22 مئی 2026 - 12:07
حصۂ چہارم | ہمیشہ سے زیادہ طاقتور ایران، دشمن کے خلاف نئے محاذ کھولنے کے لئے تیار

امریکہ کے دباؤ اور خطرات کے باوجود، ایران نے خطے میں اپنی اسٹراٹیجک پوزیشن کو مستحکم کر لیا ہے اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے ذریعے عالمی توانائی کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور دشمن کی غلطی اس پر آبنائے باب المندب کا کنٹرول بھی اس میں شامل کر دے گی۔ / امریکہ حملہ کرے گا، تو ایران باب المندب بند کرے گا، نیویارک ٹائمز / ایران؛ عالمی نظام میں استحکام یا بحران کا کلیدی ستون / تہران کے پاس عالمی توانائی کے اہم ترین گذرگاہ اور کھاد اور ہیلیم کی مرکزی شاہراہ پر کنٹرول ہے، فارن پالیسی / 42 امریکی جنگی طیاروں کی تباہی  / امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں ناقابل برداشت / ایران کو پسپائی پر مجبور کرنا، ایک وہم ہے، ڈاکٹر پزشکیان / دشمن کو دوبارہ جارحیت پر پشیمان کریں گے، ڈاکٹر قالیباف / دشمنوں سے غلطی سرزد ہوجائے تو اس کے ہاتھ کاٹ کر رکھ دیں گے، میجرجنرل عبداللٰہی / جارحیت دہرائی گئی تو ایران کا ردعمل علاقائی حدود سے آگے ہوگا، سپاہ پاسداران / فوج دشمن کی ہر قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، میجرجنرل امیر حاتمی / اس جنگ نے تیسری اسلامی جمہوریہ کو شکل دینے میں مدد دی ہے، اسرائیلی تجزیہ کار

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

حصۂ چہارم:

فوجی حکام کے بیانات و انتباہات:

دشمنوں سے غلطی سرزد ہوجائے تو اس کے ہاتھ کاٹ کر رکھ دیں گے، ڈاکٹر عبداللٰہی

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللٰہی نے بھی، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا کہ "اگر ہمارے دشمنوں سے کوئی اور غلطی سرزد ہوئی تو ہم اس سے مسلط کردہ جنگِ رمضان سے کہیں زیادہ طاقت اور صلاحیت کے ساتھ نمٹیں گے اور ایرانی قوم کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے اور ہر حملہ آور کا ہاتھ کاٹ کر رکھ دیں گے۔"

اگر جارحیت دہرائی گئی تو ایران کا ردعمل علاقائی حدود سے آگے ہوگا، سپاہ پاسداران

اِدھر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے حالیہ بیان میں واضح طور پر خبردار کیا کہ "اگر جارحیت دہرائی گئی تو ایران کا ردعمل علاقائی حدود سے آگے ہوگا اور دشمن پر غیر متوقعہ [دور دور کے] مقامات پر کاری ضربیں لگائی جائیں گی۔ 'اب اگر ایران پر حملہ دہرایا گیا تو جس علاقائی جنگ کا وعدہ کیا گیا تھا، اس بار علاقے حدود سے آگے بڑھ جائے گی اور ہماری کاری ضربیں ان مقامات پر تمہیں خاک میں ملا دے گی، جو تمہارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہیں۔ ہم جنگ کے لوگ ہیں اور ہماری طاقت تم میدان جنگ میں دیکھو گے نہ کہ کھوکھلے بیانات میں، یا ورچوئل صفحات پر۔"

فوج دشمن کی ہر قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، میجرجنرل امیر حاتمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے صدر پزشکیان سے ملاقات کے دوران کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اپنے میدانی تجربات اور آپریشنل استعداد میں اضافے سے فائدہ لیتے ہوئے دشمن کی ہر قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔۔۔ فوج کے مختلف کور، ڈویژنز، بریگیڈز اور یونٹیں مختلف شعبوں میں کاروائی کرنے اور جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔۔۔ جارحوں کو مسلح افواج کا جواب پیشیمان کن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے متناسب ہوگا۔۔۔ فوج کی مختلف فورسز ملکی سلامتی، خودمختاری اور عزت و عظمت کے دفاع میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہيں کریں گی۔"

ادھر فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل 'اکرمی نیا' نے کہا ہے" اگر دشمن دوبارہ حماقت کریں تو ہم نئے محاذ کھول دیں گے۔۔۔ ایران کو گھیرا نہیں جا سکتا / ایران ناقابل شکست ہے / دشمن کے سامنے ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ ایرانی قوم کا احترام کرے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ناقابل انکار حقوق کو ملحوظ رکھے۔"

اسلامی ایران بحرانوں اور جنگوں سے گذر کر ایک تسدیدی اور ناقابلِ شکست قوت بن چکا ہے۔ اب اسلامی جمہوریہ ایران نے بیرونی دباؤ کے خلاف ایک متحدہ اور پُرعزم محاذ بنا لیا ہے اور دشمنوں کے حسابات کی بھاری ناکامی کو آشکار کر دیا ہے۔ ایران ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط اور دشمن کے خلاف ـ خاص طور پر آبنائے باب المندب میں ـ نئے محاذ کھولنے کے لئے تیار ہے۔ دباؤ ڈالنے کی پالیسیاں مزاحمت کی آگ مزید شعلہ ور ہونے اور ایران کی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ تصادم، کا باعث بنتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تالیف و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha