20 مئی 2026 - 18:09
میناب اسکول میں بچوں کا قتل عام اور دہشت گرد امریکی فوج کی غلط بیانی/ حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، بقائی + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کو نشانہ بنانے اور 170 سے زائد طلبہ، طالبات اور اساتذہ کے قتل عام کے سلسلے میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے دعوے کو مسترد کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ـ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) کا یہ دعویٰ کہ میناب کا شجرہ طیبہ پرائمری اسکول ایک میزائل اڈے کی حدود میں تھا، ـ لکھا: یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ یہ واضح تحریف، 28 فروری کے میزائل حملوں کی اصل نوعیت چھپانے کی ایک کھلی مگر ناکام کوشش ہے جس کے نتیجے میں [اس پرائمری اسکول کے] 170 سے زائد طلبہ، طالبات اور اساتذہ کا قتل عام ہؤا۔

میناب اسکول میں بچوں کا قتل عام اور دہشت گرد امریکی فوج کی غلط بیانی/ حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، بقائی + تصویر

میناب کے شہید بچے

انھوں نے مزید لکھا: اسکول کے اوقات میں ایک فعال تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا، بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی واضح مثال ہے۔

اس مقاوم کی غیر فوجی نوعیت کو تکنیکی غلط بیانیوں سے چھپایا نہیں جا سکتا۔ امریکی فوجی کمانڈرز اور حکام جنہوں نے اس تباہ کن حملے کا حکم دیا اور جنہوں نے اس پر عمل درآمد کیا، کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق مکمل طور پر جوابدہ بنانا ہوگا اور ان پر مقدمہ چلانا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

میناب اسکول میں بچوں کا قتل عام اور دہشت گرد امریکی فوج کی غلط بیانی/ حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، بقائی + تصویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha