6 جون 2026 - 23:41
ایرانی بحریہ نے امریکی شرانگیزیوں کے مرکز کو نشانہ بنایا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ نے امریکی شرارتوں کے 'کمانڈ اینڈ کنٹرول" مرکز کو ـ جو دہشت گرد امریکی فوج کے ایک ڈسٹرائر میں قائم تھا ـ نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ نے اعلان کیا:

"ہم نے بحیرہ عمان میں ایرانی تجارتی جہازوں کے خلاف امریکیوں کی شرانگیزیوں اور جارح امریکی فوج کی طرف سے آبنائے ہرمز کے ضوابط کی خلاف ورزی کے جواب میں، ان شرارتوں کے 'کمانڈ اینڈ کنٹرول" مرکز ـ جو دہشت گرد امریکی فوج کے ایک ڈسٹرائر میں قائم تھا ـ کو نشانہ بنایا۔ یہ امریکی ڈسٹرائر اسلامی جمہوریہ ایران کے پانیوں کی طرف آنے لگا تھا۔"

ایرانی بحریہ نے خبردار کیا: "پوری قوت سے مجرم اور جارح امریکی - صہیونی دشمن کی کڑی  نگرانی کی جا رہی ہے اور ہم 'دنا' ڈسٹرائر کے سرخروں شہیدوں کے خون کا بدلہ انتہائی شدت سے لیں گے۔"

سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی بحریہ کے اس بیان کے کچھ دیر بعد امریکی بیڑا اس فیصلہ کن رد عمل کی بنا پر منتشر ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha