18 جولائی 2026 - 15:51
اردن میں تعینات امریکی جنگجو طیاروں اور فضائی ایندھن رسان طیاروں کی تباہی

مجاہدینِ اسلام نے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے اردن میں تعینات متعدد لڑاکا اور فضائی ایندھن رسان طیارے تباہ کر دیئے اور دیگر سازوسامان کو شدید نقصان پہنچایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے بیلسٹک میزائلوں اور متعدد ڈرونز کے ذریعے متعدد امریکی ایندھن رسان اور لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله قاصم الجبارین

‌﴿إِنَّ اللَّهَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّیٰ یُغَیِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ﴾

اردن کے شریف عوام؛

اے قدم گاہِ انبیاء کی سرزمین کے نیک باسیو! اے وہ قوم جو دنیا کے تمام لوگوں سے زیادہ، فلسطین سے نسبت رکھتی ہے اور غزہ اور مغربی کنارے کے مظلوموں سے سب سے زیادہ شناسائی رکھتی ہے؛ گذشتہ سال قطر کے العدید اڈے پر ہمارے حملے کے بعد، طفل کُش امریکی فوج نے اپنے کمانڈ سنٹر کو مجاہدینِ اسلام کی بھاری فائرنگ پاور سے دور بھاگنے کے لئے، خطے میں امریکی افواج کا کمانڈ سنٹر (سینٹ کام) قطر سے آپ کی سرزمین میں واقع الازرق کے علاقے میں منتقل کیا اور اس وقت سے اب تک فلسطینی عوام اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف شرانگیزیوں کا کمانڈ سنٹر آپ کی سرزمین پر ہے اور آپ کی دسترس میں ہے۔

آپ کی سرزمین میں سینٹ کام کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ، امریکی ایئربیس آپ کی سرزمین پر ہے جس میں درجنوں امریکی ایندھن رسان، ایف 35، ایف 15، اور ایف 16طیارے آپ کی سرزمین پر تعینات ہیں اور وہاں سے مظلوم فلسطینی، ایرانی اور لبنانی عوام پر فضائی حملے کرتے ہیں۔

گذشتہ رات طفل کُش امریکی فوج نے پھر اپنی وحشیانہ روشوں اور جنگ جرائم ارت کی اور ایک بڑی جنگی جرم کا ارتکاب کرنے کئی پلوں، شاہراہوں پر قاغم سرنگوں اور رہائشی علاقوں نیز ایران کے جنوب میں بندرعباس کے خطے میں ایک واٹر پمپنگ تنصیب کو نشانہ بنانے کے لئے اردن میں اپنے اڈوں کو استعمال کیا۔

اس شرانگیزی کے جواب میں، مجاہدینِ اسلام نے آپریشن نصر 2 کی چودہویں لہر 'یا صاحب الزمان(عج) ادرکنی' کے مبارک کوڈ نیم سے شروع کیا اور دو مرحلوں میں اردن میں تعینات امریکی لڑاکا اور ایندھن رسان طیاروں کو، متعدد بیلسٹک میزائلوں اور متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی ایندھن رسان اور لڑاکا طیارے تباہ ہو گئے اور بڑی تعداد میں امریکی طیاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

اب باری آپ کی ہے اے شریف عوام! اور اردن کی غیور اور باوقار فوج! کہ اپنے الٰہی فرض کو پورا کریں اور جارح اور اسلام دشمن امریکی دشمن کے مفادات کو نقصان پہنچا کر اردن کی پیاری سرزمین کے دامن سے قابض امریکیوں کی موجودگی سے پیدا ہونے والی بدنامی کا داغ دھو ڈالیں۔

﴿إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ﴾

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha