28 مئی 2026 - 23:07
امریکہ کے اندر، جرائم پیشہ ٹرمپ پر تنقید عروج پر

ایران کے خلاف امریکہ کی المناک ترین غلطی ہے، اس فیصلے کے تباہ کن نتائج امریکہ کے اثر و رسوخ اور بین الاقوامی پوزیشن پر ناقابل تلافی نقصانات پہنچا رہے ہیں، پروفیسر میئر شیمر / - یہ وہ رسوائی ہے جس سے یہ صدر جان نہیں چھڑا سکتا، جیسیکا ٹارلوف / جنگ کے بعد ـ ایران کا حکومتی نظام زیادہ پرعزم اور زیادہ ہر دلعزیز اور مقبول ہو گیا ہے؛ ٹرمپ کو ایران کو تاوان جنگ دینا ہوگا، اسٹیفن والٹ۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

* مشہور نظریہ ساز اور شکاگو یونیورسٹی کا استاد جان میئر شیمر "John Mearsheimer":

- ایران پر حملے کا فیصلہ ـ 2003 میں عراق پر حملے کے بعد ـ امریکی خارجہ پالیسی کی تاریخ کی عظیم ترین غلطی کے طور پر ثبت ہو جائے گا۔

- یہ عالمی سطح پر واشنگٹن کی المناک ترین غلطی ہے۔

- اس فیصلے کے تباہ کن نتائج امریکہ کے اثر و رسوخ اور بین الاقوامی پوزیشن پر ناقابل تلافی نقصانات پہنچا رہے ہیں۔"

* امریکی اسٹراٹیجسٹ "جیسیکا ٹارلوف" (Jessica Tarlov) فاکس نیوز سے:

- ٹرمپ کو ایک جوہری سمجھوتے کے بجائے، درمیانی مدت کے انتخابات کے لئے ایک سمجھوتے کی ضرورت ہے، اور اگلے چند دنوں ميں وقوع پذیر ہونے والے کسی بھی واقعے کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہئے۔

- ٹرمپ ایسے نقطے پر ہے کہ اپنی عزت بچانے کے لئے بڑی رقم ایران کو دینے کے لئے تیار ہے۔

- اس کی مقبولیت انتہائی نچلی سطح پر ہے؛ پٹرول کی قیمت 5 ڈالر کے قریب ہے اور ہمارے کسان کیمیاوی کھاد کے لئے التجائیں کر رہے ہیں۔ –

- یہ وہ رسوائی ہے جس سے یہ صدر جان نہیں چھڑا سکتا۔

* ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر "اسٹیفن والٹ" (Stephen Walt):

"ٹرمپ نے مادورو کو اغوا کرنے کے بعد، اس یقینی نتیجے پر پہنچا تھا کہ امریکی فوج ایک "جادوئی طاقت" ہے اور وہ یہی روش ایران کے خلاف بھی بروئے کار لا سکتی ہے؛ لیکن نتیجہ الٹ گیا!

- اب ـ جنگ کے بعد ـ ایران کا حکومتی نظام زیادہ پرعزم اور زیادہ ہر دلعزیز اور مقبول ہو گیا ہے۔

- جب انسان ایک غلطی کر بیٹھتا ہے، تو اسے ایک "تاوان" بھی دینا پڑتا ہے، میں نہیں جانتا کہ ٹرمپ یہ "تاوان" ادا کرنے کے لئے تیار ہے یا نہیں؟

-  اس کا لازمہ یہ ہے کہ ٹرمپ اسرائیلوں سے کہہ دے کہ "ہم مزید ایران کے خلاف اسرائیلی جنگوں کی حمایت نہیں کریں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha