی فتح کی نوید دیتی ہے۔