19 جولائی 2026 - 19:08
خلاف ورزی کرکے غیر قانونی روٹ سے گذرنے کے لئے کوشاں تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آتشزدگی سے دوچار 

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کے غیر قانونی عمانی روٹ سے گذرنے کی کوشش کرنے والے دو تیل بحری جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور دونوں میں آگ لگ گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کے غیر قانونی عمانی روٹ سے گذرنے کی کوشش کرنے والے دو تیل بحری جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور دونوں میں آگ لگ گئی۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَکُونَ فِتْنَۃٌ

اسلامی ایران کی بہادر اور صاحب بصیرت قوم!

جیسا کہ امامِ شہیدِ امت نے فرمایا: میدان میں آپ کی حاضری اور ملک بھر کی سڑکوں پر آپ کی حماسی موجودگی، مجاہدینِ اسلام کے میزائلوں کا ایندھن ہے اور آپ کی دعائیں ان کی شاندار کامیابیوں کی ضمانت ہیں۔

دو تیل بردار جہاز، جو ـ نیویگیشن سسٹمز بند کرکے ـ امریکی جاسوسی اداروں کے دھوکے میں آ کر آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ اور غیر قانونی روٹ سے گذرنے کا ارادہ رکھتے تھے، بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں کا شکا ہوئے اور ان میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز طفل کُش امریکی فوج کی شرانگیزیوں کی وجہ سے 100 فیصد غیر محفوظ اور مکمل طور پر بند ہے اور جب تک جرائم پیشہ امریکہ کی جارحیت ختم نہیں ہوتی، اس علاقے سے کیمیاوی کھاد اور تیل اور گیس کے ایک قطرے کی ترسیل بھی ممکن نہیں ہے۔

بحری جہاز اپنے سرمائے اور اس سے زیادہ اہم، اپنی جان کی حفاظت کے لئے جھوٹے امریکی اداروں کے دھوکے میں نہ آئیں اور بارودی سرنگوں والے راستے میں داخل نہ ہوں۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha