صہیونیت کے گماشتے
-
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالی رہا
غزہ: غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی تنظیم حماس نے تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل کی جانب سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
-
مقاومت ہی آزادی کی ضمانت؛
جنگ بندی کے بعد، مقاومت کی کاروائی؛ غزہ میں اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا
غزہ کی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ سلامتی اداروں نے غزہ شہر کے اندر اسرائیلی ایجنٹوں اور نیم فوجی کارندوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور مجاہدین ان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
-
اسرائیل نے دو فلسطینی ڈاکٹروں کی رہائی سے “سکیورٹی وجوہات” کے بہانے انکار کر دیا — حماس
حماس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت دو فلسطینی ڈاکٹروں کی رہائی سے انکار کر دیا ہے۔ تل ابیب نے اس فیصلے کو مبینہ "سکیورٹی ملاحظات" سے جوڑا ہے۔
-
طفل کُشی کو نوبل امن انعام دینے کی ناکام تجویز؛
تصویری خبر | ٹرمپ کا ذائقہ کڑوا ہوگیا، انعام کسی اور کو ملا
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سید علی موسوی نامی میڈیا کارکن نے X (ٹویٹر) پر لکھا: نوبل امن انعام حاصل کرنے کی تمام نمائشی کوششیں اور مہنگی لابنگ کا پھل ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں ملا۔۔۔ جو خود کو سب سے زیادہ مستحق سمجھتے تھے اور پاکستان سے لے کر مصر اور اسرائیل تک، اتحادی ممالک کے رہنما ٹرمپ کی حمایت کے لئے مہم چلا رہے تھے، وہ پھر سے ناکام رہے۔۔۔ لیکن 2025 کا نوبل انعام وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو ملا ہے۔/ کسی اور نے لکھا: اگر نوبل امن انعام ٹرمپ کو دیا جاتا، تو پھر "امن" کی تعریف پر نظرثانی کرنا پڑتی؛ یقینا جو شخص پابندیوں کی 'دیوار' اور 'جنگ'، 'وزارت جنگ'، 'دنیا کو امریکی بنانے' جیسے تفکرات سے جانا جاتا ہے وہ کیونکر نوبل کے امن انعام کا مستحق ہو سکتا ہے۔ ، وہ امن کی علامت نہیں ہو سکتا۔
-
غزہ کے لئے ٹرمپ کا مکارانہ منصوبہ؛
غزہ کے لئے ٹرمپ امن منصوبے کی حقیقت کیا ہے؟
خطے کو ایک بڑے دھماکے کی طرف لے جانا چاہتے ہیں؛ امن تو دور کی بات ہے۔ دو سال بعد آج تک حماس کے ہاتھوں امریکہ کی شکست، کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔ مستقبل کی تعمیر اسی زمینی حقیقت کی بنیاد پر انجام کو پہنچے گی۔
-
حماس نے امریکی صدر کے غزہ پلان میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا
حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماؤں کے فلسطین کے اندر یا باہر قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے: ذرائع
-
کارٹون | غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے ٹرمپ کا منصوبہ!
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے ٹرمپ نے نیا منصوبہ پیش کیا ہے!!
-
گلوبل صمود فلوٹیلا مصر کے شمال کی جانب رواں دواں، اسرائیلی حملے کا خطرہ
غزہ کے محصور عوام کی امداد کے لیے روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا مصر کے شمال کی جانب رواں دواں ہے جس پر اسرائیلی حملے کا خطرہ موجود ہے۔
-
نیتن یاہو کا سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اشارہ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اشارہ دے دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا فارمز ٹاک ٹاک اور ایکس کی خریداری میں دلچسپی بھی ظاہر کر دی۔
-
ویڈیو | شہداء حزب اللہ کی برسی پر عوام کا عظیم الشان اجتماع، تلاوتِ قرآن سے تقریب کا آغاز
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرلز کی برسی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجتماع کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا، جبکہ ہوائی مناظر میں عوام کا جوش و خروش نمایاں دکھائی دیا۔
-
یمنی ڈرون کی نئی ٹیکنالوجی نے اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکام بنا دیا
یمن کے ایک ڈرون نے جنوبی فلسطین کے مقبوضہ شہر ایلات میں ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اسرائیلی دفاعی نظام ’’آئرن ڈوم‘‘ اور دیگر نگرانی کے آلات اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔
-
ترجمان وزارت دفاع: دشمن ایران کو کمزور اور تقسیم کرنا چاہتا تھا مگر ناکام رہا
وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائینیک نے کہا ہے کہ دشمن نے ۸ سالہ اور ۱۲ روزہ جنگوں کے ذریعے ایران کو کمزور، عوامی نظام کو ختم اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، لیکن ایرانی عوام اور قیادت کی مزاحمت نے ان تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
-
غزہ کے اسپتال ایندھن کی شدید قلت کے باعث بندش کے دہانے پر، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
غزہ کی وزارتِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث اسپتال تباہی کے دہانے پر ہیں، اور اہم شعبے چند دنوں میں بند ہو سکتے ہیں جس سے مریضوں اور زخمیوں کی زندگیاں براہِ راست خطرے میں پڑ جائیں گی۔
-
غزہ میں بھوک سے مزید تین معصوم بچے شہید، مجموعی شہادتیں 450 تک پہنچ گئیں
غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کے باعث مزید تین فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔ وزارتِ صحت کے مطابق بھوک اور قحط کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 450 ہو گئی ہے، جن میں 150 بچے شامل ہیں۔
-
غزہ کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، وزیر اعظم پولینڈ
پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے اسرائیلی مظالم پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
-
"غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
"دنیا میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
-
جرمنی کی لیفٹ پارٹی نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا
جرمنی کی لیفٹ پارٹی نے چانسلر فریڈرِک مرز کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے، خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت جرمنی کو غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث بنا سکتی ہے۔
-
اسرائیلی وزیر ایتمار بنگویر: اگر وزیرِاعظم ہوتا تو محمود عباس کو فوراً گرفتار کرتا
اسرائیل کے وزیرِ برائے داخلی سلامتی ایتمار بنگویر نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیرِاعظم ہوتے تو فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیتے۔ یہ بیان برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔
-
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو کا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے اعلان پر ردعمل
تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
-
غزہ میں شہداء کی تعداد 65 ہزار 283 تک پہنچ گئی
وزارتِ صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد شہید اور 304 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔
-
فلسطین
رفح میں دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 زخمی
جنوبی غزہ کے شہر رفح میں بم دھماکے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا ایک بکتر بند گاڑی نشانہ بنی، جس سے 2 فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
-
صرف زبانی مذمت پر اکتفا
جاپانی وزیر خارجہ کا مطالبہ: اسرائیل انسانی حقوق کا احترام کرے،
جاپان نے غزہ میں اسرائیلی زمینی حملوں کو غیرقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے، تاہم عملی اقدامات جیسے پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف زبانی بیانات پر اکتفا کیا ہے۔
-
اسپین کا اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف عالمی عدالت سے تعاون، ہتھیاروں کی برآمد روکنے پر غور
اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کے ساتھ مل کر اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات میں تعاون کرے گا۔ ساتھ ہی حکومت مادرید اسرائیل پر اسلحہ جاتی پابندی کی تیاری کر رہی ہے تاکہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا جواب دیا جا سکے۔
-
اسپین اور نروے کی جانب سے فلسطین کو مالی مدد، اسرائیل نے محصولات روک دیے
اسپین کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک نروے کے ساتھ مل کر فلسطینی اتھارٹی کو مالی امداد فراہم کرے گا تاکہ اسرائیل کی جانب سے روکی گئی ٹیکس آمدنی کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔
-
غزہ پر دھماکہ خیز روباٹوں کے حملے؛ لاکھوں افراد دوبارہ بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار
یورپ-بحر متوسط کے انسانی حقوق کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں دھماکہ خیز روباٹوں کے ذریعے غزہ کے رہائشی علاقوں کو منظم انداز میں نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی اور آوارگی کا خدشہ ہے۔
-
حزب اللہ لبنان: حکومت مقبوضہ علاقے آزاد کرانے اور تباہ شدہ عمارتوں کی بحالی میں ناکام ہے
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے حکومت لبنان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت سے تباہ شدہ علاقوں کی تعمیرنو کے بجائے مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ حکومت کے پاس وسائل موجود ہیں مگر سیاسی عزم کی کمی ہے۔
-
حزب اللہ
شیخ نعیم قاسم: اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے ، مزاحمت کی فتح یقینی ہے
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیجر دھماکوں کی پہلی برسی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے کیونکہ مزاحمت آزادی تک جاری رہے گی اور یہ کامیابی طے شدہ ہے۔
-
غزہ میں شہداء کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی
وزارت صحت غزہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 65 ہزار 62 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 65 ہزار 697 زخمی ہوچکے ہیں۔
-
اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونےکا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قحط نہ ہونےکا پروپیگنڈا کرنے کیلئےلاکھوں یورو خرچ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
-
فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فورس غزہ میں داخل، 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید
اسرائیل کی طیاروں سے بمباری بھی جاری ہے اور غزہ شہر کے وسط میں زمینی کارروائی بھی جاری ہے