28 مئی 2026 - 12:34
حصۂ چہارم | بے بس، مفلوج اور ہارا پٹا امریکی صدر ٹرمپ، معتبر شہادتوں کی روشنی میں!

واشنگٹن سے تل ابیب تک، شکست کی آواز گونج اٹھی ہے۔ میئر شیمر (Mearsheimer ) سے لے کر چک شومر شومر تک، سب ہی اقرار کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی کو تباہ کر دیا ہے۔ / آبنائے ہرمز میں استعماری قاعدہ الٹ گیا، ایک ایسی جگہ جہاں ایران کے طاقتور آہنی ہاتھ سے مغرب کی جغرافیائی-سیاسی شکست کو مستحکم کر دیا۔ [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ واشنگٹن سے تل ابیب تک، شکست کی آواز گونج اٹھی ہے۔ میئر شیمر (Mearsheimer ) سے لے کر چک شومر شومر تک، سب ہی اقرار کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی کو تباہ کر دیا ہے۔ / آبنائے ہرمز میں استعماری قاعدہ الٹ گیا، ایک ایسی جگہ جہاں ایران کے طاقتور آہنی ہاتھ سے مغرب کی جغرافیائی-سیاسی شکست کو مستحکم کر دیا۔ [---] دنیا کے ذرا‏ئع ابلاغ میں بھی اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ میں ہار چکے ہیں۔ / نیویارکر (New Yorker) اور انڈیپنڈنٹ (Independent) سے لے کر وال اسٹریٹ جرنل (Wall Street Journal) اور مڈل ایسٹ آئی (Middle East Eye) تک، سب ہی نے ٹرمپ کی ہار اور شکست، اس کی بحری ناکہ بندی کے خاتمے، اہداف کے حصول میں ناکامی اور بھاری اخراجات کا تذکرہ کیا ہے، یہ اس جنگ میں ایران کی اسٹراٹیجک برتری کی ایک واضح علامت ہے۔

حصۂ چہارم:

• دی اٹلانٹک (The Atlantic):

- ٹرمپ نے اپنے تمام پتے کھو دیئے ہیں۔

- جب، جو کچھ بھی ٹرمپ سے کہا جاتا ہے اور وہ اسے مسخ کر دیتا ہے، تو اس کی اپنی شکست قرار دی جاتی ہے۔

- ٹرمپ دو راہے پر کھڑا ہے:

-- شکست قبول کرے یا

-- زیادہ مہنگی اور وسیع تر جنگ شروع کرنا؛ یوں

- ٹرمپ اور امریکہ پسپائی اور بڑی جنگ کے درمیان پھنس گئے ہیں۔ (دونوں صورت میں شکست امریکہ کا مقدر ہے)

- ایران جنگ میں امریکہ کی شکست، ایسے نئے دور کے آغاز کی علامت ہے جس میں واشنگٹن کی عالمی طاقت تیزی سے زوال پذیر ہوگئي ہوگی۔

• فارن پالیسی (Foreign Policy):

- اب یہ ایران ہے جس کی بات حرف آخر ہے۔

- اس جنگ میں ہر اضافی دن، ٹرمپ کو شکست سے ایک قدم قریب تر کر دیتا ہے۔

• مڈل ایسٹ آئی (Middle East Eye):

- ظالموں اور جابروں کے مقابلے میں ایرانیوں کی استقامت کی اپنی ایک طویل تاریخ ہے۔

- آبنائے ہرمز میں اسٹراٹیجک شکست اور امریکہ میں اندرونی عدم استحکام؛ امریکہ اپنا ہی بویا ہؤا بیج کاٹ رہا ہے۔

• لاس اینجلس ٹائمز (Los Angeles Times):

- ایران جنگ کے اہداف کے حصول میں صہیونیوں کی بھی ناکامی؛ نیتن یاہو انتخابات سے قبل عوامی غضب کا سامنا کر رہا ہے۔

- مہینوں کی جھڑپوں کے بعد، نیتن یاہو کا دیا ہؤا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہؤا:

-- نہ تو ایران کا علاقائی اثر و رسوخ ختم ہوا،

-- نہ ہی ایران کے میزائل خطرات کا سد باب ہؤا، اور

-- نہ ہی صہیونی ریاست کے لئے پائیدار سلامتی ہاتھ آ سکی۔

- یہ شکست، اس کے سیاسی حریفوں کے مقابلے میں اس کی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے۔

نوٹ: ٹرمپ کا حال بھی نیتن یاہو سے بہتر نہیں ہے!

• فارن افیئرز (Foreign Affairs) میگزین:

- ایران کے سر تسلیم خم کرنے سے کم، کچھ بھی امریکہ کے لئے شکست ہے، اور

- ایران کا عالمی سپر پاور کے سامنے ڈٹ جانا ہی اسے اس جنگ کا فاتح بنا دیتا ہے۔

• نیوز ویک (Newsweek) میگزین:

- ٹرمپ وہی جمی کارٹر (Jimmy Carter) بن رہا ہے جس کا وہ ہمیشہ مذاق اڑایا کرتا تھا۔

- ٹرمپ ایک ایسا صدر ہے جو ایران کے سامنے بے بس اور ایندھن کے بحران تلے دب کر مفلوج ہو چکا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ: بہنام صادقی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha