18 جولائی 2026 - 13:59
عمان میں امریکی دشمن کے بحری اور فضائی کنٹرول ریڈاروں کی تباہی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان نمبر 21 میں اعلان کیا کہ عمان کے بحری علاقے 'صخور سلامہ' میں میں نصب امریکی بحری کنٹرول ریڈار اور عمان کے علاقے غنم میں تعینات امریکی فضائی کنٹرول ریڈار کو نیست و نابود کر دیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے آپریشن نصر 2 کے بیان نمبر 21 میں اعلان کیا: صخور سلامہ میں بحری کنٹرول ریڈار اور عمان ہی کے علاقے غنم میں تعینات امریکی فضائی کنٹرول ریڈار تباہ کر دیا گیا۔

اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله القاصم الجبارین

وقاتلوهم حتی لا تکون فتنة

اسلامی ایران کے عزیز اور غیور عوامِ!

مقابلہ بالمثل (اینٹ کا جواب پتھر tit for tat) کی کارروائی کے سلسلے میں، سپاہ پاسداران کی بحری فوج نے آپریشن نصر 2 کی 13ویں لہر کو "یا اباعبداللہ الحسین(ع)" کے مبارک کوڈنیم سے شروع کیا گیا اور اس کو اور خوزستان، بوشہر، ہرمزگان اور سیستان و بلوچستان صوبوں کے مخالص عوام کے نام کیا گیا۔

اس کاروائی میں صخور سلامہ میں بحری کنٹرول ریڈار اور عمان ہی کے علاقہ غنم میں تعینات امریکی فضائی کنٹرول ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

یہ کاروائی آپ محترم عوام کی عدیم المثال عوام کی بعثت کی طرح، پختہ عزم کے ساتھ جاری رہے گی؛ اور آبنائے ہرمز بھی اللہ کے فضل سے ہمیشہ سپاہ کی بحری فوج کے دلیروں کی گرفت میں ہے۔

وماالنصر الا من عندالله العزیز الحکیم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha