24 جولائی 2026 - 16:48
آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے کی قیمت: ایک ماہ کی تاخیر اور 2.5 ملین ڈالر کی اضافی لاگت

عالمی منڈی کے نقطہ نظر سے، کوئی بھی عملی اور کم لاگت والا راستہ آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب کا متبادل نہیں بن سکتا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ روئٹرز نے آج لکھا: اگر سعودی عرب کے ٹینکر آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گذرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو وہ براعظم افریقہ کا چکر لگانے پر مجبور ہوں گے۔ اس صورت میں، سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع سے تائیوان تک ایک ٹینکر کا سفر 19 دن سے بڑھ کر 48 دن تک طویل ہو جائے گا۔

ایندھن کی لاگت بھی 2.5 ملین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی، علاوہ ازیں، بڑے ٹینکر نہر سوئز کی پابندیوں کی وجہ سے مکمل گنجائش بھر کر، نہیں گذر نہیں سکیں گے اور انہیں اپنے کارگو کا ایک حصہ "سومد" پائپ لائن کے ذریعے منتقل کرنا ہو گا اور بحیرہ روم میں دوبارہ لوڈ کرنا ہو گا!

روئٹرز کے اعدادوشمار کے مطابق، اس سال توانائی کی ان گذرگاہوں سے جہازوں کی گزرنے کا حجم 2023 کے تقریباً ایک تہائی تک کم ہو گیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی ہرمز کے ذریعے اپنی برآمدات میں خلل پڑنے کے بعد اپنا زیادہ تر تیل بحیرہ احمر کے راستے سے برآمد کیا، لیکن باب المندب میں جہازوں پر حالیہ حملوں نے اس راستے کو بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

متبادل راستہ موجود ہے، لیکن وہ راستے حقیقی متبادل نہیں ہیں۔ افریقہ کا چکر لگانے سے نقل و حمل کا وقت دوگنا سے زیادہ ہو جاتا ہے، ہر ٹینکر پر لدے ہوئے تیل اور خود ٹینکر کے کرائے اور بیمے کی لاگت میں لاکھوں ڈالر کا اضافہ ہو جاتا ہے اور تیل کی ترسیل کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ "سومد" پائپ لائن کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کی گنجائش 2.5 ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہے، جبکہ سعودی عرب کی یومیہ تیل برآمدات تقریباً 7 ملین بیرل ہے۔ اسی لئے، عالمی منڈی کے نقطہ نظر سے، کوئی بھی عملی اور کم لاگت والا راستہ ہرمز اور باب المندب کا متبادل نہیں بن سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha