19 مئی 2026 - 11:36
حصۂ دوئم | تائیوان؛ چین اور امریکہ کے درمیان تزویراتی نقطۂ جوش

ٹرمپ کا شور و وغوغا سے بھرپور دورہ چین کسی بھی کامیابی کے بغیر اختتام پذیر ہؤا اور دونوں ممالک کے درمیان ـ تائیوان کے محور کے گرد ـ تزویراتی تقابل ایک بار پھر  شدت اختیار کر گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛  ٹرمپ کے دورہ چین کے گرد وسیع پیمانے پر تشہیری مہم اور بہت سی خوش فہمیوں کے باوجود، اس واقعے نے بیجنگ کے مقابلے میں واشنگٹن کی  پوزیشن کو بہت ہی کمزور کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

حصۂ دوئم:

تائیوان کبھی بھی ایک ملک نہیں رہا، نہ ماضی میں رہا ہے نہ ہی مستقبل میں بنے گا، چین

اسی ماحول میں چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے:

- تائیوان چینی سرزمین اٹوٹ انگ ہے۔

- تائیوان کبھی ایک ملک نہیں رہا ہے، نہ ماضی میں اور نہ ہی مستقبل میں یہ ایک ملک بنے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے بھی تاکید کی ہے: تائیوان کی آزادی اور امن و سلامتی اور آبنائے [تائیوان] کے دو ساحلوں کے درمیان امن، آگ اور پانی کی طرح کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوں گے: [تائیوان میں صلح و آشتی چاہئے تو تائیوان کی آزادی کی بات مت کرنا۔"]

ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں امریکہ کا ایک مضبوط اور تسدیدی چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی اور چین کو تائیوان کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے بارے میں متنبہ کرنا، علاقائی اتحادیوں کی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے اس حکمت عملی کا حصہ تھا۔ تاہم، شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کے لئے ایک ناقابل عبور سرخ لکیر ہے، اور اپنے اس موقف پر زور دیا کہ بیجنگ پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہے اور واشنگٹن کی طرف سے کوئی بھی غلط اندازہ فوجی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی صدر کو چین کی ضرورت ہے، چین کو امریکی صدر کی نہیں

ٹرمپ کا دورہ چین چین کی طاقت کا مقابلہ کرنے میں امریکہ کی کمزوری کی علامت تھا اور اس صورتحال نے امریکی پالیسی سازوں کو ایک سنگین چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔

صہیونی ویب سائٹ "یدیعوت آحرونوت" (Yedioth Ahronoth) نے لکھا ہے: "ٹرمپ کا بیجنگ کا حالیہ دورہ ایک سفارتی شکست، تھا۔ چینی حکام، اس کی کمزور پوزیشن کو سمجھتے ہوئے، اچھی طرح جان گئے ہیں کہ اب چین کو امریکی صدر کی ضرورت نہیں بلکہ امریکی صدر کو چین کی ضرورت ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: محمد حسین حمزہ

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha