سید عباس عراقچی
-
عراقچی: اسرائیلی حملوں اور لبنان پر قبضے کا خاتمہ ایران کی اولین ترجیح ہے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے صدر جوزف عون سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے حملوں اور جارحیت کو روکنا اور جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانا ایران کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
-
عراقچی: میناب کے اسکول پر حملے کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنانا ہوگا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میناب کے شجرہ طیبہ اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے حق میں انصاف کے لیے حقائق کو محفوظ کرنا، قانونی اور عالمی سطح پر کارروائی کرنا اور اس جرم کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنانا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے۔
-
عراقچی:فوجی راستہ اختیار کرنے پر اصرار خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ کرے گا
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ خطے کے موجودہ بحرانوں کا کوئی فوجی حل نہیں، جبکہ ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
-
عراقچی: نیتن یاہو امریکی عوام کی قربانی دے کر خود کو بچانا چاہتا ہے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی جان بچانے اور انصاف سے بچ نکلنے کے لیے امریکی عوام کی جان و مال کو مزید قربان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
عراقچی: چند روز میں امریکی تجویز کا جواب دیں گے
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور چند روز میں اپنا جواب دے گا۔
-
عراقچی کا امریکی حکام کو جواب: آپ عوام کو ہمیشہ دھوکا نہیں دے سکتے
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی فوجی طیاروں کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق امریکی کانگریس کی نئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سینٹ کام پر ان نقصانات کی اصل تعداد چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام عوام کو ہمیشہ دھوکا نہیں دے سکتے۔
-
جنوبی افریقہ اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تاکید
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
-
عراقچی: ایرانی وفد کو امریکہ سے نکالنے کا دعویٰ عجیب اور مضحکہ خیز ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی وفد کو امریکہ سے نکالے جانے کے امریکی حکام کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’عجیب اور مضحکہ خیز‘‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کے ذریعے منصفانہ حل کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی فوجی جارحیت کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
-
پاکستان کے وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے اظہارِ تعزیت
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
-
سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، بہن کے انتقال پر تعزیت
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی بہن کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
-
عراقچی کا برطانوی وزیراعظم کے بے بنیاد الزامات پر ردعمل
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فیئر فورڈ ایئربیس کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے سے متعلق برطانوی وزیراعظم کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن ’’مجرم کو غلط جگہ تلاش کر رہا ہے‘‘۔
-
برطانوی وزیر اعظم کے بے بنیاد الزامات پر وزیر خارجہ عراقچی کا ردعمل
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کی جانب سے فیئرفورڈ ایئربیس کے واقعے میں ایران پر عائد کیے گئے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔
-
عراقچی: دنیا میں ایران کے لیے خصوصی احترام پیدا ہوا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے موجودہ حالات میں ایک نمایاں اور اہم مقام حاصل کیا ہے اور دنیا میں ایران اور اسلامی جمہوریہ کے لیے خصوصی احترام پیدا ہوا ہے۔
-
عراقچی اور گوترش کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
-
عراقچی: شہید نصراللہ کی شہادت سے مزاحمت کا راستہ ختم نہیں ہوا، شیخ نعیم قاسم کی قیادت میں سفر جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی انسان کو ختم کرنا ان نظریات اور مقاصد کو ختم نہیں کرتا جو قوموں کے تاریخی تجربات میں جڑ پکڑ چکے ہوں۔
-
نیویارک میں عراقچی اور فلپائن کی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر فلپائن کی وزیر خارجہ ماریا ٹریزا پی لازارو سے ملاقات کی۔
-
نیویارک میں عراقچی کی الجزائری ہم منصب سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
عراقچی کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات، تین یورپی ممالک کو جواب دینا ہوگا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات میں کہا ہے کہ تین یورپی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی فوجی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اختیار نہ کرنے پر جواب دینا ہوگا۔
-
نیویارک میں پاکستانی وزیر خارجہ کی عراقچی سے ملاقات
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے بدھ کی شب نیویارک میں ملاقات کی اور باہمی امور سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
عراقچی اور اطالوی وزیر خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دونوں ممالک سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
امریکہ اسرائیل کا حلقہ بگوش
وقت آ گیا ہے کہ واشنگٹن خود کو اسرائیل لابی کی زنجیروں سے آزاد کر دے، عراقچی + تصویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ایکس پیغام میں، واشنگٹن کو مشور دیا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن خود کو اسرائیلی لابی کی زنجیروں سے آزاد کر دے۔
-
عراقچی: وقت آگیا ہے واشنگٹن اسرائیلی لابی کے اثر سے خود کو آزاد کرے
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیلی لابی کے اثر و رسوخ سے خود کو آزاد کرے۔
-
وزیر خارجہ: آیت اللہ شبیری زنجانی شیعہ فقہ کے عظیم وارث تھے
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس جلیل القدر فقیہ نے علمی جدوجہد، شاگردوں کی تربیت اور شیعہ فقہ کے قیمتی علمی ورثے کی حفاظت کے ذریعے گہرا علم، تقویٰ، تواضع اور اخلاص کی لازوال یاد چھوڑی۔
-
عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک سفارتی وفد کے ہمراہ تہران سے نیویارک روانہ ہوگئے۔
-
عراقچی کا فرانسیسی ہم منصب کو دوٹوک جواب: مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کریں
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے حالیہ پیغام کے ردعمل میں کہا ہے: مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کریں، مسٹر بارو
-
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے آج ہفتے کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
-
عراقچی: چین کے صدر کے علاقائی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران چین کے صدر شی جن پنگ کے خطے سے متعلق اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
-
عراقچی کی عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطے کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
امریکی افواج کی ہلاکتوں کی اصل تعداد فاش کریں گے، عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کے دعوؤں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: مناسب وقت پر امریکی افواج کے اصل جانی نقصانات کو فاشر کریں گے اور منہ کالا ہوگا ان کا جو جھوٹے دعوے کرتے ہیں کہ ایران نہتا ہے!
-
نبیہ بری کی لبنان کی حمایت پر ایران سے اظہار تشکر
لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں لبنان کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔