بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے لبنان کے حالیہ واقعات کے سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
• لبنان عزت، وقار اور کرامت کی سرزمین ہے۔
• یہ سرزمین اب بھی غاصب صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کی زد میں ہے۔
• بین الاقوامی اداروں اور دنیا کے ممالک اور قوموں کی مخالفتوں اور نفرت کے اظہار کا تل ابیب کے خونخوار حکمرانوں کے رویے پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
• مستکبر امریکی حکومت امن قائم کرنے کے دعوے کرتی ہے اور ساتھ ہی خود بھی صہیونیوں کے حق میں مداخلتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے رویئے کے نتیجے میں، جرم اور نسل کشی میں اضافے کے سوا کوئی نتیجہ نہیں برآمد نہیں ہوتا۔
• بزدل اور ناکام صہیونی فوج، کیل کانٹے سے لیس ہونے کے باوجود، میدان جنگ میں اپنی شکستوں کا ازالہ عام شہریوں کا قتل عام اور گھروں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو تباہ کرکے کرتی ہے۔
• یہ نسل پرست حکومت جس نے امریکہ اور یورپی ممالک کی لامتناہی حمایت کے باوجود اپنی شرمناک زندگی میں کبھی کسی مقبوضہ گاؤں کے لوگوں کا دل بھی نہیں جیت سکی۔
• اس نسل پرست ریاست کا ہنر جلی ہوئی زمینوں پر حکومت کرنا ہے، اور ہر روز مظلوم فلسطینی اور لبنانی عوام کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے۔
• علاقے کی قومیں لبنان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
• لبنانی قوم اجازت نہیں دے گی کہ جو کچھ غاصب حکومت جنگ میں حاصل نہ کر سکی، وہ بچہ کُش امریکی حکومت کی حمایت سے ایک مسلط کردہ معاہدے کے ذریعے حاصل کر لے۔
• امریکی-صہیونی مسلط کردہ علاقائی جنگ میں ہم نے جنگ بندی اس بنیادی شرط پر قبول کی تھی کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی نافذ کی جائے۔ چنانچہ
• دشمن کو فوری طور پر لبنان کے عوام پر اپنے حملوں کا سلسلہ بند کرنا چاہئے، اور
• فوری طور پر لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرکے بین الاقوامی سرحدوں کے پیچھے پسپا ہونا چاہئے اور
• لبنان کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ