31 مئی 2026 - 11:18
خلیج فارس کے عرب ممالک ایران کو جنگ کا فاتح مانتے ہیں، ذرائع

ایران نے، تمام تر نقصانات برداشت کرنے کے باوجود، یہ جنگ اسٹراٹیجی کے لحاظ سے جیت لی ہے؛ نتیجہ اخذ کرنے کا یہ انداز ان ممالک کے لئے ناخوشگوار ضرور ہوگا لیکن یہ وہی حقیقت ہے جس کا خلیج فارس کے پالیسی ساز درپردہ، دھیرے دھیرے، ادراک کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کے خلاف حالیہ جنگ نے خلیج فارس کی نئی تشکیل کا امکان فراہم کیا ہے" اس موضوع پر حال میں امریکی میگزین "فارن پالیسی" میں شائع ہؤا ہے جس سے ذیل کی تحریر میں استفادہ کیا گیا ہے۔

خلیج فارس میں حالیہ جنگ نے خلیج فارس کے جنوبی ساحلی عرب ممالک کے موقف اور حیثیت میں ایک سنگین ترتیب نو کی بنیاد ڈالی ہے اور یہ ممالک اگرچہ اعلانیہ اعتراف نہیں کرتے، لیکن ایران کو اس جنگ کا فاتح مان رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں وہ اپنے موقف کی ترتیب نو، ایران کے ساتھ تناؤ اور درپیش خطرات کم کرنے کے لئے رسک لینے کی سطح کم کررہے ہیں، کیونکہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی غنڈوں کو اپنی سرزمینیں اور پٹروڈالرز دے دے کر بھی وہ اپنے تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں، امریکہ کہ یہ جھوٹ فاش ہو گیا ہے کہ وہ ان ممالک میں، ان کی اپنی حفاظت کے لئے، اڈے بنا رہا ہے، اس بھی زیادہ بری بات یہ کہ امریکہ نے ان ممالک، ان ممالک کے عوام اور وسائل، اور 'انہیں بیچے ہوئے ہتھیاروں' کو اسرائیل کے کہنے پر ایران کے خلاف استعمال کیا اور ایران کو بھی ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا پڑا یہاں تک کہ امارات جیسے بین الاقوامی مالیاتی اڈے کا ماضی، حال اور مستقبل تباہ ہو گیا گوکہ امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بھی کہلاتا ہے، اس نے ایران کے خلاف امریکی جنگ میں براہ راست حصہ لیا ہے، اسرائیل کو اڈے دیئے ہیں اور یہ سطور لکھنے کے لمحے تک اس میں امریکی فوجی اور ہتھیار موجود ہیں لیکن باقی ریاستیں اپنے کئے پر پشیمانی کا اظہار کر رہے ہیں، در پردہ۔۔۔

بہرحال، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور خلیج فارس کی فضاؤں سے گاہے بگاہے ہتھیاروں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، لیکن خلیج فارس تعاون کونسل کی حکومتیں اس وقت وہی کچھ کر رہی ہیں جو وہ ہمیشہ افراتفری اور بحران کے لمحات میں کرتی ہیں اور انہیں کرنا چاہئے: حساب کتاب کرنا، احتیاط کرنا اور اس نئی دنیا کے لئے تیاری کرنا جو پہلے کی دنیا سے بالکل مشابہت نہیں رکھتی۔

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ جنگ، ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے، خطے کا سب سے ہولناک اور پیچیدہ زلزلہ سمجھی جاتی  ہے، جس کا ایران نے بطور احسن مقابلہ کیا اور یہ ملک ایک نئی طاقت کے طور ابھرا کیونکہ:

- یہ حقیقت ہے کہ جنگ جتنی بڑی ہوتی ہے وہ متعلقہ خطوں کی جیومیٹری میں اتنی ہی بڑی تبدیلی لاتی ہے:

کبھی نشانہ بننے والا ملک ایک علیل اور بیمار ملک بن جاتا ہے، کبھی مکمل شکست کھا کر ٹوٹ جاتا ہے، کبھی مختلف قسم کی آفات سے دوچار ہوجاتا ہے لیکن اگر وہ خوب لڑے، خوب مقابلہ کرے اور جارح طاقتوں کو منہ توڑ جواب دے تو اس کی پوزيشن کئی گنا بہتر ہوجاتی ہے، وہ ملک طاقتور ممالک کا ہم پلہ بن جاتا ہے، اور اگر وہ ملک آبنائے ہرمز جیسے اوزاروں سے بھی لیس ہوجائے تو وہ دنیا کے چند پہلے درجے کی طاقتوں کے زمرے میں جا کھڑا ہو جاتا ہے، اور ہاں، بڑے نقصانات برداشت کرنا بڑا ملک اور بڑی طاقت بننے کا لازمہ ہوتا ہے۔

سو یہ بڑی تبدیلی خلی فارس میں بھی آ ہی گئی ہے چنانچہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک اب پہلے کی طرح سوچنے سے بالکل عاجز و قاصر ہیں کیونکہ جنہوں نے حفاظت کی یقین دہانی کرائی تھی وہ خود اپنی حفاظت بھی نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ ایران پہلا ملک ہے جو دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کو ہرا کر بڑی طاقت بن گیا ہے؛ جبکہ دوسرے ممالک اس عمل سے نہیں گذرے ہیں۔

گوکہ ممکن ہے کہ یہ ممالک فی الحال ایران سے جاملنے میں احتیاط سے کام لیں اور کسی ایک طاقت یا اتحاد کی طرف مائل ہونے میں بھی احتیاط برتیں، اور وہی کچھ کریں گے جو بڑے بڑے بجٹوں والے چھوٹے چھوٹے ممالک ـ اپنے پرانے آقاؤں کے فریب اور دھوکے کی تلخ یادیں لے کر اپنے مستقبل کے لئے کیا کرتے ہیں۔

- وہ اپنے انڈوں کو مختلف ٹوکریوں میں رکھیں گے اور کسی ایک ملک کے ساتھ اتحاد پر اکتفا نہیں کریں گے تاکہ درپیش خطرات کو کم کر سکیں۔ تاہم،

- ایسا کرنے سے پہلے، انہیں ایک چیز کا ایمانداری سے محاسبہ کرنا ہوگا جس سے وہ اپنے عمومی بیانات میں احتیاطاً گریز کرتے رہے ہیں اور وہ یہ کہ: "ایران نے، یہ جنگ اسٹراٹیجی کے لحاظ سے جیت لی ہے۔"

نتیجہ اخذ کرنے کا یہ انداز ان ممالک کے لئے ناخوشگوار ضرور ہوگا لیکن یہ وہی حقیقت ہے جس کا خلیج فارس کے پالیسی ساز درپردہ، دھیرے دھیرے، ادراک کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

خلیج فارس کے عرب ممالک ایران کو جنگ کا فاتح مانتے ہیں، ذرائع

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha