22 مئی 2026 - 07:40
ہم تمام پڑوسی ممالک کے دوست ہیں، ایران/ امریکی کانگریس نے ایران کی دفاعی صلاحیت کو تسلیم کر لیا، وزارت خارجہ

ڈاکٹر عراقچی نے کہا: باضابطہ طور پر تصدیق ہوئی ہے کہ ہماری طاقتور فوج، دنیا کی پہلی فوج ہے جس نے مشہور ایف-35 طیارے کو مار گرایا ہے۔ / جو سبق ہم نے سیکھے ہیں اور جو علم ہم نے حاصل کیا ہے، مطمئن رہیں کہ میدان میں تمہاری واپسی پہلے سے کہیں زیادہ اچنبھوں پر منتج ہوگی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کا بیان:

- ہماری کسی بھی پڑوسی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں ہے اور ہم ان سب کے دوست ہیں / امریکی کانگریس نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو تسلیم کر لیا ہے۔

- ہم خطے کے ممالک کے مستقل پڑوسی ہیں اور کسی بھی علاقائی ملک کے دشمن نہیں ہیں۔

- خطے کے سبہی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ غیر ملکی فریقوں کی فتنہ انگیزانہ سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

امریکی دھمکیوں کا جواب:

مخالف فریقوں سے معمولی سے غلطی سرز ہوئی تو ہم جواب دینا خوب جانتے ہیں۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کا X  پیغام

- ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے کئی مہینے بعد، امریکی کانگریس نے اپنے اربوں ڈالر کے درجنوں طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا؛ جس کا مطلب یہ ہے کہ

- اب باضابطہ طور پر تصدیق ہوئی ہے کہ ہماری طاقتور فوج، دنیا کی پہلی فوج ہے جس نے مشہور ایف-35 طیارے کو مار گرایا ہے۔

- جو سبق ہم نے سیکھے ہیں اور جو علم ہم نے حاصل کیا ہے، مطمئن رہیں کہ میدان میں تمہاری واپسی پہلے سے کہیں زیادہ اچنبھوں پر منتج ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha