بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا: کویت کے عریفجان امریکی کیمپ میں امریکی بری فوج کے سپورٹ سینٹر اور علی السالم کے امریکی اڈے میں ایک اہم ریڈار کو تباہ کر دیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کا متن درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ
﴿فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ﴾
عہد شکن امریکی رجیم نے ایک بار پھر مذاکراتی عمل کے عین موقع ـ ایران کے کمزور ہونے کے وہم میں، ـ گذشتہ ہفتے کے آغاز سے، اس جنگ کو باضابطہ طور پر دوبارہ شروع کر دیا؛ جسے اس نے درحقیقت کبھی ختم نہیں کیا تھا۔ لیکن چند روز مسلح افواج کے ساتھ جنگ اور اپنی جارحیتوں کے سخت جوابات کا سامنا کرنے کے بعد، اور یہ ثابت ہونے پر کہ ایران کی مسلح افواج جنگ کے پہلے دن (28 فروری 2026) سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو چکی ہیں، اس نے شرافت سے شکست قبول کرنے اور اپنی غلط تخمینوں کو تسلیم کرنے کے بجائے، کل سے دو بدو لڑائی سے بھاگ کر ایک نیا طریقہ اختیار کیا اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر کے اپنی فوجی شکست چھپانے کی کوشش کی اور ہسپتالوں، پلوں، ریلوے لائنوں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، ٹیلی کمیونیکیشن مراکز اور اس طرح کے دیگر اہداف پر تباہ کن حملے کئے اور شہریوں کا قتل عام کرکے، لڑنے کے بجائے جرائم اور بزدلی کا سہارا لے اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
چونکہ امریکی فوج کے یہ وحشیانہ جرائم روکنے کے لئے کوئی بین الاقوامی ادارہ موجود نہیں، ہمارے پاس قرآنی حکم "فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ" کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
لہٰذا مناسب ہے کہ جارح امریکی فوجیوں کے میزبان ممالک، جنہوں نے ایران پر حملے کے لئے اپنی سرزمین ان جرائم پیشہ جارحوں کے سپرد کی ہے، متماثل جواب وصول کرنے کے لئے تیار رہیں اور اپنے شہریوں کی جان بچانے اور انہیں ممکنہ اہداف سے دور رکھنے کے لئے اپنے شہری دفاعی یونٹس کو فعال کریں۔
امریکی افواج کے میزبان ممالک کے اس غیر مناسب رویے کے باوجود، امریکی دشمن کا یہ بزدلانہ تبدیل کرنے کا موقع دینے کے لئے، گذشتہ رات ہم نے 'فی الحال امریکیوں کے فوجی اہداف' کو جوابی کاروائیوں کے لئے منتخب کیا۔
سپاہ پاسداران کی زمینی افواج کے بہادر مجاہدین نے آپریشن نصر 2 کی 18ویں لہر کو مبارک کوڈنیم "یا ابوالفضل العباس علیہ السلام" کے ساتھ شروع کر دی اور اس کاروائی میں کویت کے عریفجان امریکی کیمپ میں اپنی زمینی افواج کے سپورٹ سینٹرز میں جارح فوجیوں کی نفری کی تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور اسی دوران کویت میں علی السالم امریکی اڈے کے ریڈار کو ڈرون حملے کے ذریعے تباہ کر دیا۔
علاوہ ازیں، زمینی افواج کے مجاہدین نے بھی امریکی ہتھیاروں کے ایک مرمت اور دیکھ بھال کے ہینگر اور دشمن کے ایک ڈرون اڈے کو بھی تہس نہس کر دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی کاروائیاں جاری ہیں۔
﴿إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ