8 مئی 2026 - 18:16
ایک ہزار فیصد تیار ہیں، نئی امریکی مہم جوئی پر سید عباس عراقچی کا انتباہ

وزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نئی امریکی مہم جوئیوں پر، خبردار کرتے ہوئے کہا: ایران کبھی بھی دباؤ کے سامنے سر خم نہیں کیا کرتے؛ ہم اپنے عوام کے دفاع کے لئے 1000 فیصد تیار ہیں۔ / انھوں نے کہا: جب بھی سفارتی حل کا مرحلہ قریب ہوجاتا ہے، امریکہ بے عقلی پر مبنی فوجی مہم جوئی پر اتر آتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران سید عباس عراقچی نے آج (بروز جمعہ 8 مئی 2026ع‍ کو) کل رات اور آج صبح کو امریکی مہم جوئیوں پر خبردار کیا۔

انھوں نے کہا: جب بھی سفارتی حل کا مرحلہ قریب ہوجاتا ہے، امریکہ بے عقلی پر مبنی فوجی مہم جوئی پر اتر آتا ہے۔

عراقچی نے سوال اٹھایا: کیا یہ رویہ دباؤ ڈالنے کی ایک اندھی چال ہے؟ یا ایک تخریبکار کا بہکاوا ہے کہ ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ کو نئی دلدل میں دھکیلنا چاہتا ہے؟

واضح رہے کہ امریکی فوج نے  جمعرات (7 مئی) کے دن رات گئے جاسک بندرگاہ اور آبنائے ہرمز کے قریب دو ایرانی تیل بردار جہازوں نیز آبنائے کے آس پاس کے کچھ ساحلے علاقوں پر جارحیت کا ارتکاب کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے جوابی کاروائی کرکے کئی امریکی فریگیٹس اور ڈسٹرائرز کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنا کر علاقے سے مار بھگایا اگر چہ بعض مغربی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں میں آگ لگ گئی تھی اور وہ خطے سے نہيں بھاگ سکے۔

عراقچی نے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: وجہ کچھ بھی ہو نتیجہ ہمیشہ ایک ہی ہے: ایرانی کبھی بھی دباؤ کے ساتھ سر خم نہیں کرتے، لیکن یہ سفارتکاری ہے جو نشانہ بن رہی ہے۔

انھوں نے مزید لکھا: یہ بھی کہنا چاہئے کہ سی آئی اے پر ہے، ہمارے میزائلوں کے ذخائر اور لانچرز کی تعداد کا 75 فیصد باقی نہیں رہا ہے بلکہ ان کی تعداد اور مقدر 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

ڈاکٹر عراقچی نے کہا: اور ہاں: اپنے عوام کے دفاع کے لئے ہماری تیاری 1000 فیصد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha