16 جولائی 2026 - 08:13
سپاہ پاسداران کا پیغام اردنی عوام کے نام؛ امریکی قابضوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کریں

سپاہ پاسداران نے اپنے پیغام میں اردن کے عوام سے مخاطب ہوکر کہا: اردن میں واقع اڈے الازرق میں امریکی ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 جنگی طیاروں کے ہینگرز اور متعدد ایم کیو 9 اسٹریٹجک ڈرونز کو تباہ و برباد کیا گیا۔ / اردن میں امریکی اداروں کی تباہی اور امریکی قابض فوج کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہ ہونے دیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے:

بسم الله قاصم الجبارین

إِنَّ اللهَ لاَ یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى یُغَیِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِهِمْ

اردن کے معزز عوام،

طفل کُش امریکی فوج کی جانب سے ہماری قوم کے خلاف شرارتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا، تو سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے مجاہدین نے، نصر 2 آپریشن کی چھٹی لہر میں یا اللہ یا اللہ یا اللہ کے مقدس کوڈ نیم سے، 'شیطان اکبر کے جرائم' کے جواب میں، ـ جن کے بڑے حصے کا ارتکاب اردن کی سرزمین پر موجود امریکی اڈوں کے ذریعے ہوتا ہے، ـ الازرق میں امریکی اڈے پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 جنگی طیاروں کے ہینگرز کو تہس نہس کر دیا اور اس اڈے پر موجود متعدد امریکی ایم کیو 9 اسٹراٹیجک ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

اردن کی مقدس سرزمین انبیاء (علیہم السلام کی قدم گاہ ہے اور یہ بین الاقوامی جارحین اور مجرموں کی جگہ نہیں ہے۔ آپ شریف اور غیرت مند [اردنی] عوام آپ کسی بھی دوسری قوم سے زیادہ فلسطین مظلوم کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کے جرائم کے عینی شاہد رہے ہیں، چنانچہ امت اسلامی آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ اپنی سرزمین میں شیطان اکبر کی فوجی موجودگی کو ختم کر دیں اور اس مقدس سرزمین کو، اسلامی ممالک کی سرزمین پر جارحانہ حملوں اور فلسطینی عوام پر زیادتی کا مرکز بننے کی اجازت نہ دیں۔

اردن میں امریکی اداروں کی تباہی اور امریکی قابض فوج کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہ ہونے دیں۔

إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

سپاہ پاسداران کا پیغام اردنی عوام کے نام؛ امریکی قابضوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کریں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha