بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ انتظامیہ کے انسداد دہشت گردی کے مرکز کے مستعفی ڈائریکٹر جوزف کینٹ (جو کینٹ) نے ایک بار پھر امریکہ کے سیاسی، سیکیورٹی اور فوجی ڈھانچے میں صہیونی لابی کی گھس پیٹھ کی گہرائی کے بارے میں انکشاف کیا۔

واضح رہے کہ جو کینٹ نے ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی دہشت گرد جنگ کے پہلے ہی دنوں میں ٹرمپ رجیم سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، اور انھوں نے اپنی حالیہ تقریر میں زور دے کر کہا کہ جب تک وہ خود امریکی ایگزیکٹو برانچ میں داخل نہیں ہوئے تھے، ان پر امریکی قیادت کے ڈھانچے میں اسرائیل کے دیوانہ وار گھس پیٹھ کی گہرائی اور وسعت واضح نہیں تھی۔
امریکی فوج کے اس سابق اسپیشل فورس اہلکار اور سی آئی اے کے سابق آپریٹو افسر کا کہنا ہے کہ اگر امریکی عوام امریکہ پر اسرائیل کے غلبے کی مقدار سے آگاہ ہو جائیں تو ملک غیظ و غضب سے دوچار ہوگا افراتفری کے بھنور میں ڈوب جائے گا۔
عرصہ ہؤا کہ بہت سے ممتاز امریکی شخصیات، یہاں تک کہ کل تک ٹرمپ کے متعصب حامی (جیسے ٹکر کارلسن اور مارجری ٹیلر گرین)، ٹرمپ رجیم اور صہیونی لابی کے شدید دباؤ کے باوجود، امریکہ پر یہود کے قبضے کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ