15 مئی 2026 - 08:41
تم ایران پر جارحیت میں براہ راست ملوث ہو، جنگ کے دوران نیتن یاہو کے دورہ ابوظہبی سے آگاہ ہیں، اماراتی نمائندے کو عراقچی کا کرارا جواب

اماراتی نمائندے نے انتہائی بے شرمی کے ساتھ، ایران پر امریکی-صہیونی جارحیت کا حصہ بننے کو نظرانداز کرتے ہوئے، اپنے ملک میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو اپنی ریاست پر ایران کی جارحیت کا نام دیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا: اسرائیلیوں کے ساتھ تمہارا اتحاد، تمہاری حفاظت نہیں کر سکا، اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرو۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نئی دھلی میں منعقدہ برکس (BRICS) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امارات کے نمائندے کے کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا: اسرائیلیوں کے ساتھ تمہارا اتحاد بھی تمہاری حفاظت نہیں کر سکا، اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرو۔

انھوں نے کہا: "میں نے اپنے خطاب میں جارحین کا تذکرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا نام ـ صرف اتحاد کے تحفظ کی خاطر ـ نہیں لیا، میں نے ترجیح دی کہ اس ریاست کی طرف اشارہ نہ کریں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے کہنا چاہئے کہ امارات میرے ملک کے خلاف جارحیت میں براہ راست ملوث تھا۔ جارحیت شروع ہوئی تو اس نے حتیٰ اس کی زبانی کلامی مذمت سے بھی گریز کیا۔"

انھوں نے کہا: "اماراتی حکمرانوں نے اجازت دی کہ دشمن کا توپخانہ اور دوسرے ہتھیار ان کی سرزمین سے ہم پر حملے کریں۔"

انھوں نے مزید کہا: "کل ہی فاش ہؤا کہ نیتن یاہو نے جنگ کے دوران ہی امارات اور ابوظہبی کا دورہ کیا تھا۔ نیز معلوم ہؤا کہ اماراتی ان حملوں میں براہ راست شریک تھے، حتیٰ کہ انہوں نے ہم پر براہ راست حملے کئے؛ چنانچہ امارات اس جارحیت میں فعال شریک ہے، اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔"

واضح رہے کہ امارات کی نئی غداری، اور ایران کے خلاف جارحیت کے دوران اسرائیل کے طفل کُش وزیر اعظم کے دورہ امارات کے آشکار ہونے کے بعد، امارات نے سخت لب ولہجے میں سرکاری بیان دے کر اس رپورٹ کی تردید کی؛ لیکن نیتن یاہو کے سابق ترجمان "زیو آگمون Ziv Agmon" نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں نیتن یاہو کا شاہانہ استقبال ہؤا اور شیخ بن زاید اور آل نہیان کے بڑے چھوٹوں نے ہمارا استقبال کیا۔ اور شیخ محمد بن زائد نیتن یاہو کو خود ہی گاڑی میں بٹھا کر اپنے محل لے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha