19 جولائی 2026 - 19:34
تیسری قسط | ٹرمپ کی 5 پرانی اور مستقل بیماریاں

ٹرمپ کی 5 پرانی، مزمن (Chronic)، مستقل اور دائمی بیماریوں مبتلا ہے؛ فٹ بال کے میدان سے لے کر جنگ اور سیاست کے میدان تک / چاہے فٹ بال کے سبز مستطیل میں ہوں یا جیوپولیٹکس کے پرخطر میدان میں، ہر نظام کو بقا کے لئے "اعتماد"، "قانون" اور "حریف کے تشخص کے احترام" کی ضرورت ہوتی ہے۔ / ڈونلڈ ٹرمپ کا طرز عمل بتاتا ہے کہ اس کا ہیجانی اور جذباتی اور طاقت پر مبنی نقطہ نظر، شاید مختصر مدت میں غل غپاڑہ مچانے میں معاون ہو، لیکن طویل مدت میں [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ کی 5 پرانی، مزمن (Chronic)، مستقل اور دائمی بیماریوں مبتلا ہے؛ فٹ بال کے میدان سے لے کر جنگ اور سیاست کے میدان تک / چاہے فٹ بال کے سبز مستطیل میں ہوں یا جیوپولیٹکس کے پرخطر میدان میں، ہر نظام کو بقا کے لئے "اعتماد"، "قانون" اور "حریف کے تشخص کے احترام" کی ضرورت ہوتی ہے۔ / ڈونلڈ ٹرمپ کا طرز عمل بتاتا ہے کہ اس کا ہیجانی اور جذباتی اور طاقت پر مبنی نقطہ نظر، شاید مختصر مدت میں غل غپاڑہ مچانے میں معاون ہو، لیکن طویل مدت میں اس سے اس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا کہ امریکیوں کے قومی فخر کو مخدوش و مجروح کر دے، حریفوں میں مزاحمت کا ارادہ بیدار کر دے اور خود توہین آمیز شکستوں کا مزہ چکھ  لے؛ چاہے وہ توہین فٹ بال کے میدان میں ـ امریکی قومی فٹبال ٹیم کی بدترین شکست کے بعد ـ بلجیئم کے کھلاڑیوں کا مضحکہ خیز [ٹرمپک] ڈانس ہو، یا مشرق وسطیٰ میں اسٹراٹیجک اور فوجی شکستوں اور تعطل کا نہ تھمنے والا سلسلہ۔

تیسری قسط:

3۔ ٹرمپی کیمیا الٹی نکلی؛ مقاومت اور حریف اتحاد کے انجن کو ایندھن کی فراہمی

• ٹرمپ کے طرز عمل کا نمونہ:

ٹرمپ کی ننگی غنڈہ گردی میں عموماً ایک بڑی حسابی و تخمینی غلطی نمایاں ہوتی ہے: وہ حریف میں "فخر، شناخت اور وقار" کے عنصر کو نظر انداز کر دیتا ہے! وہ تصور کرتا ہے کہ بے ضابطہ دباؤ حریف کو مرعوب کر دے گا، لیکن حقیقت میں، اس کا توہین آمیز رویہ "الٹی کیمیا" بن جاتا ہے جو حریف کے دل میں عزم، ارادے، ہم آہنگی اور جوابی حملے کی ترغیب کو زیادہ پھلدار اور منظم بنا دیتا ہے۔

• ایک نمونہ 'بلجیئم - امریکہ میچ' میں سے:

بالوگان کو واپس لانے کے لئے ٹرمپ کی سیاسی غنڈہ گردی اور لابنگ نے بلجیئم کے کیمپ میں غصے اور عزت و آبرو پر مبنی محرکات (Pride-based Motivation) کو جنم دیا۔ سرخ شیاطین (یعنی بلجیئم کی ٹیم) کے کھلاڑی دھماکہ خیز جذبے کے ساتھ میدان میں اترے اور امریکہ کے ایک گول کے مقابلے میں اس کو چار گول دیئے اور اس رسواکن شکست دی۔ بلجیئم کے کھلاڑیوں نے فیصلہ کن فتح کے بعد، میدان کے بیچ "مشہور ٹرمپی ڈانس" کو طنز اور توہین کے طور پر پیش کیا تاکہ وائٹ ہاؤس کو واضح پیغام بھیج سکیں: "ہماری اس فتح کو منسوخ کرو!"

• ایک نمونہ 'ایران پر مسلط کردہ جنگ' میں سے:

نام نہاد آپریشن "ایپک فیوری" میں، امریکہ کے زبردست حملے اس مقصد سے منصوبہ بند کئے گئے تھے کہ ایران کا ارادہ ٹوٹ جائے۔ لیکن اس تشددپسندانہ ٹرمپی غنڈہ گردی اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان نے ایران میں عزت و وقار پر مبنی مقاومت و مزاحمت اور قومی یکجہتی کی گہری تہوں کو فعال کر دیا۔ ایران کے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ امریکی اڈوں پر تباہ کن جواب اور خطے کے توانائی کے راستوں کو غیر محفوظ بنانے کے عمل نے نمایاں کر دیا کہ ٹرمپ کے اقدامات نے کس طرح نادانستہ طور پر ایران کے اسٹراٹیجک جوابی حملوں کے محرک کو کئی گنا بڑھا دیا۔

• مصداق در بازی با بلژیک:

نمود عینی این شرمساری ملی را در رفتار خودِ فلو بالوگان دیدیم. او که با لابی سیاسی و جنجالی ترامپ به زمین برگشته بود، به خوبی سنگینی این بی‌عدالتی را روی دوش خود حس می‌کرد. بالوگان قبل از شروع بازی، به سراغ سرمربی بلژیک رفت و شخصاً از او عذرخواهی کرد که نامش در میان این جنجال و رانت سیاسی قرار گرفته است. این رفتار نشان داد که حتی مهره‌های خودِ آمریکا نیز از قلدری رئیس‌جمهورشان احساس سرافکندگی می‌کنند.

4۔ اپنی قومی فخر و عزت کو مجروح کرنا اور اپنے شہریوں میں شرمساری کا احساس پیدا کرنا

• ٹرمپی طرز عمل کا نمونہ:

ٹرمپ کے اقدامات امریکی قوم میں حقیقی حب الوطنی اور قومی فخر و مباہات کا احساس ابھارنے کے بجائے، اخلاق، انصاف اور تسلیم شدہ اصولوں کے ساتھ گہرے تضاد کی وجہ سے، امریکی معاشرے اور ـ حتیٰ کہ ـ اپنی انتظامیہ میں شرمساری، بدنامی اور رسوائی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ مسئلہ اس کے ساتھیوں کو مجبور کرتا ہے کہ اپنی عزت بچانے کے لئے، اس کے رویوں سے بیزاری کا اعلان کریں یا باضابطہ طور پر معافی مانگیں۔

• ایک نمونہ 'بلجیئم - امریکہ میچ' میں سے:

اس قومی شرمندگی کا عینی مظہر ہم نے خود فولارن بالوگن کے رویئے میں دیکھا۔ وہ جسے ٹرمپ کی سیاسی لابنگ اور متنازعہ مداخلت کے ذریعے میدان میں واپس لایا گیا تھا۔ وہ اس ناانصافی کا بوجھ اپنے کندھوں پر بخوبی محسوس کر رہا تھا۔ بالوگن نے میچ شروع ہونے سے پہلے، بلجیئم کے ہیڈ کوچ کے پاس جا کر ذاتی طور پر معافی مانگ لی کہ اس کا نام اس تنازع اور سیاسی سفارشی رویوں کے نتیجے میں امریکی ٹیم کی فہرست میں میں آیا ہے۔ اس رویئے سے ظاہر ہؤا کہ خود امریکہ کے اپنے مہرے بھی اپنے صدر کی غنڈہ گردی سے شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم سید محمد حسین راجی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha