19 جولائی 2026 - 23:22
امریکی بیڑے کا فیولنگ ہاربر، جنگی طیاروں، ڈیٹا سینٹر، سگنل اور مواصلاتی مرکز کو تباہ کر دیا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، ایرانی مجاہدین نے امریکی بیڑے کے ایک فیولنگ ہاربر، جنگی طیاروں کی تعیناتی کے اڈے، ایک ڈیٹا سینٹر، اور سگنل اور مواصلاتی مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، ایرانی مجاہدین نے امریکی بیڑے کے ایک فیولنگ ہاربر، جنگی طیاروں کی تعیناتی کے اڈے، ایک ڈیٹا سینٹر، اور سگنل اور مواصلاتی مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان نمبر 28 کا متن:

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

﴿فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ﴾

بہادر اور با ایمان ایرانی قوم!

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے غیرت مند مجاہدین ـ آپ عظیم قوم کی سڑکوں پر حماسی موجودگی کے تسلسل میں، ـ میدان جنگ کو بھی جرائم پیشہ دشمن کی بے بسی کا بنائے ہوئے ہیں اور آبنائے ہرمز پر مضبوط کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں اور علاوہ ازیں، طفل کُش امریکی فوج کی گذشتہ رات کی جارحیتوں کے جواب میں، آپریشن نصر 2 کی 19ویں لہر کے دوران، کویت کی الاحمدی بندرگاہ میں امریکی بحری بیڑے کو ایندھن فراہم کرنے والے ہاربر نیز بحرین کے شیخ عیسیٰ امریکی اڈے میں دشمن کے جنگی طیاروں کی تعیناتی کے اڈے کو اپنے زبردست ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملوں میں بحرین میں واقع دشمن کے 'باتلکو' انفارمیشن / انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر کو تہس نہس کر دیا۔

بحریہ کے مجاہدین نے کویت میں ایک امریکی سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن مرکز کو بھی تباہ کر دیا۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha