14 جون 2026 - 17:07
امریکہ نہ تو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا ارادہ رکھتا ہے نہ ہی صلاحیت، ڈآکٹر قالیباف

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے لکھا: ضاحیۂ بیروت پر صہیونی جارحیت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ امریکہ کے پاس اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ / صہیونیو پناہ گاہوں میں چھپ جاؤ۔ ایک صارف کا رد عمل

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر اور ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا:

- ضاحیہ (بیروت) پر صہیونی جارحیت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ امریکہ کے پاس اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

- تم اسرائیلی ریاست کو گرین سگنل دکھا کر کوئی رعایت حاصل نہیں کر سکتے۔

- برے پولیس اور اچھے پولیس والا کھیل پرانا ہو چکا ہے۔

- اگر تمہارے پاس اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی خواہش اور صلاحیت نہیں ہے، تو سمجھوتے تک پہنچنے کا عمل جاری رکھنے کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے۔

صہیونیو پناہ گاہوں میں چھپ جاؤ۔ ایک صارف کا رد عمل

ایک صارف کا رد عمل:

- صہیونیو! بھاری تاوان ادا کرو گے۔

- اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیروں کو عبور کرنا اور ضاحیہ پر حملہ 10 گنا بڑے جواب کا باعث۔

- صہیونی ریاست بھاری قیمت ادا کرے گی۔

- جاؤ ۔۔۔ پناہ گاہوں میں چھپ جاؤ کیونکہ تمہارے فوجی اور معاشی ڈھانچوں پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی بارش ہونے والی ہے۔

- ہم اس موقع کی تلاش میں تھے کہ ٹرمپ کے روز پیدائش کا تحفہ میزائلوں کے وارہیڈز میں پیک کرکے حیفا اور تل ابیب روانہ کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha