اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا حقیقی انخلا اب تک عمل میں نہیں آیا، جبکہ لبنانی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور جارحانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
نبیہ بری نے بدھ کے روز جنگ بندی کی تازہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لبنانی صدر جوزف عون کی حالیہ ملاقات کے بعد اصل توجہ جنگ بندی کے استحکام اور اسرائیلی انخلا پر ہونی چاہیے تھی، مگر اب تک ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے پیر کے روز زوطر الغربیہ قصبے سے انخلا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ پہلے ہی اسرائیلی قبضے میں نہیں تھا، اس لیے اسے انخلا قرار نہیں دیا جا سکتا۔
نبیہ بری نے مزید کہا کہ رہائشی مکانات، محلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ دیہات کے اطراف جاری اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں، جو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
آپ کا تبصرہ