14 جون 2026 - 05:14
سمجھوتے کا مسودہ حتمی نہیں ہؤا ہے/ صہیونی خلل ڈالنے کے لئے کوشاں ہیں، عراقچی

گوکہ دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ نے مختلف متون ـ "ایران-امریکی سمجھوتے کے متن" ـ کے طور پر شائع کر دیئے ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ان متون کو مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کے بارے میں قیاس آرائیوں کی بھرمار ہے اور دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ نے مختلف متون ـ "ایران-امریکی سمجھوتے کے متن" ـ کے طور پر شائع کر دیئے ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ان متون کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کا مسودہ ابھی حتمی نہیں ہؤا، ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں اور اب تک کے شائع ہونے والے متون قابل توثیق نہیں ہیں۔

انھوں نے واضح کیا: "ایران اور امریکہ کے سمجھوتے کے کچھ دشمن ہیں جو میں خلل ڈالنے کے درپے ہیں اور اسرائیل ان دشمنوں میں سرفہرست ہے۔"

امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی امریکی حکومت کے کچھ عہدیداروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ حتی اگر ایران کے ساتھ سمجھوتہ نافذ بھی ہوجائے، عین ممکن ہے کہ طفل کُش صہیونی ریاست کا وزیر اعظم نیتن یاہو پھر بھی ایک خلل انداز عنصر کا کردار ادا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha