22 نومبر 2026 - 05:51
1 | کیا ٹرمپ نے امریکہ کے زیر قیادت عالمی نظام کا زوال تسلیم کر لیا ہے؟

اتوار کی صبح سویرے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسی تصویر پوسٹ کی جس نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ "کیا واشنگٹن نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ اب وہ یکطرفہ طور پر عالمی نظام کے اصول طے کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا ہے؟"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' (Truth Social) پر ایک تصویر شائع کی۔ اس پوسٹ میں ایک طرف 'تہران کانفرنس' میں حاضر بڑی طاقتوں کے رہنماؤں کی تاریخی تصویر ہے، تو دوسری طرف خود ٹرمپ، ولادیمیر پیوتن اور شی جن پنگ کی تصویر دکھائی گئی ہے۔

ان دونوں تصاویر کے اوپر ٹرمپ نے کیپشن لکھا: 'بڑی طاقتیں؛ 1945، 2026۔'

1 | کیا ٹرمپ نے امریکہ کے زیر قیادت عالمی نظام کا زوال تسلیم کر لیا ہے؟

پہلے حصے (پینل) میں فرینکلن ڈی روزویلٹ (اس وقت کے امریکی صدر)، جوزف اسٹالن (سوویت رہنما) اور ونسٹن چرچل (اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم) نظر آتے ہیں؛ یہ وہ رہنما تھے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھی تھی۔

دوسرے حصے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور ٹرمپ ایک ساتھ موجود ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے استعمال کی گئی تاریخی تصویر 'تہران کانفرنس' کی ہے؛ یہ سربراہی اجلاس 28 نومبر سے یکم دسمبر 1943 تک منعقد ہؤا تھا، جس میں تینوں بڑی اتحادی طاقتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

اس کانفرنس میں روزویلٹ، اسٹالن اور چرچل نے نازی جرمنی کو شکست دینے کے لئے مشترکہ حکمت عملی، یورپ میں ایک نیا محاذ (سیکنڈ فرنٹ) کھولنے، اور جنگ کے بعد کے عالمی نظام تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

سنہ 1944 میں 'نورمنڈی لینڈنگ' (Normandy landings) شروع کرنے کا معاہدہ بھی اسی ملاقات کا ایک اہم نتیجہ تھا۔

یہ سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا تھا جب ایران 1941 سے برطانوی اور سوویت افواج کے قبضے میں تھا۔

اگرچہ تہران کانفرنس 1943 میں منعقد ہوئی تھی، لیکن ٹرمپ نے اس فریم کے اوپر "1945" کا ہندسہ درج کیا ہے؛ یہ وہ سال ہے جب دوسری جنگ عظیم اختتام پذیر ہوئی اور امریکہ کے مدار پر  گھومنے والا، جنگ کے بعد کا، عالمی نظام تشکیل پانا شروع ہؤا۔

*نیوز ویک* (Newsweek) سمیت کچھ ذرائع ابلاغ نے اوپر دی گئی تاریخی تصویر کو فروری 1945 میں منعقد ہونے والی ’یالٹا کانفرنس‘ (Yalta Conference) سے منسوب کیا ہے۔

تاہم، تینوں رہنماؤں کے بیٹھنے کے انداز اور ان کے پس منظر کا بغور جائزہ لینے سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ ٹرمپ کی شیئر کردہ تصویر دراصل "تہران کانفرنس" (Tehran Conference) کی ہے۔

چنانچہ عین ممکن ہے کہ ٹرمپ تاریخی معلومات کی کمی کی وجہ سے ان دونوں تصاویر کے درمیان فرق نہ کر سکا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: احسان احمدی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha