قطر
-
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
ترک دفاعی صنعتی ایجنسی کے مطابق نئی مفاہمتی یادداشت چاروں ممالک کےدرمیان جاری دفاعی منصوبےآگےبڑھائےگی۔
-
آبنائے ہرمز کے مذاکرات میں امریکہ رکاوٹیں ڈال رہا ہے
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات، ایران کے ساتھ تعلقات اور خلیج فارس کی سلامتی کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔
-
اسرائیل کو ایک اور سفارتی دھچکا؛ ایران سمیت 13 ممالک کے وفود صیہونی صدر کی تقریر کے دوران اجلاس سے باہر نکل گئے
ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق ساتویں سربراہی اجلاس میں ایران سمیت 13 وفود نے صیہونی ریاست کے صدر کی تقریر کے دوران احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال چھوڑ دیا۔ مجموعی طور پر 28 وفود میں سے 13 کے اس اقدام کو صیہونی ریاست کی بڑھتی ہوئی تنہائی کا مظہر قرار دیا گیا۔
-
قطر نے غزہ میں قتل عام کو نسل کشی قرار دے دیا
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ کی پٹی میں ہونے والے واقعات کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے اور تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
-
قطر: غزہ میں نسل کشی کے ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا ہوگا
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ بلا شبہ نسل کشی ہے اور اس کے ذمہ داروں کو جواب دہی سے فرار نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر آبادکاروں کے حملوں کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔
-
ایران کی ایٹمی تنصیبات
ایران کو ایٹم بم بنانا چاہئے، قطری ٹی وی چینل کا تجزیہ کار اردنی جرنیل + ویڈیو
عسکری اور سیاسی شعبے کے معروف تجزیہ کار، اردنی میجر جنرل محمد الصمادی نے قطر کے العربی ٹی وی چینل پر ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: "اگر ایران نے شمالی کوریا کی طرح عمل نہیں کیا ہو، تو ممکن ہے کہ اس نے ایک تزویری غلطی کا ارتکاب کیا ہو! / ایران جوہری ہتھیار کے ساتھ خطے کے ممالک کو دھمکی نہیں دیتا؛ ایسا ہتھیار ہر ملک کے لئے دفاعی ڈھال کا کردار ادا کرتا ہے۔
-
یائیر لاپید: اسرائیل کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی ایران، حماس اور قطر کی برسوں کی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں
صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے عالمی سطح پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس، ایران اور قطر کی جانب سے اسرائیل کو عالمی برادری سے الگ کرنے کی برسوں کی کوششیں اب کامیاب ہو رہی ہیں اور ’’دنیا خود کو اسرائیل سے الگ کر رہی ہے۔‘‘
-
قطری وزیراعظم: نیتن یاہو جنگی مجرم ہے
قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرم ہے، جس کی ذمہ داری اسرائیلی وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے اور وہ جنگی مجرم ہے۔
-
بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی
پانچ عرب ریاستوں کی فضائیں خطرناک ہیں، اِیسا
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی [EASA] نے خلیج فارس کے کنارے واقع 5 عرب ریاستوں کے پانیوں پر پرواز کی سابقہ وارننگ کی تجدید کر دی ہے۔
-
قطر: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالثی کا عمل بھی جاری رکھیں گے
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور قطر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ فریقین کے درمیان پیغامات کی منتقلی کے لیے ثالثی کا عمل جاری رکھے گا۔
-
امریکی دور کا خاتمہ
امریکہ کو مغربی ایشیا سے نکال باہر کرنے کا ایرانی انداز - 3
چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک نے امریکی اڈوں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ 12 سے زیادہ امریکی اڈوں کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ ایران نے ثابت کرکے دکھایا کہ سستے غیر متناسب ہتھیار جدید فضائی دفاع میں گھس بھی سکتے ہیں اور اور دشمن کے بنیادی ٹھکانوں کو غیر متناسب نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
-
امریکی دور کا خاتمہ
امریکہ کو مغربی ایشیا سے نکال باہر کرنے کا ایرانی انداز - 2
چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک نے امریکی اڈوں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ 12 سے زیادہ امریکی اڈوں کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ ایران نے ثابت کرکے دکھایا کہ سستے غیر متناسب ہتھیار جدید فضائی دفاع میں گھس بھی سکتے ہیں اور اور دشمن کے بنیادی ٹھکانوں کو غیر متناسب نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
-
امریکی دور کا خاتمہ
امریکہ کو مغربی ایشیا سے نکال باہر کرنے کا ایرانی انداز - 1
چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک نے امریکی اڈوں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ 12 سے زیادہ امریکی اڈوں کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ ایران نے ثابت کرکے دکھایا کہ سستے غیر متناسب ہتھیار جدید فضائی دفاع میں گھس بھی سکتے ہیں اور اور دشمن کے بنیادی ٹھکانوں کو غیر متناسب نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
-
البرادعی کا عرب ممالک سے ایران کی شمولیت کے ساتھ علاقائی سلامتی کی نئی تشکیل کا مطالبہ
مصر کے معروف سفارت کار اور عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی کے مستقبل کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کے بجائے ایران اور ترکی سمیت خطے کے ممالک کی شمولیت سے مشترکہ سکیورٹی نظام کی تشکیل کی جانب بڑھیں۔
-
امریکہ کی تزویراتی شکست؛
ایران امریکہ کو مشرق وسطیٰ سے نکال باہر کر سکتا ہے، ڈیلی ٹیلی گراف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیر خارجہ سے مخاطب ہوکر کہا: مگر مچھ کے آنسو بہانا کافی ہے، جناب بارو! جس وقت امریکہ نے ہمارے اسکولوں کے بچوں کا قتل عام کیا، آپ کی خاموشی نے سب کچھ بتا دیا!
-
صنعاء: بن سلمان کامدد کےلئے ہاتھ پاؤں مارنا یمن کی فتح کو ظاہر کرتا ہے
یمن کی صنعاء حکومت کے ایک عہدیدار نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی یمن کے خلاف حمایت حاصل کرنے کی کوششوں کو یمن کی فتح کی اہمیت اور گہرائی کا مظہر قرار دیا ہے۔
-
قطر کا بڑا اعتراف: ایران جنگ نے ثابت کردیا،صرف امریکا سےسیکیورٹی اتحاد کافی نہیں
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ نے ثابت کردیا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے صرف امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد پر انحصار نہیں کرسکتے۔
-
ایران کی سلامتی کونسل کے سربراہ کی امریکہ کو سخت تنبیہ، شرارت سے باز رہیں
ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضایی نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور موجودہ بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
باقرزاده: قطر میں قید ایرانی پائلٹوں کی حالت تشویشناک، فوری علاج اور واپسی ضروری
ایرانی کمیٹی برائے تلاشِ لاپتہ افراد کے سربراہ سردار سید محمد باقرزاده نے قطر میں زیرِ حراست ایرانی پائلٹوں کی تشویشناک صحت پر فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید زخمی اور بیمار قیدیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جلد از جلد ایران منتقل کیا جائے۔
-
صہیونی گماشتوں کی نمائشیں
مصر، قطر اور ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف مشترکہ بیان اور 'اظہارِ تشویش'
مصر، قطر اور ترکیہ نے ایک مشترکہ بیان میں، غزہ پٹی میں صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کی "سخت الفاظ میں مذمت" کی ہے اور اس پٹی میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
قطر کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
قطر اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے شام کے صوبہ ادلب میں واقع ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
ایران کا قطر سے چار ایرانی پائلٹوں کی صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ
ایران نے قطر سے چار ایرانی پائلٹوں کی صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گمشدگی کا معاملہ جنگ کے ابتدائی دنوں ہی سے سفارتی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔
-
باقرزاده: قطر ایرانی پائلٹوں کی مبینہ گرفتاری کی تردید کے بجائے تحقیقات کی اجازت دے
ایرانی مسلح افواج کے لاپتا افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل باقرزاده نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی پائلٹوں کی مبینہ گرفتاری کے معاملے کی تردید کرنے کے بجائے ایرانی ماہرین کو قطر میں جا کر حقائق کی جانچ پڑتال کی اجازت دے۔
-
جماعت اسلامی پاکستان کا بڑا مطالبہ؛ ایران سمیت مزید اسلامی ممالک ’’مکہ دفاعی معاہدے‘‘ میں شامل ہوں
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے ’’مکہ دفاعی معاہدے‘‘ کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران، قطر، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سمیت مزید مسلم ممالک کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔
-
پاکستان اور قطر کا ایران و امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ منصوبہ؛ جنگ بندی اور مذاکرات کی تجویز
باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور قطر نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں عارضی جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی فوری بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی تجویز شامل ہے۔
-
آپریشن نصر 2؛
کویت کے امریکی ٹھکانون پر تباہ کن حملے کئے / جارحوں کی میزبان ریاستیں متماثل جواب کی تیاری کر ہی لیں، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران نے ایک بیان میں کہا: کویت کے عریفجان امریکی کیمپ میں امریکی بری فوج کے سپورٹ سینٹر اور علی السالم کے امریکی اڈے میں ایک اہم ریڈار کو تباہ کر دیا۔ / جارحوں کی میزبان ریاستیں متماثل جواب وصول کرنے کی تیاری کر ہی لیں۔
-
امریکی حکمتِ عملی ناکام، ٹرمپ ایران کے خلاف پھر ناکام ہوگا
قطری ویب سائٹ عربی 21 نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکہ کی حکمتِ عملی ناکام ہو چکی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ایک بار پھر کامیاب نہیں ہوں گے۔
-
عرب حکمرانوں کی امریکہ-اسرائیل نوازی؛
امارات اور کویت ایران کے خلاف حملوں میں براہ راست ملوث؛ نئے شواہد منظرِ عام پر
تازہ ترین دستاویزات اور تصاویر سے خطے میں بعض ممالک کے کردار کے نئے پہلو ظاہر ہوئے اور معلوم ہؤا ہے کہ بحرین، قطر اور اردن کے کے علاوہ امارت اور کویت بھی ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کے محاذ میں کھڑے ہوکر بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
آپریشن نصر 2؛
دوسری قسط | بنیادی ڈھانچوں کی جنگ کے جواب میں، ایران کا کھلا ہاتھ / عرب ریاستیں ہوش کے ناخن لیں
بعض خلیج فارس کی بعض ریاستوں کی معاونت سے، ایران کے خلاف امریکی-صہیونی جنگ، ایک نئے اور حساس مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ دشمن نے حالیہ دنوں میں خوزستان، بندرعباس اور بوشہر جیسے علاقوں میں پانی کی تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ وہیں سے دوبارہ شروع ہوئی جہاں پہلے رکی تھی۔ / ٹرمپ نے جنگ بندی سے پہلے ایران کے تمام اہم ڈھانچے تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن ایران کی جوابی کاروائیوں کی وجہ سے، پیچھے ہٹ گیا۔ اب نئے تنازع میں دشمن پھر سے انہی ڈھانچوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس بار خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی شرکت سے جنگی صورتحال مزید پھیل گئی ہے۔ ایران کو اس گندی جنگ کا مناسب جواب دینا ہوگا، اور اس سلسلے میں اس کو اپنے اہداف کی فہرست میں تبدیلی کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی جو انجام کو پہنچی، جس کی ایک مثال عمان کی بندرگاہ الدقم میں امریکی تنصیبات پر حملہ تھا۔
-
آپریشن نصر 2؛
پہلی قسط | بنیادی ڈھانچوں کی جنگ کے جواب میں، ایران کا کھلا ہاتھ / عرب ریاستیں ہوش کے ناخن لیں
بعض خلیج فارس کی بعض ریاستوں کی معاونت سے، ایران کے خلاف امریکی-صہیونی جنگ، ایک نئے اور حساس مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ دشمن نے حالیہ دنوں میں خوزستان، بندرعباس اور بوشہر جیسے علاقوں میں پانی کی تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ وہیں سے دوبارہ شروع ہوئی جہاں پہلے رکی تھی۔ / ٹرمپ نے جنگ بندی سے پہلے ایران کے تمام اہم ڈھانچے تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن ایران کی جوابی کاروائیوں کی وجہ سے، پیچھے ہٹ گیا۔ اب نئے تنازع میں دشمن پھر سے انہی ڈھانچوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس بار خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی شرکت سے جنگی صورتحال مزید پھیل گئی ہے۔ ایران کو اس گندی جنگ کا مناسب جواب دینا ہوگا، اور اس سلسلے میں اس کو اپنے اہداف کی فہرست میں تبدیلی کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی جو انجام کو پہنچی، جس کی ایک مثال عمان کی بندرگاہ الدقم میں امریکی تنصیبات پر حملہ تھا۔