-
نیوز سروسامام جعفر صادق علیہ السلام کی 40 منتخب حدیثیں
امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے فرمایا: میری حدیث میرے والد کی حدیث ہے اور میرے والد کی حدیث میرے دادا کی حدیث ہے اور میرے دادا کی حدیث امام حسین (علیہ السلام) کی حدیث ہے اور امام حسین (علیہ…
تازہ ترین خبریں۔
-
نیوز سروسامام جعفر صادق علیہ السلام کی 40 منتخب حدیثیں
امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے فرمایا: میری حدیث میرے والد کی حدیث ہے اور میرے والد کی حدیث میرے دادا کی حدیث ہے اور میرے دادا کی حدیث امام حسین (علیہ السلام) کی حدیث ہے اور امام حسین (علیہ السلام) کی حدیث امام حسن (علیہ السلام) کی حدیث ہے اور امام حسن (علیہ السلام) کی حدیث امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کی حدیث ہے اور امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کی حدیث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی حدیث ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی حدیث اللہ عز و جلّ کا قول ہے"
-
نیوز سروسویڈیو | صہیونی وزیر ایتامار بین گویرکے خلاف امریکی طلباء کی نعرے بازی اور بوتلوں کی بارش
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | فلسطین کے حامی امریکی طلباء نے بیل یونیورسٹی میں تقریر کے بعد نکلتے ہوئے صہیونی ریاست کے تشددپسند وزیر ایتامار بین گویر کے خلاف نعرے بازی کی اور اس پر بوتلیں پھینک دیں اور منتظمین اسے واپس یونیورسٹی کے اندر لے جانے پر مجبور ہوئے۔ بین گویر نے حال ہی میں نیتن یاہو کو تجویز دی تھی کہ غزہ کے غذائی ذخائر کو تباہ کردے تاکہ فاقہ کشی پر مجبور فلسطینی شہری نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں۔ نیز بین گویر نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کو ہتھیاروں سے لیس کرکے فلسطینیوں کے قتل کا پورا اختیار دیا ہے۔/110
-
نیوز سروسویڈیو | اسرائیل نواز امریکہ؛ ایف بی آئی کا مشی گن میں فلسطین کے حامیوں کو گھروں پر حملہ
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسرائیل نواز امریکہ میں فلسطین کے حامی طلباء کے خلاف سرکاری کاروائیاں جاری ہیں؛ ایف بی آئی کے گماشتوں نے مشی گن میں فلسطین کے حامی طلباء کے گھر کا دروازہ قلعہ شکن مشین سے توڑ دیا اور زبردستی داخل ہوئے۔ اس موقع پر ایف بی آئی "فلسطین کے لئے انصاف کی حامی تحریک" کے تین گھروں پر ہلہ بول دیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاتا ہے کہ سول کپڑوں میں ملبوس گماشتے اسی طرح کی قلعہ شکن مشین فلسطین کے حامیوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جو مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کے لئے بروئے کار لائی جا رہی ہے۔ وہ ان گھروں میں داخل ہوتے ہیں، اور ان کے الیکٹرانک آلات اور سیل فونز کو ضبط کر دیتے ہیں۔/110
-
نیوز سروسویڈیو | مقبوضہ فلسطین: نیتن یاہو کے ریمارکس پر یہودی آبادکار مشتعل
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایک طرف سے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف یہودی آبادکاروں کے احتجاج کی صدائیں بلندتر ہورہی ہیں، اور جنگ بندی کے لئے کیمپینز اور طوماروں پر دستخط کئے جارہے ہیں دوسری طرف سے صہیونی وزیر اعظم اپنے جرائم کی سزا سے بچنے کے لئے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہا ہے۔ صہیونی آبادکار اس کے اس موقف کے اعادے پر مزید مشتعل ہو گئے ہیں۔/110
-
نیوز سروسویڈیو | صہیونی غاصبوں سے مقاومت کے مجاہدوں کا براہ راست تصادم، صہیونی کی چیخ و پکار
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | صہیونی چینل i12 کے نامہ نگار کا بھیجا ہؤا ویڈیو کلپ، جس میں خان یونس کا ایک گھر دکھایا گیا ہے جہاں صہیونی فوج کے گیواتی بریگیڈ کے ارکان کو مقاومت کے کچھ افراد کا سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ چینل نے کہا کہ اس کلپ کا تعلق گذشتہ سال سے ہے جب صہیونی فوجی غزہ کے جنوبی علاقے پر حملے کے موقع پر، زمینی مشق میں مصروف تھے۔ کلپ کی صحیح تاریخ نامعلوم ہے، اور اس سے صہیونی فوجیوں کی خوف زدگی، چیخ و پکار اور ممکنہ ہلاکتوں کا اظہار ہوتا ہے۔/110
-
نیوز سروسسید حسن نصراللہ کو نیوکلیئر ہتھیار سے شہید کیا گیا، عالمی ماہر کے حیران کن انکشافات
ڈاکٹر کرس بسبی کا کہنا ہے کہ بیروت حملہ صرف فوجی کارروائی نہیں بلکہ انسانی تباہی کا نیا باب ہے چنانچہ عالمی برادری اسرائیل کے یورینیم ہتھیاروں پر پابندی لگائے۔
-
نیوز سروسٹرمپ کے خلاف امریکی جامعات کی صف بندی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ 224 امریکی یونیورسٹیوں کے سربراہوں نے اعلی تعلیمی نظام پر "ٹرمپ انتظامیہ کی بے مثال جارحیت اور سیاسی مداخلت" کے عنوان سے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کر دیئے۔/110
-
نیوز سروستصویر | ایران کی مشہور ارومیہ جھیل 1904ع میں
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسلامی جمہوریہ ایران کی مشہور ارومیہ جھیل کی یہ تصویر پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔
-
نیوز سروسدہشت گردی نے بین الاقوامی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، محسنی اژہ ای کا ہانگژو میں خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس نے چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دہشت گردی بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہے / اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لئے آٹھ کلیدی تجاویز پیش کیں۔
-
نیوز سروسٹرمپ نے یورپ کو امریکہ یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کر دیا! + کارٹون
نیوزویک کی رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے: ٹرمپ نے یورپ کو مجبور کیا ہے کہ یورپ یا چین میں سے ایک کا انتخاب کریں؛ چنانچہ چین بھی چین کے ساتھ اقتصادی شراکت کا موقع نہیں کھونا چاہتا؛ اور دوسری طرف بیجنگ سے محاذ آرائی کے لئے واشنگٹن کے دباؤ میں ہے!