19 مئی 2026 - 19:55
ایران کے مفادات کا احترام ہی جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، رابرٹ میلی

باراک اوباما کی انتظامیہ میں امریکی مذاکرات کار رابرٹ میلی نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ایران کے مفادات کا احترام کرنا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کے معاملات میں امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی اور امریکی مذاکرات کار، رابرٹ میلی (Robert Malley) نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مذاکرات کی کامیابی کو امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایرانی رہنماؤں کی تعداد یا ایران کے تباہ کیے گئے جہازوں اور میزائل لانچروں کی مقدار سے ناپتا ہے، تو درحقیقت وہ 'غلط معیار' استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران کے خلاف جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو ہمارے بنیادی مفادات کا بھی احترام کرے اور ساتھ ہی دوسرے فریق کے مفادات کا بھی احترام کرے۔

اب جبکہ جب بہت سے ماہرین، ٹرمپ کے فیصلوں کو اس کی نفسیاتی مشکلات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں، اس سابق امریکی عہدیدار نے کہا: ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے امکان کا اندازہ لگانے کے لیے، شاید ماہرینِ نفسیات ماہرینِ سیاسیات سے زیادہ مفید ہوں گے، کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ سب کچھ صدر ٹرمپ کی ذہنیتوں (ٹرمپیات = ٹرمپ کی سوچ اور ٹرتھ سوشل پر اس کی پوسٹوں) پر منحصر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha