بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے، دشمن کی جارحیتوں کے جواب میں، آپریشن صاعقہ کے نویں مرحلے میں اردن میں واقع میں دہشت گرد امریکی فوج کے مواصلاتی نظامات اور ایندھن کے ذخائر کو تباہ کن ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا تباہ کر دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تباہ کن ڈرونز نے آپریشن صاعقہ کے نویں مرحلے میں ـ ایران کے بعض علاقوں اور ایرانشہر کے بمپور چھاؤنی پر طفل کُش دشمن کی جارحیتوں کے جواب میں، ـ جس کے نتیجے میں بری فوج افسران اور جوان شہید ہوئے، اردن کے الازرق فوجی اڈے میں امریکی دہشت گرد فوج کے فکسڈ ریڈار سائٹ، مواصلاتی آلات اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔
یہ اڈہ میزائل شکن ڈیفنس سسٹم کی جائے تعیناتی اور مغربی ایشیا کے علاقے میں جارح امریکی افواج کے اہم ترین اسٹراٹیجک اور کمانڈ سنٹرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایرانشہر میں مستقل اور عارضی اہلکاروں کے بیرکوں پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، ان اقدامات کو خبیث دشمن کی انسان دشمن فطرت کا نتیجہ قرار دیا اور اس زور دیا کہ یہ جرائم کبھی بھی تاریخ کے دامن سے مٹیں گے نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج میں ملت کے فرزند، عوام کے فدائی اور ایران کی سلامتی کے محافظ ہیں اور ملت اور اسلامی وطن کے دفاع اور عزیز شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے فخرآمیز فریضے سے ذرہ برابر کوتاہی نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ