بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل پاسدار علی عظمایی کا پیغام درج ذیل ہے:
"مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا "
"ایمان والوں میں کچھ اشخاص ہیں جنہوں نے سچ کر دکھایا اسے جو انھوں نے اللہ سے عہد و پیمان کیا تھا تو ان میں کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنا وقت پورا کر لیا اور ان میں سے کچھ انتظار کر رہے ہیں اور انھوں نے بات میں ذرا بھی تبدیلی نہیں کی۔"
اسلامی ایران کی شریف عوام اور شہید پرور قوم
السلام علیکم
اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّل فَرَجَهُم
امت کے رہبر شہید، صبر اور بصیرت کے مرد میدان، باطل کے طوفان کے مقابلے میں حق کی مضبوط آواز، فتنوں کی دیجور راتوں میں ہدایت کا روشن چراغ تھے؛ اللہ کی جوار رحمت میں آرام فرما ہے؛ لیکن ان کا نام، ان کی یاد، ان کا راستہ اور ان کا پاک خون اس امت کے دل و جان میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
آج ہم وداع نہیں کرتے؛ بلکہ ہم ان اہداف و مقاصد، ان کی استقامت، ان کے ایمان اور اس مشن کے ساتھ تجدید بیعت کرتے ہیں جو ان کے سینے سے مستقبل کے روشن آفاق تک پھیلا ہوا ہے۔
وہ عبد صالح اور مجاہد فی سبیل اللہ جنہوں نے اپنی حیات طیبہ احیائے حق، اسلامی امت کے وقار کے دفاع اور خالص محمدی(ص) اسلام کے بلند اہداف کی حفاظت کی راہ میں گذار دی اور ایمان، بصیرت اور استقامت کے ساتھ کفر و استکبار کے محاذ کے سامنے جم کر کھڑے رہے اور اس سرزمین کی تاریخ ساز شخصیات میں اپنا نام درج کرایا۔
تاریخ کے وہ عظیم مرد، جو نہ صرف کلام اور فکر کے میدان میں، بلکہ عمل کے میدان میں بھی اسلامی امت کے وقار کے محافظ اور حریت پسند قوموں کے وقار کا مدافع تھے۔ اور مضبوط آواز حق کی صدائے بازگشت تھی اور ان کے قدم، ایمان راسخ اور لافانی عزم کا ثبوت تھے۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے تاریخ کے مشکل لمحات میں مصلحت پسندی کے بجائے الٰہی یقین سہارا لے کر دفاعِ حق کی صف اول میں کھڑے ہو کر اپنا نام اللہ کی راہ کے مجاہدین کے دفتر میں زندہ جاوید کر دیا۔
آج ہم اس والامقام شخصیت کے المناک فقدان پر سوگوار و عزادار ہیں جو زمین کے پلیدترین اور بدبخت ترین انسانوں کے ہاتھوں شہید ہوئے؛ وہ باطن کے اندھے جو اس شہیدِ عزیز کی روحانی طاقت، کلام کی مضبوطی اور تجزیئے کی صلاحیت سے خوفزدہ تھے اور ان کے ایمان و بصیرت کی تابناکی برداشت نہیں کر سکتے تھے، انہوں نے ایک وحشیانہ جرم کا ارتکاب کیا۔ اندھے دلوں کو مالک ان استکباریوں اور ان کے پالتو ایجنٹوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس بزدلانہ اقدام سے وہ نہ صرف حق کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کر پائے، بلکہ خود کو تاریخ کے بدبختوں کی صف میں شامل کرکے، اللہ کی عدالت کے سامنے مجرم و رسوا کر دیا اور اس قوم کے غیظ و غضب اور سخت انتقام کے مقابلے میں لا کھڑا کیا۔
غمزدہ دل اور غم سے بھری روح کے ساتھ، امت کے قائد رشید و امام شہید کی شہادت پر حضرت ولی عصر (ارواحنا لہ الفداء) کے حضور، اسلامی انقلاب کے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ)، امت مسلمہ اوراحرارِ عالم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
میں اور سپاہ کی بحریہ کے تمام بہادر مجاہدین اور آبنائے ہرمز کے محافظ اپنے خدا سے عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے مشن کی پیروی کرتے ہوئے، امت کے امام شہید کے راستے پر پوری طاقت اور استقامت کے ساتھ گامزن رہیں گے، اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ دہشت گرد امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست سے الٰہی انتقام زیادہ دور نہیں اور حق کا جھنڈا امام شہید صالح جانشین اور زمانے کے ولی کے ہاتھوں عزت اور طاقت کی چوٹی پر لہراتا رہے گا۔
ہمارے امامِ شہید یاد اور نام اسلام کی امت واحدہ کے اَبطال کے دفتر میں یادگار اور زندہ جاوید رہے گا۔ اس امامِ ہُمام کی بلند روح اللہ کی رحمت سے ہمکنار ہو۔
کمانڈر سپاہ بحریہ
ایڈمرل پاسدار علی عظمایی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ