افغانستان
-
افغانستان: تخار میں سونا نکالنے کے دوران جھڑپ، 4 افراد ہلاک: طالبان کی تصدیق
افغانستان کے صوبہ تخار میں سونے کی کان کنی کے معاملے پر مقامی آبادی اور کان کنی کمپنی کے درمیان خونریز جھڑپ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، جس کی طالبان حکام نے تصدیق کر دی ہے۔
-
پاکستان میں دہشت گردی؛
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، ایک جماعت کہتی ہے آپریشن نہیں کرنے دیں گے، فوج صوبے سے نکل جائے۔۔ وزیراعلی کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، فوجی آپریشن نہ کریں تو کیا کریں؟ کیا دہشت گردوں کے قدموں میں بیٹھ جائیں؟ کیا ان سے بھیک مانگیں؟
-
طالبان کے وزارتِ دفاع کے اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ہزار سے تجاوز کر گئی
کابل: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والے تربیت یافتہ اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو مختلف سیکیورٹی شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔
-
اقوام متحدہ کو 2026 میں افغانستان کے لیے 1.71 ارب ڈالر کے امدادی فنڈز درکار
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر (اوچا) نے افغانستان کے لیے سال 2026 کا انسانی امدادی منصوبہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں تقریباً 2 کروڑ 19 لاکھ افراد فوری امداد کے محتاج ہوں گے، جبکہ غذائی عدم تحفظ بدستور سب سے بڑا بحران بنا ہوا ہے۔
-
کابل میں دھماکا: طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون دھماکے میں ہلاک
افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
-
کابل میں طالبان کے وزیر خارجہ سے سابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات
افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد چوتھی بار کابل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور تعمیر نو کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
-
تاجکستان۔افغانستان سرحد پر مسلح جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک
تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر مسلح جھڑپ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
افغان طالبان کا پاکستان کی جانب مفاہمتی اشارہ، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سراج حقانی
پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام کے طور پر عبوری افغان طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کے لئے خطرہ نہیں اور وہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے تیار ہے۔
-
پاکستان میں دہشت گردی؛
پاکستان: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کمانڈر سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دو کاروائیوں کے دوران ایک مطلوب کمانڈر سمیت 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
-
سابق سی آئی اے اہلکار کا انکشاف، امریکہ نے افغانستان کو دنیا کا سب سے بڑا ہیروئن مرکز بنا دیا
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد وہاں خشخاش کی کاشت اور ہیروئن کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
-
افغانستان میں ماؤں اور بچوں کی اموات میں کمی کے لیے اقوامِ متحدہ کی کوششیں تیز
کابل: اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ نے افغانستان میں ماؤں اور بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابلِ علاج بیماریوں کے باعث کسی بھی ماں یا بچے کی جان نہیں جانی چاہیے، جبکہ بنیادی طبی سہولیات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔
-
پاکستان کے ساتھ سرحد کی بندش، افغانستان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
پاکستان کے ساتھ سرحدوں کی بندش کے باعث افغانستان کے صوبہ پروان میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
-
طالبان نے غزنی کے نوآباد علاقے میں شیعہ آبادی کی 1843 جریب زمین سرکاری قرار دے دی
افغانستان کے شہر غزنی کے شیعہ اکثریتی علاقے نوآباد کے رہائشیوں نے طالبان حکومت کی جانب سے اپنی زمینیں ضبط کیے جانے پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔
-
برفباری اور طوفان میں پھنسے 2000 سے زائد افغان تارکین وطن کو بچایا گیا
ان افراد کو علاج معالجے اور ضروری قانونی کارروائیوں کے بعد ان کے اپنے ملک (افغانستان) کے حکام کے حوالے کیا گیا۔
-
ٹی ٹی پی اور افغان طالبان؛
اقوام متحدہ میں افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا طالبان کا دعویٰ مسترد
قوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ افغان سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی اور اسے ’ناقابلِ اعتبار‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغانستان کو تیزی سے علاقائی عدم استحکام کا ذریعہ سمجھنے لگے ہیں۔
-
تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس کا اعلامیہ جاری؛ علاقائی ہم آہنگی اور پائیدار استحکام پر زور
تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغانستان کے مسائل کا حل خطے کے ممالک کی قیادت میں ہی ممکن ہے، جبکہ استحکام، اقتصادی تعاون، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔
-
پنج شیر میں ٹارگٹڈ آپریشن، این آر ایف کا طالبان چیف آف سٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ
قومی محاذ مزاحمت (این آر ایف) نے افغان صوبے پنج شیر میں طالبان کے چیف آف سٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
پاکستان اور افغانستان مل کر خطے کو پرامن اور مستحکم رکھیں، چین
پاکستان اور افغانستان دونوں ہی چین کے روایتی اور دوستانہ پڑوسی ممالک ہیں اور یہ دونوں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے پڑوسی رہیں گے۔ چین کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک اختلافات اور تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، کشیدگی کو کم کریں اور مل کر خطے کو پرامن اور مستحکم رکھیں۔
-
یوناما: طالبان کی پابندیاں افغان خواتین کے مستقبل کیلئے تباہ کن
یوناما نے عالمی یومِ حقوقِ انسانی پر طالبان کی خواتین پر پابندیوں کو افغانستان کے مستقبل کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ متن:
-
اقوام متحدہ: افغانستان کی نصف آبادی 2026 میں بھی ہنگامی انسانی امداد کی محتاج ہوگی
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بھوک، قحط اور اقتصادی زوال کی سنگین صورتحال برقرار ہے، اور آئندہ سال بھی لاکھوں افراد جان کے خطرے سے دوچار رہیں گے۔
-
نام نہاد 'آزاد افغانستان پراجیکٹ'
148 ارب ڈالر ضائع ہو گئے / 'بدعنوانی' کا دھماکہ افغانستان پر امریکی قبضے کا تلخ میوہ
امریکی سرکاری واچ ڈاگ آفس کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے کہا "وسیع پیمانے پر بدعنوانی" نے افغانستان میں امریکی کوششوں کو ناکام بنایا، یہاں تک کہ 20 سالہ قبضے کے دوران "بدعنوانی" سب سے بڑا مسئلہ رہی جس نے ہر چیز کو متاثر کیا۔
-
واشنگٹن کی فائرنگ نے امریکہ میں مقیم افغان شہریوں کی زندگیوں کو ہلا کر رکھ دیا
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں پیش آنے والی حالیہ فائرنگ نے امریکہ میں آباد افغان شہریوں کو شدید دھچکا دیا ہے اور اُن ہزاروں افراد کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے جو سابقہ حکومت کے گرنے کے بعد امریکہ میں پناہ لینے آئے تھے۔
-
طالبان کی تعلیمی پابندیوں کے باوجود، یورپی یونین افغان خواتین کی طبی تعلیم کی حمایت کرتی ہے
افغانستان میں طالبان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی پابندیاں جاری ہیں، تاہم یورپی یونین کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وہ خواتین کو ماہرینِ طب کی تعلیم دلانے کی حمایت کرتا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں خواتین کا کردار برقرار رہے۔
-
کابل یونیورسٹی کے استاد کا انتباہ: طالبان فارسی زبان اور مذہبِ تشیع کے خاتمے کی منظم کوشش کر رہے ہیں
کابل یونیورسٹی کے ایک استاد نے خبردار کیا ہے کہ طالبان افغانستان سے اپنے مدمقابل تمدن یعنی زبانِ فارسی اور مذہبِ تشیع کو مرحلہ وار ختم کرنے کے درپے ہیں، اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آئندہ 20 برسوں میں اس ملک سے فارسی زبان کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
سعودی عرب کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان خفیہ طور پر مذاکرات ہوئے، ذرائع
سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگرد قیادت موجود، طالبان سہولت کاری بند کریں، پاکستان
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کا یہ دعویٰ کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگ ہجرت کرکے آئے ہیں، مہمان ہیں، غیر منطقی ہیں، اگر وہ پاکستانی ہیں، تو انہیں ہمارے حوالے کریں۔
-
امریکہ کی مکاریاں؛
واشنگٹن فائرنگ: ’امریکہ نے لاکھوں افغانوں سے کیا اپنا وعدہ بھلا دیا‘
ایک شخص جس کی شناخت رحمٰن اللہ لکانوال کے نام سے ہوئی ہے، نے شاید امریکہ میں مقیم تمام افغان پناہ گزینوں کی قسمت کو تاریک کردیا ہے۔
-
ایران اور روس کا افغانستان۔پاکستان بحران کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدام
افغانستان اور پاکستان کے درمیان کمزور ہوتی جنگ بندی کے تناظر میں ایران اور روس نے گزشتہ ہفتے ایک الگ سفارتی اقدام کا آغاز کیا،
-
پاک افغانس کشیدگی؛
پاکستان-افغانستان: مبینہ فضائی حملوں کے بعد پاک افغان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی
سرحدی صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہوگئی ہے، جب کابل کی جانب سے پاکستان پر مبینہ فضائی حملوں کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
-
پاکستان افغانستان کشیدگی؛
افغانستان پر حملہ نہیں کیا / فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی ہے / قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، پاکستان
پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔ ہم نے کل رات افغانستان پر کوئی حملہ نہیں کیا۔