سعودی عرب
-
سعودی تنصیبات پر حملے کا الزام مسترد، عراقی مزاحمت کا بڑا ردعمل
اسلامی مزاحمتِ عراق نے سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات یمن میں سعودی افواج کی مسلسل ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہیں۔
-
معاہدہ مکہ مشکل سے دوچار
سہ فریقی دفاعی معاہدہ یمن کی دیوار سے جا ٹکرایا - 2
ایسے حال میں کہ "معاہدہ مکہ" کو وسیع پروپیگنڈے کے ساتھ خطے کے خطرات کے مقابلے میں ایک طاقتور دفاعی اتحاد کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، یمن کی جاری صورت حال نے اس معاہدے کے نفاذ کو چیلنج کر دیا ہے۔
-
معاہدہ مکہ مشکل سے دوچار
سہ فریقی دفاعی معاہدہ یمن کی دیوار سے جا ٹکرایا - 1
ایسے حال میں کہ "معاہدہ مکہ" کو وسیع پروپیگنڈے کے ساتھ خطے کے خطرات کے مقابلے میں ایک طاقتور دفاعی اتحاد کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، یمن کی جاری صورت حال نے اس معاہدے کے نفاذ کو چیلنج کر دیا ہے۔
-
پاکستان کا یمن کے خلاف فوجی کارروائی سے انکار
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے اسلام آباد میں فی الحال معاملہ زیر غور نہیں۔
-
یمن میں سعودی حمایت یافتہ طارق صالح کی فورسز کی پسپائی؛ زخمی اہلکاروں کو محاذ پر چھوڑ دیا
یمنی فوجی امور کے ماہر علی النسی نے سعودی عرب سے وابستہ فورس کے کمانڈر طارق صالح پر الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ساحل سے پسپائی کے دوران اس کی فورسز اپنے زخمی اہلکاروں کو حیس، الخوخہ اور المخا سے نکالے بغیر چھوڑ گئیں، جبکہ حنیش اور جبل زقر کے جزائر میں موجود اہلکاروں کے لیے بھی کشتیوں کا انتظام نہیں کیا گیا۔
-
یمن جنگ میں مکہ معاہدے کا پہلا امتحان؛ پاکستان اور ترکی کے کردار پر سوالات
سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں کسی بھی رکن ملک پر حملے کی صورت میں مشترکہ دفاع کے لیے اہم اتحاد قرار دیا گیا تھا، تاہم یمن میں حالیہ پیش رفت نے اس معاہدے کی عملی افادیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
-
باب المندب پر یمن کا مکمل کنٹرول، جزیرہ میون پر قبضے کے بعد بڑی پیش رفت
یمنی مسلح افواج نے تزویراتی اہمیت کے حامل جزیرہ میون پر کنٹرول حاصل کر کے اہم بحری گزرگاہ باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
-
ٹرمپ کا بن سلمان کو بڑا جھٹکا، یمن پر حملے سے انکار
یمن میں انصار اللہ کی تیزی سے بڑھتی پیش قدمی نے سعودی عرب کو پریشان کر دیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگ لی، تاہم ٹرمپ نے یمن میں براہِ راست فوجی کارروائی کی درخواست مسترد کر دی۔
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
یمن: انصاراللہ کی کاری ضربیں؛ المخا کے بعد جزیرہ زُقَر بھی آزاد
فرانسیسی خبر ایجنسی رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے آج جمعرات کو اسٹراٹیجک شہر المخا پر قبضے کے بعد بحیرہ احمر کے جنوب میں واقع اسٹراٹیجک جزیرہ زُقَر کو بھی آزاد کرا لیا۔
-
انصار اللہ: یمن پر جارحیت اور محاصرہ ختم ہونے تک بحیرہ احمر میں بحری کارروائیاں جاری رہیں گی
انصار اللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی بحیرہ احمر میں کارروائیاں یمن پر جارحیت رکنے اور محاصرہ ختم ہونے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یمن نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا بلکہ خود جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
المخا میں بجلی کی تیزی سے پیشقدمی، انصار اللہ باب المندب کے دروازے پر + ویڈیو
ذرائع کے مطابق، یمنی افواج نے المخاء کے ساحلی علاقے میں بجلی کی سی تیزی سے پیشقدمی کرکے سعودیوں کے کرائے کے فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ یہ پیشقدمی شمال سے ساحل کی جانب اور مشرق سے المخا کی تزویراتی بندرگاہ کے ہوائی اڈے تک جاری رہی ہے۔ شائع ہونے والی تصاویر کے مطابق، سعودی ملیشیائیں کئی محاذوں پر شکست و ریخت سے دوچار ہو کر، فرار ہو گئے ہیں۔
-
یمنی افواج نے باب المندب کے قریب ساحلی شہر المخا کو آزاد کرا لیا
یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع اور اہم بحری گزرگاہ باب المندب کے قریب واقع بندرگاہی شہر المخا کو آزاد کرا لیا ہے، جبکہ سعودی عرب کا ایک مسلح جاسوس ڈرون بھی حجہ کے آسمان میں مار گرایا گیا ہے۔
-
امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے جولانی کے حامی گروہوں کو جدید اسلحہ فراہم کیے جانے کا انکشاف
عراق کے صوبہ الانبار کے ایک سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے جولانی سے وابستہ مسلح گروہوں کو جدید ہتھیار، گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کرکے عراق کی سرحد کے قریب شام کے علاقے البوکمال میں تعینات کیا ہے۔
-
یمن میں سعودی نواز گروہوں کو بڑا دھچکا، 3 بریگیڈز نے ہتھیار ڈال دیے
انصاراللہ یمن نے دعویٰ کیا ہے کہ حیس، المخا، الخوخہ، تعز اور الجوف کے محاذوں پر سعودی فوج اور اس کے حمایت یافتہ عناصر کے تین مکمل بریگیڈز نے اپنے تمام ہلکے اور بھاری ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان سمیت یمنی مسلح افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
-
سعودی عرب جنگ اور جھوٹ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، محمد عبدالسلام
یمن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی عرب پر یمن میں کشیدگی بڑھانے اور جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے جھوٹے بیانیے اب اس کے قریبی اتحادیوں کو بھی قائل نہیں کر رہے۔
-
یمن پر سعودی فضائی حملوں میں تیزی، 12 گھنٹوں میں 54 حملے
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی فضائی حملوں میں اچانک شدت آگئی، سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یمن کے 6 صوبوں میں 54 فضائی حملے کیے، جبکہ یمنی مسلح افواج نے جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے اندر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
-
الجوف کی مرکزی جیل پر سعودی فضائی حملہ؛ 23 یمنی شہید، خواتین اور بچے بھی متاثر
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایک ایف-15 ایس اے جنگی طیارے نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم کی مرکزی جیل پر دو فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 23 یمنی شہری شہید ہوگئے۔ ان کے مطابق شہدا میں جیل کے قیدیوں کے علاوہ اپنے عزیزوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
-
انصار اللہ کا سعودی عرب پر صہیونی ایجنڈا آگے بڑھانے کا الزام؛ یمن کو فلسطین کی حمایت سے ہٹانے میں ناکام رہنے کا دعویٰ
یمن کی انصار اللہ نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ یمن کے خلاف مسلسل حملے اور پابندیاں فلسطین کی حمایت سے یمن کو دستبردار کرانے اور اسرائیلی مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش ہیں۔ انصار اللہ نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی حمایت کا دائرہ چھوڑ کر فلسطینی عوام کی مدد کا راستہ اختیار کریں۔
-
یمنی فوج کا سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں پر بڑا حملہ، الجوف میں درجنوں گاڑیاں تباہ
یمن کے مشرقی صوبہ الجوف میں لڑائی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ یمنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز کے بڑے اجتماع کو نشانہ بناتے ہوئے ایک وسیع فوجی کارروائی کی، جس کے دوران درجنوں فوجی گاڑیاں اور عسکری سازوسامان تباہ کر دیا گیا۔
-
البخیتی کا سعودی عرب کو بڑا انتباہ: جارحیت جاری رہی تو یمن اپنی دفاعی حکمت عملی بدل دے گا
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کے خلاف فضائی اور زمینی حملے جاری رہے تو صنعا اپنی دفاعی حکمت عملی اور جنگی نظریے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے تبدیل کرسکتا ہے۔
-
یمنی حملوں میں سعودی عرب کے 73 شہری زخمی، توانائی تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی
سعودی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی حملوں میں سعودی عرب کے چار شہروں میں 73 شہری زخمی ہوئے ہیں، جبکہ وزارت توانائی کے مطابق جنوبی علاقوں میں توانائی کے متعدد مراکز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد مختلف مقامات پر آگ لگ گئی اور بعض سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی گئیں۔
-
الجوف کی مرکزی جیل پر سعودی بمباری، یمن کا شدید احتجاج؛ 14 قیدی شہید یا زخمی
یمن کی عوامی جنرل اسمبلی اور جنوبی تحریک نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم کی مرکزی جیل پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جنگی جارحیت قرار دیا ہے۔ حملے میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت 14 قیدی شہید یا زخمی ہوئے۔
-
یمنی افواج کا سعودی عرب پر بڑا حملہ، آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئربیس میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ
یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کے اندر گہرائی میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرتے ہوئے ابہا، نجران اور جیزان میں آرامکو کی تنصیبات، اقتصادی زون اور خمیس مشیط فضائی اڈے کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
-
تعز کے آسمان پر سعودی فوج کا ڈرون مار گرایا گیا
یمن کی مسلح افواج نے صوبہ تعز کی فضائی حدود میں سعودی عرب کی فوج سے وابستہ ایک مسلح ڈرون مار گرایا۔
-
صنعا کا سعودی عرب کو بڑا انتباہ: یمنی مزاحمت آخرکار ریاض کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گی
یمن کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے سیاسی امور عبداللہ علی صبری نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی موجودہ جنگی حکمتِ عملی بالآخر سعودی عرب کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے اور یمنی عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کردے گی۔
-
یمن کا سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
یمن سے سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں پر کم از کم 5 بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
-
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا استنبول میں پہلا اجلاس، تینوں ممالک کی عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے، ہمارا اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے،۔
-
یمنی ذرائع کا دعویٰ؛ یمن کے خلاف سعودی محاذ آرائی میں امریکا بھی شریک ہے
یمنی ذرائع نے اسرائیلی میڈیا کی اس رپورٹ پر شکوک کا اظہار کیا ہے کہ امریکا نے یمن کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی قیادت سنبھالنے سے سعودی عرب کی درخواست مسترد کردی ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق واشنگٹن کی حالیہ سرگرمیاں اس کے برعکس سعودی عرب کی ممکنہ نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی اور حمایت میں امریکی کردار کی نشاندہی کرتی ہیں۔
-
صنعا: عربستان کو بحیرۂ احمر میں شکست تسلیم کرنا پڑے گی
یمن کے سیاسی و عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ بحیرۂ احمر میں سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے سمندری دباؤ کے اثرات اب واضح ہونے لگے ہیں اور ریاض بالآخر اپنی بندرگاہوں کے ذریعے معمول کے مطابق تیل اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔
-
سعودی عرب میں مخالفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کی نئی لہر، ڈیجیٹل فضا پر گرفت مزید سخت
علاقائی کشیدگی اور سیاسی دباؤ میں اضافے کے دوران سعودی حکام نے مخالفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا، جبکہ متعدد اکاؤنٹس اور چینلز بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔