27 مئی 2026 - 18:05
حصۂ اول | بے بس، مفلوج اور ہارا پٹا امریکی صدر ٹرمپ، معتبر شہادتوں کی روشنی میں!

واشنگٹن سے تل ابیب تک، شکست کی آواز گونج اٹھی ہے۔ میئر شیمر (Mearsheimer ) سے لے کر چک شومر شومر تک، سب ہی اقرار کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی کو تباہ کر دیا ہے۔ / آبنائے ہرمز میں استعماری قاعدہ الٹ گیا، ایک ایسی جگہ جہاں ایران کے طاقتور آہنی ہاتھ سے مغرب کی جغرافیائی-سیاسی شکست کو مستحکم کر دیا۔ [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ واشنگٹن سے تل ابیب تک، شکست کی آواز گونج اٹھی ہے۔ میئر شیمر (Mearsheimer ) سے لے کر چک شومر شومر تک، سب ہی اقرار کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی کو تباہ کر دیا ہے۔ / آبنائے ہرمز میں استعماری قاعدہ الٹ گیا، ایک ایسی جگہ جہاں ایران کے طاقتور آہنی ہاتھ سے مغرب کی جغرافیائی-سیاسی شکست کو مستحکم کر دیا۔ [---] دنیا کے ذرا‏ئع ابلاغ میں بھی اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ میں ہار چکے ہیں۔ / نیویارکر (New Yorker) اور انڈیپنڈنٹ (Independent) سے لے کر وال اسٹریٹ جرنل (Wall Street Journal) اور مڈل ایسٹ آئی (Middle East Eye) تک، سب ہی نے ٹرمپ کی ہار اور شکست، اس کی بحری ناکہ بندی کے خاتمے، اہداف کے حصول میں ناکامی اور بھاری اخراجات کا تذکرہ کیا ہے، یہ اس جنگ میں ایران کی اسٹراٹیجک برتری کی ایک واضح علامت ہے۔

ٹرمپ کی شکست کا اعتراف کرنے والی معروف شخصیات

• امریکی نظریہ ساز،  جان میئرشیمر (John Mearsheimer):

- ہم ہار گئے، اسرائیل بھی ہار گیا۔

- ٹرمپ بے بس ہے اور ہم ایک پٹے ہوئے ہاتھ سے کھیل رہے ہیں۔

- ہم نہ صرف ایران کے ساتھ جنگ میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچے بلکہ آبنائے ہرمز بھی کھو گئے۔

- ٹرمپ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن اس جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ٹرمپ کا سر تسلیم خم کرنا اور شکست تسلیم کرنا ہے۔

- جب آپ دیکھتے ہیں کہ اس جنگ میں کیا ہؤا، تو یہ امریکہ کے لیے ایک مطلق شکست ہے۔

• برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جیک اسٹرا (Jack Straw):

- ٹرمپ کو ایرانیوں کی سمجھ نہیں ہے، ایران کے ساتھ جنگ کی حکمت عملی بہت بری تھی اور مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے!

• امریکی تجزیہ کار اور سابق انٹیلی جنس افسر اسکاٹ ریتر (Scott Ritter):

ریاستہائے متحدہ ایران کے ساتھ جنگ فیصلہ کن انداز سے، ہار گیا ہے۔

• سابق گورنر نیو جرسی کریس کرسٹی (Chris Christie):

- صدر ٹرمپ شطرنج نہیں، چیکرز (Chekers) کھیل رہا ہے۔

- وہ سوچ رہا تھا کہ یہ معاملہ وینزویلا جیسا ہو جائے گا۔

- ایران وینزویلا نہیں ہے۔

- ایران جانتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت آبنائے کو بند کر سکتا ہے اور دنیا کی معیشت کو مفلوج کر سکتا ہے۔

- یہ امریکہ کے لئے بہت بڑے پیمانے پر جغرافیائی سیاسی شکست ہوگی۔

• امریکہ کی ییل یونیورسٹی کے پروفیسر، ٹموتھی اسنائیڈر (Timothy Snyder):

- ٹرمپ کے پاس تاریخ کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے، لیکن

- وہ ایک اوسط درجے کی فوجی طاقت سے ہار گیا اور اب دنیا سے التجائیں کر رہا ہے۔

• امریکی میڈیا کارکن جیکسن ہنکل (Jackson Hinkle):

- امریکہ ہار گیا۔ اسرائیل ہار گیا۔

• سابق امریکی پراسیکیوٹر اور سیاسی تجزیہ کار ران فلپکوفسکی (Ron Filipkowski

- کوئی بھی ہارنے کے بعد، ڈونلڈ ٹرمپ جتنا شور مچا کر جیت کی شیخیاں نہيں بگھارتا۔

• امریکی سینیٹر چک شومر (Chuck Schumer):

- ایران جنگ 'آپریشن حماسی طیش' (Epic Fury) نہیں ہے۔ آیئے ایران کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسی کو وہی نام دیں جو وہ ہے: 'حماسی شکست یا شکست عظیم (Epic Failure

• یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سابق سربراہ فیڈریکا موگیرینی (Federica Mogherini):

- تہران کو دیا گیا سر تسلیم خم کرنے کا ٹرمپی نسخہ (ٹرمپیہ) ناکام ہو چکا ہے۔

• امریکی بحریہ کا سابق انٹیلی جنس افسر، میلکم نانس (Malcolm Nance)،:

- تلخ، صاف اور دوٹوک حقیقت: امریکہ ہار گیا۔ اسرائیل ہار گیا۔ ایران جیت گیا۔

- یہ جنگ ایران کے لئے ایک عظیم بڑی فتح ہے۔

- ایرانی اب ایک عالمی سپر پاور کے ساتھ طاقت کی بنیاد پر مذاکرات کرنے کے لئے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

• سابق میرین اور امریکی کانگریس کا رکن سیٹ مولٹن (Seth Moulton):

- امریکہ اس بحران میں ہار رہا ہے۔

- ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے ایران سے گڑگڑا کر التجا کر رہا ہے۔

- ٹرمپ اور ہیگستھ (Hegseth) سب سے زیادہ ـ قابل تصور ـ نااہل افراد ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ: بہنام صادقی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

حصۂ اول | بے بس، مفلوج اور ہارا پٹا امریکی صدر ٹرمپ، معتبر شہادتوں کی روشنی میں!

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha