بحرین
-
بحرین کے محلوں میں وزارتِ داخلہ کی نگرانی کا نظام بحال؛ شہریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے خدشات
بحرین میں مقامی نمائندگی کے سرکاری نظام کی دوبارہ بحالی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بحرینی مصنفہ زینب علی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نظام کے اختیارات اور معلومات جمع کرنے کی حدود واضح نہ کی گئیں تو عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کے بجائے یہ ڈھانچہ محلوں اور دیہات میں شہریوں کی سرگرمیوں اور سماجی روابط کی نگرانی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
-
بحرین میں شیعہ اداروں کا مالی محاصرہ؛ نئے ضوابط پر تشویش
بحرینی مصنف عباس المرشد نے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا ہے کہ چند نئی مالیاتی ضوابط اور انتظامی اقدامات بظاہر چندہ جمع کرنے کے عمل کو منظم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم ان کے نتیجے میں شیعہ فلاحی و سماجی اداروں کی مالی خودمختاری محدود اور ان کی سرگرمیاں حکومتی اجازت و نگرانی سے مزید مشروط ہوسکتی ہیں۔
-
بحرین میں شیعہ علما کی گرفتاری ضمیر کی گرفتاری ہے، تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے: اپوزیشن رہنما
بحرین کی مرکزی جیل میں قید اپوزیشن رہنماؤں اور سیاسی شخصیات نے شیعہ علما کی گرفتاری کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے ان کی بے گناہی پر زور دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خودسرانہ کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں اور تمام گرفتار افراد و سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
-
بحرین میں شیعہ علما کا ٹرائل، شیعہ تشخص کے خلاف کارروائی ہے: مخالف گروہ
بحرین کے مخالف سیاسی و سماجی گروہوں نے متعدد شیعہ علما کے خلاف عدالتی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علما کو نشانہ بنانا دراصل بحرین میں شیعہ برادری کی مذہبی شناخت، عقائد اور مقدسات پر دباؤ بڑھانے کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔
-
شیعوں کے خلاف مذہبی پابندیوں کے تسلسل میں بحرین میں 9 شہری گرفتار
بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف مذہبی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سیکیورٹی اداروں نے مذہبی رسومات اور جلوسوں کے انعقاد میں شرکت کے الزام میں 9 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
-
بحرین میں بااثر علما کو سماجی میدان سے ہٹانے کی کوشش، آلِ خلیفہ حکومت پر شیعہ برادری کے خلاف دباؤ
بحرین میں قیدیوں کے امور کے ادارے کے ترجمان جعفر یحییٰ نے ملک کے علما کے خلاف جاری عدالتی کارروائیوں کو سیاسی و سماجی دباؤ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکام بااثر اور عوامی اعتماد رکھنے والے علما کو جیلوں میں رکھ کر بحرینی معاشرے کو ان کی سماجی موجودگی سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
-
بحرین میں بااثر علما کو معاشرے سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جعفر یحییٰ
بحرین کے امورِ اسرا کے ادارے کے ترجمان جعفر یحییٰ نے علما کے خلاف جاری عدالتی کارروائیوں پر تنقید کرتے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آلِ خلیفہ حکومت سیاسی و سماجی دباؤ کے ذریعے بااثر علما اور شیعہ معاشرے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
-
بحرین میں شیعہ اداروں کا ’’پوشیدہ محاصرہ‘‘؛ بظاہر غیر جانب دار قوانین کے ذریعے پابندیاں سخت
مرآة البحرین نے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کی حکومت شیعہ اداروں پر کسی باقاعدہ ’’محاصرے‘‘ کے نام سے قانون بنانے کے بجائے اوقاف، مذہبی تقریبات، انتہاپسندی اور چندہ جمع کرنے کے ضوابط جیسے بظاہر غیر جانب دار قوانین کے ذریعے ان کی سماجی، مذہبی اور مالی سرگرمیوں کا دائرہ مسلسل محدود کر رہی ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے اڈے پر ایران کے حملوں کی تصاویر
ایران نے آج بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے اڈے پر اپنے حملوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
-
بحرین میں مذہبی آزادی خطرے میں؛ علما، حسینیہ، مواکب اور مذہبی شعائر بھی پابندیوں کی زد میں
بحرینی کارکن زینب علی نے ملک میں درجنوں شیعہ علما اور مذہبی شخصیات کے خلاف جاری مقدمات پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بحرینی حکام کا دباؤ صرف گرفتاریوں اور مقدمات تک محدود نہیں رہا بلکہ خطیبوں، ذاکروں، ائمہ مساجد، حسینیوں، مواکب اور شیعہ مذہبی شعائر تک پھیل گیا ہے۔
-
جمعیت الوفاق بحرین: مقدمات کا سامنا کرنے والے علما عوام کے دلوں میں عزت و شرافت کی علامت رہیں گے
بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ حسین الدیہی نے ملک کے بعض علما کے خلاف مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی نوعیت کے مقدمات اور الزامات ان علما کی عوامی مقبولیت اور ساکھ کو ختم نہیں کر سکتے، جو برسوں سے مساجد اور دینی مراکز میں قرآن، فقہ اور اخلاق کی تعلیم و خدمت میں مصروف رہے ہیں۔
-
ایران کے خوف سے امریکی بحریہ کا بحرین اڈے پر فوری واپسی سے انکار
امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈیرل کڈل نے کہا ہے کہ ایران کے حملے کے بعد بحرین میں قائم امریکی بحری اڈے پر فوری واپسی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کا ذاتی سامان اب بھی وہاں موجود ہے اور اسے منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
-
بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش؛ سیکڑوں گرفتار، شیعہ علما اور مذہبی مراکز بھی دباؤ میں
بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے سے قبل بحرین ہیومن رائٹس فورم نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کو دو رپورٹس پیش کی ہیں، جن میں رواں سال سیکڑوں افراد کی گرفتاری اور طلبی، اظہارِ رائے و مذہبی آزادی پر پابندیوں اور شیعہ علما و مذہبی اداروں کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
-
بحرین میں حکومت اور شیعہ عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں، مذہبی سرگرمیوں پر پابندیاں بڑھنے کا خدشہ
منامہ: بحرین میں سیاسی و سکیورٹی دباؤ اور شیعہ مذہبی سرگرمیوں کی نگرانی میں اضافے نے حکومت اور ملک کی بڑی شیعہ آبادی کے درمیان بڑھتے فاصلے پر ایک بار پھر تشویش پیدا کردی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ منامہ کی جانب سے مخالفین اور شیعہ برادری کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے داخلی کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
-
بحرین بھی ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ مہم میں شامل، واشنگٹن سے مالی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
منامہ: ایران کے خلاف امریکا کی بڑھتی ہوئی معاشی پابندیوں کے دوران بحرین نے بھی واشنگٹن کے ساتھ مالی اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ بحرینی حکام نے ایران سے متعلق امریکی دباؤ کے تناظر میں ’’غیر قانونی مالی معاونت‘‘ روکنے اور مالی ذرائع کی بندش کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
-
بحرین میں گمنام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا شیعہ شہریوں کو نشانہ بنانے میں کردار، سنگین سوالات اٹھنے لگے
منامہ: بحرین میں گمنام اور مشتبہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سرگرمیوں میں اضافے نے تشویش پیدا کردی ہے۔ بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہ اکاؤنٹس سرکاری اداروں سے پہلے شہریوں اور کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں اور بعد ازاں سکیورٹی و عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کی اطلاعات بھی جاری کرتے ہیں۔
-
بحرین میں جنگی حالات کی آڑ میں 69 شہریوں اور ان کے خاندانوں کی شہریت منسوخ
بحرینی حکام نے 69 شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کی شہریت بیک وقت منسوخ کردی، جس سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے اجتماعی سزا اور سیاسی انتقام کی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
بحرین میں درجنوں شیعہ علما کا مقدمہ جاری، الزامات پر شکوک و شبہات، دباؤ بڑھنے کا خدشہ
بحرین میں درجنوں شیعہ علما اور مذہبی شخصیات کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے، تاہم عدالتی سماعتوں کے طریقہ کار، گواہوں کے بیانات اور عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے مختلف سوالات اور اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بعض الزامات کے لیے پیش کیے جانے والے شواہد کافی نہیں اور شفاف و منصفانہ عدالتی کارروائی کی ضرورت ہے۔
-
بحرین کے عوام کو حکومتی علاقائی مہم جوئی کی قیمت نہیں چکانی چاہیے؛ 14 فروری اتحاد
بحرین کی 14 فروری انقلاب یوتھ الائنس نے ملک کے سیاسی و قومی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کو خطے کی جنگوں اور تنازعات میں جھونکنے کی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کریں، خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پالیسی جاری رہی تو اس کے حکمرانوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
-
بحرین پر قابض قبیلے کے جرائم
شیعیان بحرین عدل و انصاف سے محروم
بحرین سے زینب علی کی رپورٹ کے مطابق، 'آل خلیفہ حکومت کی طرف سے شیعیان بحرین پر دباؤ میں شدت' اتنی ہے کہ اب بحرین کے شیعہ سیاسی، سماجی اور قانونی موجودگی کے مستقبل کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔
-
’’مرآۃ البحرین‘‘: بحرین کی اوقاف شیعہ امور میں حکومتی مداخلت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے
بحرینی ویب سائٹ ’’مرآۃ البحرین‘‘ نے حکومت کی مذہبی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف شیعہ، حسینیوں کے انتظامی امور میں حکومتی مداخلت بڑھانے اور ان کے انتظامی بورڈز کی تشکیل کو سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
بحرین کی جیل میں سید حسن نصراللہ کی توہین پر احتجاج؛ قیدیوں پر تشدد
بحرین کی الحوض الجاف جیل میں سید حسن نصراللہ کی توہین کے خلاف احتجاج کرنے والے قیدیوں پر جیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے دھاوا بول دیا۔ قیدیوں کے مطابق، اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، بدسلوکی کی اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔
-
بحرینی شیعہ شہری عبداللہ مطر کی تدفین؛ عوام کا آلِ خلیفہ کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ
بحرین میں شیعہ شہری عبداللہ مطر کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عوام نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور عبداللہ مطر کی موت میں آلِ خلیفہ حکومت کے ممکنہ کردار کو واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
بحرینی حقوق کارکن: شیعہ مخالف نفرت انگیز مہم پر حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے
بحرینی انسانی حقوق کے کارکن سید یوسف المحافظہ نے سوشل میڈیا پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری اور نفرت انگیز مواد کے مسلسل پھیلاؤ پر حکومت کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ منظم آن لائن مہمات بحرین میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
-
بحرین کی عدالت میں سکیورٹی افسر کی متنازع گواہی، شیعہ علما کے خلاف مقدمے پر سوالات اٹھ گئے
بحرین میں متعدد شیعہ علما کے خلاف مقدمے کی 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی سماعت میں نقاب پوش سکیورٹی افسر کی گواہی نے مقدمے میں پیش کیے گئے سکیورٹی مؤقف اور اس کے شواہد پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
-
بحرین میں آلِ خلیفہ کی مذہبی پابندیوں کے خلاف احتجاج، شیعہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر کئی ہفتوں سے پابندی
بحرین میں آلِ خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ مذہبی شعائر پر پابندیوں اور مذہبی آزادیوں میں مداخلت کے خلاف احتجاج جاری ہے، جبکہ الدراز میں سکیورٹی فورسز نے مسلسل کئی ہفتوں سے امام صادقؑ مسجد میں شیعہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی روک رکھی ہے۔
-
بحرین میں شیعہ عزاداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، امام رضاؑ کی عزاداری پر متعدد افراد گرفتار
بحرین کی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران درجنوں شیعہ شہریوں، علما، ذاکروں اور خطباء کو مذہبی مجالس اور امام علی بن موسیٰ الرضاؑ کی عزاداری میں شرکت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں نے اس کارروائی کو مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔
-
بحرین: شہید رہبر کی حمایت میں مظاہرے پر نوجوان کو 3 سال قید
بحرین کی ایک عدالت نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے والے بحرینی نوجوان علی حسین جمیل الجمری کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
-
الوفاق: بحرین میں عوامی حمایت نظرانداز کرکے غیر ملکی منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے
بحرین کی اسلامی جمعیت الوفاق نے ملک کی آزادی کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکام اب بھی عوامی حمایت اور قومی اتفاقِ رائے کو نظرانداز کر رہے ہیں اور عوام کے مفادات کے بجائے غیر ملکی منصوبوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
-
بحرین میں درجنوں شہریوں کو سخت سزائیں، الوفاق کا عدالتی کارروائیوں پر سوال
بحرین کی جمعیت الوفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ جولائی اور اگست کے دوران درجنوں بحرینی شہریوں کو عمر قید سمیت سخت سزائیں سنائی گئی ہیں، جبکہ عائد کیے گئے مجموعی جرمانوں کی مالیت تقریباً ایک لاکھ بحرینی دینار ہے۔