بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی سینٹ نے سات ناکام کوششوں کے بعد، 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ایک قرارداد منظور کر لی جو ایران کے خلاف فوجی حملے جاری رکھنے کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کرتی ہے۔
یہ قرارداد ٹرمپ کو پابند کرتی ہے کہ "وہ امریکہ کی مسلح افواج کو ایران کے اندر یا ایران کے خلاف کسی بھی تنازع سے خارج کر دے، مگر یہ کہ اس کو واضح طور پر اعلان جنگ یا فوجی طاقت کے استعمال کے واضح اجازت نامے کے ذریعے مجاز کیا گیا ہو۔"
تاہم یہ رائے شماری محض ابتدائی قدم ہے۔ اور حتیٰ اگر کانگریس کا دوسرا ایوان (ایوان نمائندگان) بھی اسے منظور کر لے، صدر اسے ویٹو کر سکتا ہے!
اس کے باوجود، یہ اقدام اہم ہے اور ریپبلکنز کے درمیان تفرقہ دکھانے کے علاوہ، دہشت گرد ٹرمپ کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
اسی اثناء میں، امریکی کانگریس میں سرگرم ایک صحافی نے دعویٰ کیا: "یہاں ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ ٹرمپ بدھ یا جمعرات کو ایران پر حملہ کرے گا۔ یہ آپریشن دو یا تین روزہ ہوگا اور اس کا مقصد آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا!"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ