22 مئی 2026 - 10:00
حصۂ سوئم | ہمیشہ سے زیادہ طاقتور ایران، دشمن کے خلاف نئے محاذ کھولنے کے لئے تیار

امریکہ کے دباؤ اور خطرات کے باوجود، ایران نے خطے میں اپنی اسٹراٹیجک پوزیشن کو مستحکم کر لیا ہے اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے ذریعے عالمی توانائی کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور دشمن کی غلطی اس پر آبنائے باب المندب کا کنٹرول بھی اس میں شامل کر دے گی۔ / امریکہ حملہ کرے گا، تو ایران باب المندب بند کرے گا، نیویارک ٹائمز / ایران؛ عالمی نظام میں استحکام یا بحران کا کلیدی ستون / تہران کے پاس عالمی توانائی کے اہم ترین گذرگاہ اور کھاد اور ہیلیم کی مرکزی شاہراہ پر کنٹرول ہے، فارن پالیسی / 42 امریکی جنگی طیاروں کی تباہی  / امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں ناقابل برداشت / ایران کو پسپائی پر مجبور کرنا، ایک وہم ہے، ڈاکٹر پزشکیان / دشمن کو دوبارہ جارحیت پر پشیمان کریں گے، ڈاکٹر قالیباف / دشمنوں سے غلطی سرزد ہوجائے تو اس کے ہاتھ کاٹ کر رکھ دیں گے، میجرجنرل عبداللٰہی / جارحیت دہرائی گئی تو ایران کا ردعمل علاقائی حدود سے آگے ہوگا، سپاہ پاسداران / فوج دشمن کی ہر قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، میجرجنرل امیر حاتمی / اس جنگ نے تیسری اسلامی جمہوریہ کو شکل دینے میں مدد دی ہے، اسرائیلی تجزیہ کار

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

حصۂ سوئم | ہمیشہ سے زیادہ طاقتور ایران، دشمن کے خلاف نئے محاذ کھولنے کے لئے تیار

42 امریکی جنگی طیاروں کی تباہی  / امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں ناقابل برداشت

امریکی وزارت جنگ اور سینٹکام کی سرکاری رپورٹس بھی بتاتی ہیں کہ نام نہاد 'غضبِ حماسی' ([So-called] Epic Fury) میں 42 امریکی جنگی طیارے تباہ یا نقصان سے دوچار ہوئے ہیں؛ اس نقصان کی رپورٹ امریکی کانگریس کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوئی ہے۔ امریکہ ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی فوجی صلاحیتوں کے مقابلے میں بہت زدپذیر (Vulnerable) ہے۔ عام تصور یہ تھا کہ امریکی فضائی برتری ناقابلِ تردید ہے لیکن یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایران نے جدید حربوں کا استعمال کرتے ہوئے اس رژیم کی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری طرف، امریکہ میں ایندھن کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہؤا ہے اور 7 ریاستوں میں یہ فی گیلن 5 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے؛ علاقائی کشیدگی عالمی منڈیوں اور امریکی داخلی معیشت پر واضح اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے امریکی شہریوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی سیاسی اور معاشی حرکت پذیری کی صلاحیت کو بھی بہت کم کر دیا ہے۔"

اسلامی جمہوریہ کے سیاسی حکام کے انتباہات

ایران کو پسپائی پر مجبور کرنا، ایک وہم ہے، ڈاکٹر پزشکیان

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے لکھا: "ایران ہمیشہ اپنے عہد کا پابند رہا ہے اور جنگ سے اجتناب کے تمام راستوں کو بھی آزما چکا ہے۔ ایران کی طرف سے تمام راستے کھلے ہیں؛ لیکن ایران کو طاقت کے ذریعے جھکانا، ایک وہم کے سوا کچھ نہیں۔ دوطرفہ احترام پر مبنی سفارتکاری، جنگ کے مقابلے میں زيادہ کم خرچ، دانشمندانہ اور پائیدار ہے، جس پر ایران برسوں سے زور دیتا رہا ہے۔"

دشمن کو دوبارہ جارحیت پر پشیمان کریں گے، ڈاکٹر قالیباف

‌مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے کہا: "دشمن کی خفیہ اور اعلانیہ نقل و حرکت سے ظاہر ہے کہ وہ نئی جنگ کے درپے ہے۔ ایرانی عوام مطمئن رہیں کہ ہماری افواج نے جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھاکر اپنی صلاحیتیں بہترین انداز سے بحال کر لی ہیں۔ دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو یقینا پشیمان ہوجائے گا۔ ہمارے رہبر شہید اور دیگر شہداء کے خون کی برکت اور مبعوث شدہ قوم کی حمایت سے، ایرانی عوام ہی اس جنگ میں، ایک آزاد، طاقتور، متحد اور ترقی یافتہ ایران، آنے والی نسلوں کے حوالے کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تالیف و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha