-
طوفان الاقصیٰ؛
ویڈیو | آج سب صہیونیت کو پہچانتے ہیں، تم ہار گئے، جرمن خاتون کا اسرائیل کے حامیوں کو جواب
جرمنی میں مظاہرے کے دوران ایک خاتون کا سامنا اسرائیل کے حامیوں سے ہؤا تو خاتون نے ان سے کہا: "تم ہار گئے، آج اسرائیل کی حقیقت کو سب جانتے ہیں"۔
-
ر طوفان الاقصی؛
ارادوں کی جنگ میں غزہ کی فتح
آیئے ایک بار اپنے ذہنوں میں 23 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی غزه کی 471 روزہ غیر مساوی اور غیر منصفانه جنگ کے بے مثال اور حیرت انگیز واقعات اور طوفان الاقصی کا جائزہ لیں جس نے اسرائیلی ریاست کے لئے (ہمیشہ کے لئے) کالا سنیچر (שבת שחורה یا Black Saturday) کو ثبت کر دیا.
-
شہدائے راہ قدس کے جنازے پر صہیونیوں کا رد عمل-2
تصویری خبر | لاکھوں لوگوں نے اسرائیلی طیاروں کی پروازوں کے باوجود "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے، صہیونی اخبار
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے شہدائے راہ قدس کے جنازے پر صہیونی جنگی طیاروں کی پروازوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا: [سید حسن] نصر اللہ کے جنازے میں ـ جبکہ اسرائیلی فضائیہ کے طیارے علاقے کے آس پاس اڑ رہے تھے ـ لاکھوں لوگوں نے "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے۔۔۔ ایک بڑا جنازہ بیروت میں، ایک مرد کے لئے جس نے اپنے قتل کے دن تک، 32 سال 5 ماہ تک، حزب اللہ کی قیادت کی۔/110
-
شہدائے راہ قدس کے جنازے پر صہیونیوں کا رد عمل-1
تصویری خبر | اسرائیلیوں کی مزید حماقت پر امیر اورین کا رد عمل | طیارے اڑا کر شہید سید حسن کو سلامی دی گئی گویا!
صہیونیوں کے ایک تجزیہ کار نے نے شہیدین راہ قدس سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے کے وقت شرکاء کو خوفزدہ کرنے کے لئے صہیونی طیاروں کی پرواز کو احمقانہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی پروازیں جنگی یا تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کے کسی رکن کی ہلاکت پر اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں / البتہ اس نے یہ نہیں لکھا کہ "اس طرح کی پروازیں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں، اور صہیونیوں نے گویا راہ قدس کے شہیدوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی، خراج تحسین پیش کیا"۔
-
طوفان الاقصی؛
غزہ میں نسل کشی کے خلاف ڈنمارک کے بیدار ضمیروں کا احتجاج جاری ہے + ویڈیو
مسلم دنیا کی شرمناک بے حسی کے سائے میں ڈنمارک کے غیر مسلم ـ لیکن با ضمیر ـ عوام نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے قتل عام میں جعلی ریاست کے ساتھ تعاون کرنے والی مرسک (Maersk) لاجسٹک کمپنی کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔
-
اعلیٰ شیعہ کمیشن-افغانستان کا سیمینار / افغانستان میں سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ملا برادر + تصاویر
افغانستان کا اعلیٰ شیعہ کمیشن، جو طالبان حکومت نے قائم کیا ہے، نے دارالحکومت کابل میں "قومی وحدت اور اسلامی نظام کی حمایت" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا اور طالبان کے اعلیٰ اہلکار ملا عبدالغنی برادر نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کیا۔
-
تصویری خبر | میانوالی - پاکستان میں سماجی ہم آہنگی، قومی اتحاد اور امن کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان کے شہر میانوالی میں سیرت محمدیہ(ع) کی بنیاد پر سماجی ہم آہنگی، قومی اتحاد اور امن کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس، فجر علمی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی مجلس عاملہ کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرانس کے مہمان خصوصی عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے نائب سربراہ آیت اللہ دُری نجف آبادی تھے جنہوں نے کانفرنس میں اپنا متعلقہ موضوع پر مقالہ پیش کیا۔/110
-
سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد ٹولے کا چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنرل انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد صوبے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے، جو تکفیری-صہیونی دہشت گرد ٹولے نے چھپا کر رکھا تھا۔
-
صہیونی ریاست کی مجرمانہ کارروائیوں کا سبب مسلمانوں کی باہمی لاتعلقی ہے، صدر پزشکیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اگر آج صہیونی ریاست خطے میں جرائم اور جارحیت کی جرات کررہی ہے تو اس کی وجہ مسلمانوں کی باہمی لاتعلقی ہے۔
-
مقبوضہ فلسطین: مغربی کنارے میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے: کمشنر جنرل انروا + نکتہ
اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے کمشنر جنرل فلپ لا زارینی نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
حماس نے 4 صہیونی قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں، سینکڑوں فلسطینی اسیر رہا
حماس کی جانب سے 4 صہیونی قیدیوں کی لاشیں واپس ملنے کے بعد صہیونی ریاست کو بھی سمجھوتے کے مطابق، سینکڑوں فلسطینی قیدی رہا کرنا پڑے۔
-
ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زاید پاکستان پہنچ گئے + نکتہ
پاکستانی ذرائع کے مطابق، ابو ظہبی کے ولیعہد خالد بن محمد بن زاید آل نہیان اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، ان کے ہمراہ ابوظہبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔