بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آپریشن نصر 2 کی مختلف لہریں اور آپریشن صاعقہ کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے محض دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کا امتداد نہیں بلکہ اہداف کے انتخاب کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، لاجسٹک ڈھانچے، ایئر بیسز کے دفاعی نظامات، مواصلاتی نظامات، رسد کا نظام، اور فضائی تنصیبات کو اپنے ایجنڈے کے مرکز میں رکھا ہے۔
دوسرا حصہ:
"نصر 2" کی چوتھی لہر؛ اہم امریکی لاجسٹک سپورٹ نوڈ کو نشانہ بنانا
"یا ابا عبداللہ الحسین (ع)" کے کوڈ نام کے ساتھ شروع ہونے والی آپریشن "نصر 2" کی چوتھی لہر میں کویت کے منطقۃ مینا عبداللہ میں KJL مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ مرکز، مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کی تیاری اور معاونت کے اہم کمپلیکس کے طور پر، سازوسامان کی دیکھ بھال، پرزوں کی فراہمی، تکنیکی مدد اور امریکی یونٹوں کو درکار اشیاء کی تقسیم کا ذمہ دار ہے۔
لاجسٹک مراکز فوجی کارروائیوں کا دھڑکتا ہؤا دل ہیں۔ یہاں تک کہ اگر جنگی یونٹس صحت مند رہتے ہیں، پرزوں، ایندھن اور آلات کی سپلائی کی سائیکل میں رکاوٹ آپریشن جاری رکھنے کی صلاحیت کو بری طرح کم کرتی ہے۔
"نصر 2" کی پانچویں لہر؛ پانچویں امریکی بحری بیڑے کی کمانڈ کے دماغ پر ایک دھچکا
"یا علی بن ابی طالب (ع)" کے مبارک کوڈ کے ساتھ شروع ہونے والی آپریشن "نصر 2" کی پانچویں لہر میں سپاہ نیوی نے بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے پانچویں بیڑے کے اہم ترین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔
اس آپریشن میں NSI کے انتظامی مرکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (C2)، فوجی پرزہ جات اور آلات کے ڈپو اور دہشت گرد امریکی فوج کے پانچویں بیڑے کے فیول ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز بحری کارروائیوں کی ہدایت کاری، معلومات کے تبادلے اور بحری جہازوں، طیاروں اور جنگی یونٹوں کے درمیان ہم آہنگی کے ذمہ دار ہیں۔ علاوہ ازیں پرزہ جات کے ڈپو اور ایندھن کے ٹینک جنگی بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کے مشن کے تسلسل کو یقینی بناتے ہیں۔ ان کمپلیکسز کو نشانہ بنانے سے دہشت گرد امریکی دشمن کے ردعمل کی رفتار اور پانچویں بحری بیڑے کی کارروائیوں کے تسلسل پر براہ راست ضرب پڑ سکتی ہے۔
"نصر 2" کی چھٹی لہر؛ اردن میں امریکی فضائی جنگی صلاحیت پر حملہ
اردن میں اڈوں سے امریکی حملوں کے تسلسل کی بنا پر، سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس نے الازرق بیس کے خلاف آپریشن نصر 2 کی چھٹی لہر شروع کر دی جس کا کوڈ نام "یا اللہ، یا اللہ، یا اللہ" تھا۔
اس آپریشن میں F-15، F-16، اور F-35 لڑاکا طیاروں کے ہینگرز کے ساتھ ساتھ MQ-9 ریپر ڈرونز کے مقام کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ہوائی جہاز کے ہینگرز صرف جنگی طیاروں کی تعیناتی کا مقام نہیں ہوتے، بلکہ ان ہی ہینگرز میں زیادہ تر جنگی طیاروں کو کاروائی کے لئے تیار اور مسلح کیا جاتا ہے، یہیں ان کی اوورہالنگ اور دیکھ بھال کے کام کیے جاتے ہیں۔ دوسری طرف، ان میں اسٹراٹیجک ڈرونز کے ساتھ ساتھ چوتھی اور پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی بیک وقت تعیناتی نے الازرق کو خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے اہم ترین فضائی اڈوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ