26 مئی 2026 - 23:04
مشرق وسطیٰ میں امریکی عسکری موجودگی ختم / امریکہ کبھی بھی پہلے جیسی حالت پر بحال نہیں ہوگا، ڈکلس میک گریگور

سابق امریکی فوجی افسر نے کہا: مشرق وسطیٰ میں امریکا کی فوجی موجودگی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے اور ہم کبھی بھی پہلے جیسی حالت میں واپس نہیں جاکر اپنی عالمی طاقت بحال نہیں کرپائیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی فوج کے سبکدوش کرنل اور پینٹاگون کے سابق اہل کار کرنل ڈگلس میک گریگور نے کہا:

- اس کے بعد کچھ بھی ہو، چاہے ہم حملہ کریں یا نہ کریں، یا کامیابی کا دعویٰ کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

- مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے اور ہم کبھی بھی پہلے جیسی حالت میں واپس جاکر بڑی عالمی طاقت کے طور پر اپنی پوزیشن بحال نہیں کر پائیں گے۔

- پینٹاگون خلیج فارس پر ایران کے اسٹراٹیجک اثر و رسوخ اور غلبے کو توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور ناکام رہے گا۔

- جب خلیج فارس تک رسائی منقطع ہو جائے گی، تو خطے میں ہمارا کام تمام ہو جائے گا۔

- موجودہ وقت میں بنیامین نیتن یاہو کی سب سے بڑا خوف و خدشہ یہ ہے کہ 75 سالہ صہیونی ایجنڈا زوال پذیر ہوچکا ہے، اور

- صہیونی ریاست اور صہیونی ایجنڈا ایران کی طاقت کے سامنے بے سہارا ہو گیا ہے۔

- صہیونی ایجنڈے اور اسرائیلی ریاست کے خاتمے کا سبب یہ ہے کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کا مزید کوئی امکان نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha