حزب اللہ لبنان
-
لبنانی صدر کا مطالبہ: اسرائیلی فوجی فوری طور پر لبنان کی سرزمین چھوڑیں
صدر لبنان جوزف عون نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنانی اراضی سے مکمل انخلا پر مجبور کرے تاکہ لبنانی فوج اپنی تعیناتی کو بین الاقوامی سرحدوں تک مکمل کر سکے۔
-
"شیخ نعیم قاسم کا انصاراللہ کے رہنما کے لیے تعزیتی پیغام: اس راستے کا انجام اسرائیل کی شکست ہے"
حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے انصاراللہ یمن کے رہنما سید عبدالمالک الحوثی کو ٹیلی گراف بھیج کر یمنی وزیراعظم اور وزراء کی شہادت پر تعزیت اور حمایت کا پیغام دیا، اور کہا کہ اس راستے کا اختتام اسرائیل کے زوال اور عالمی استکبار کی شکست میں ہوگا۔
-
امریکی منصوبہ خطرناک، حزب اللہ کے ہتھیار لبنان کی سلامتی کی ضمانت ہیں: لبنانی عالم
"عرب فوجوں کو اپنے ہتھیار اسلامی مزاحمت کے حوالے کرنے چاہئیں، نہ کہ ان حکومتوں کے جو امریکہ کی غلامی کر رہی ہیں۔" لبنانی عالم
-
لبنان میں خانہ جنگی کا کوئی بھی خطرہ نہيں ہے ، نبیہ بری
جب تک اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہے گا اس وقت تک حزب اللہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ لبنانی اسپیکر
-
لبنان میں ایرانی سفیر کا بیان
لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہتھیار اور مزاحمت ضروری ہے
ایران کے سفیر نے کہا کہ اگر لبنان اکیلا رہے، بغیر ہتھیار اور مزاحمت کے، تو اسرائیل کے حملے کو روکنے کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ لبنان کو اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار اور مزاحمت ضروری ہے۔
-
حزب اللہ کو کسی سرپرست کی ضرورت نہیں: علی لاریجانی
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، علی لاریجانی، جو اس وقت عراق کے دورے پر ہیں، نے کہا ہے کہ حزب اللہ ایک اہم اور باوقار مقاومتی تحریک ہے جو بلند فکر کی حامل ہے اور کسی سرپرست کی محتاج نہیں۔
-
کاغذی صہیونی ریاست؛
ریڈیو اسرائیل کا ڈائریکٹر- موساد کا افسر، مناشے امیر ایران اور مقاومت کے حملے سے ہراساں + ویڈیو
ریڈیو اسرائیل کے ڈائریکٹر اور موساد کے افسر، ایرانی نژاد یہودی مناشے امیر نے ایک ویڈیو پیغام میں ایران اور محور مقاومت کی طرف سے صہیونی ریاست کے لئے پیش آنے والے اگلے خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
-
ہتھیار ڈالنے سے موت بہتر ہے۔ حزب اللہ کے پارلمیانی رکن محمد رعد
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک "وفاداری برائے مزاحمت" کے سربراہ نے حکومت کے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: موت ہتھیار ڈالنے سے بہتر ہے۔
-
یہ مرحلہ بھی موسم گرما میں اڑی ہوئی دھول کی مانند گذرے گا/ لبنانی حکومت سے بہت بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے، حزب اللہ کا سخت بیان
لبنان کی نواف سلام حکومت کے "مقاومت کو غیرمسلح قومی خودمختاری کو زک پہنچانے" پر مبنی فیصلے پر حزب اللہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے "بہت بڑی غلطی اور بیرونی ڈکٹیشن کا" قرار دیا اور واضح کیا کہ حزب اللہ اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور اس کو قابل اعتنا نہیں سمجھتی۔ / حزب اللہ نے لبنانی عوام سے مخاطب ہوکر کہا: "سیاسی کھیلوں کا یہ مرحلہ بھی موسم گرما میں اڑی ہوئی دھول کی مانند ہے، جو گذر جائے گی؛ ہم صبر کرنے اور فتح پانے کے عادی ہیں۔"
-
-
ہم اپنے عہد کے پابند ہیں / یا فاتح ہونگے یا شہید لیکن ہتھیار نہیں ڈالیں گے، شیخ نعیم قاسم
سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے صہیونی ریاست کی قبضہ گری کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا: ہم مرد میدان ہیں اور مقاومت کے بھڑکتے ہوئے شعلے تمام تر دشواریوں کے باوجود روشن رہیں گے۔
-
تصویری خبر | جنوبی لبنان میں امریکی-سعودی-صہیونی سازش ناکام، حزب اللہ کی زبردست کامیابی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سابق وزیر ثقافت و ارشاد، سید محمد حسینی نے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: جنوبی لبنان کے بلدیاتی انتخابات میں مزاحمت دشمن اور بظاہر شیعہ گروپ کھڑا کرنے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے کی امریکیوں، صہیونیوں اور سعودیوں کی ناامیدانہ کوششیں بری طرح ناکام ہو گئیں اور حزب اللہ امل پارٹی کی مشترکہ فہرست میں شامل امیدوار 110 حلقوں میں سے 109 حلقوں میں کامیاب ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، انتخابات میں لبنانی شیعوں کی شرکت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں رہی۔
-
ایران: لبنان میں صہیونی ریاست کی شکست ناقابل تلافی ہے، ناصر کنعانی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | لبنان میں صہیونی ریاست کی تاریخی شکست کی خفت و ذلت امریکی حکومت کی حمایت یافتہ ریاستی دہشت گردی کا سہارا لے کر بھی ناقابل تلافی رہے گی اور نہ ہی اس کا ازالہ کیا جاسکے گا۔
-
تصوریری خبر | حزب اللہ لبنان نے عربی-صہیونی سازش کو ناکام بنایا
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، مسلمان صحافیوں کی انجمن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید نظام الدین موسوی نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا: لبنان کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اللہ اور مقاومت کی فہرست کی فیصلہ کن فتح نے "حزب اللہ کے خاتمے" کے جھوٹے دعوے اور امید کو خاک میں ملا دیا۔۔۔ بعلبک اور بیروت کے علاقوں کے عوام نے نفسیاتی جنگ اور عربوں-صہیونیوں کی طرف سے پیسہ بکھیرنے کے برعکس، دشمن کی خواہش کو زبردست "نہ" کہا اور ایک بار پھر لبنان کے شہروں اور دیہاتوں میں مقاومت کی سینکڑوں انتظامی شاخوں کا پرچم بلند ہؤا۔
-
مقاومت بدستور جاری ہے؛
مقاومت نے لبنان پر ذلت آمیز سمجھوتہ مسلط نہیں ہونے دیا، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا: مقاومت (یعنی حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں) نے لبنان پر اسرائیل کی طرف سے ذلت آمیز سمجھوتہ مسلط نہیں ہونے دیا۔
-
اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا، خیانت اور غداری ہے، نبیہ بری
لبنانی پارلیمان کے سربراہ نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ صہیونی ریاست لبنان پر جارحیت کرکے بیروت کو تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔
-
تصویری رپورٹ |اسرائیلی قابض فوج کا بیروت کے ضاحیہ علاقے پر فضائی حملہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی قابض فوج کی فضائیہ نے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں واقع "الحدث" محلے پر بمباری کی۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کے نتیجے میں گاڑیوں اور رہائشی عمارتوں کو شدید مادی نقصان پہنچا۔
-
سید حسن نصراللہ کو نیوکلیئر ہتھیار سے شہید کیا گیا، عالمی ماہر کے حیران کن انکشافات
ڈاکٹر کرس بسبی کا کہنا ہے کہ بیروت حملہ صرف فوجی کارروائی نہیں بلکہ انسانی تباہی کا نیا باب ہے چنانچہ عالمی برادری اسرائیل کے یورینیم ہتھیاروں پر پابندی لگائے۔
-
تصویری رپورٹ | الخیام میں حزب اللہ کے شہداء کی تدفین: ایک دل کو چھو جانے والی وداع
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے شہر الخیام میں حزب اللہ کے دو شہداء کی تدفین کی گئی۔ شہید محمد جعفر منح عبدالله اور محمد ریاض عبدالله کی تشییع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ غمگین لمحہ حزب اللہ کے کارکنوں اور اہلِ وطن کے لیے فخر اور عزت کا نشان بن گیا۔
-
تصویری رپورٹ | عراق میں "راہِ جاودانگی" (جاده ابدیت) کی تصویری نمائش
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، حشد الشعبی کے میڈیا یونٹ نے عراق میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا، جس کا عنوان تھا "طریق الخلود" (راہِ جاودانگی)۔ یہ تصویری نمائش لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ کے جنازے کی تصاویر پر مشتمل ہے۔
-
کوئی بھی طاقت مقاومت کو شکست نہیں دے سکتی/ اسرائیل لبنان پر قبضہ چاہتا ہے / مقاومت کو نہتا کرنے کا مطالبہ اسرائیل کی بلااجرت خدمت ہے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا: ہمارے پاس کچھ خاص آپشنز ہیں، کسی چیز سے نہیں ڈرتے، آزمانا چاہتے ہو تو آزما لو، کوئی بھی طاقت ہیں شکست نہیں دے سکتی۔
-
ویڈیو | حزب اللہ لبنان کے دو مجاہدوں کی آسمانی رفاقت
دو دوستوں، دو شیردلوں، مقاومت و شہادت کے دو راویوں کے جلے ہوئے دلوں کے بھڑکتے شعلے۔ یہ لبنان کا علاقہ عدیسہ ہے، جہاں ارادے فولاد کو پگھلا دیتے ہیں، یہ جنوبی لبنان کا علاقہ ہے، شہادت اور فتح و نصرت کی وعدہ گاہ۔