21 جولائی 2026 - 23:38
سپاہ پاسداران نے طویل فاصلے کا ایک ریڈار، ایک مواصلاتی مرکز اور سیٹلائٹ نظام، اور اور MQ9 ہینگرز تباہ کر دیا

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا: دمشمن کی ایک طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والی ا ریڈار سائٹ، ایک مواصلاتی مرکز اور سیٹلائٹ وصولی نظام، ایک میزائل دفاعی ریڈار اور MQ9 ڈرونوں کا ایک ہینگر تباہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

﴿وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ﴾

اسلامی ایران کی عظیم اور بہادر قوم!

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کی فضائیہ کے مجاہدین نے جارح کو سزا دینے کے تسلسل میں، وسیع تر کاروائیوں کی راہ ہموار کرنے اور فضائی اور میزائل آپریشن کی رکاوٹیں دور کرنے کے لئے، آپریشن نصر2 کی 24ویں لہر کے دوسرے مرحلے میں، آج رات کویت میں تعینات طفل کُش امریکی فوج کی ایک طویل فاصلے تک نگرانی کی صلاحیت کی حامل ریڈار سائٹ، ایک مواصلاتی مرکز اور سیٹلائٹ ریسیونگ نظام اور ایک میزائل دفاعی ریڈار کو میزائل اور ڈرون حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

نیز کویت کے علی السالم اڈے میں MQ9 ڈرونز کا ایک ہینگر بھی نشانہ بنایا گیا اور متعدد ڈرونز کو تباہ کیا گیا اور متعدد کو نقصان پہنچایا۔

جارح دشمن کو سزا دینے کے لئے آپ کے فرزندوں کا آپریشن جاری ہے۔ التماس دعا۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha