بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے امریکی دشمن کی جارحیت کے جواب میں جزیرۂ بحرین میں دو امریکی اڈوں 'الرفاع' اور 'العوالی' پر حملہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کے دوران بھی بحرین میں امریکی فوجی مقامات اور تنصیبات کو کئی بار ایرانی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پہلے واقعے میں، 13 نومبر کو سپاہ پاسداران نے سیریک شہر میں ایک مواصلاتی ٹاور پر امریکی حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی فوج کے ابتدائی انتباہی ریڈار کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
مورخہ 15 نومبر کو بھی سپاہ پاسداران نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر امریکی فضائی دفاعی ریڈار نظام پر 6 ڈرون داغے تھے۔
اسی طرح 17 نومبر کو، سپاہ پاسداران نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر امریکی فوج کے ایک ریڈار نظام پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ