6 مئی 2026 - 22:52
نام نہاد 'ایپک فیوری' کے خاتمے کا اعلان / امریکی شکست کا ضمنی اعتراف

ٹرمپ کے یس مین امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے بظاہر ایران کے خلاف شروع کردہ جارحیت ـ یا بقول ان کے ایپک فیوری آپریشن ـ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے، مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے مبینہ "پروجیکٹ فریڈم!" نامی کاروائی کا اعلان کیا جو کہ ایپک فیوری آپریشن کی طرح ناکام ہو گئی۔ / امریکہ کا "پروجیکٹ فریڈم" درحقیقت "تعطل کا پروجیکٹ" ہے، عراقچی / ایک رسوائی اور؛ دہشت گرد امریکی فوج نے باربردار کشتیوں پر سوار عام شہریوں کو نشانہ بنایا!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ کے یس مین امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے بظاہر ایران کے خلاف شروع کردہ جارحیت ـ یا بقول ان کے ایپک فیوری آپریشن ـ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے، مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے مبینہ "پروجیکٹ فریڈم!" نامی کاروائی کا اعلان کیا جو کہ ایپک فیوری آپریشن کی طرح ناکام ہو گئی۔

40 روزہ جنگ کے خاتمے کے اس امریکی اعتراف کے ساتھ، ٹرمپ رژیم کی شکست عیاں ہوئی؛ کیونکہ وہ اپنے اعلان کردہ کئی مقاصد میں سے ایک مقصد میں بھی کامیاب نہیں ہؤا؛ اور پھر پروجیکٹ فریڈم نامی کاروائی سے ٹرمپ کی پسپائی اور بدترین بحری شکست کے بعد اس شکست پر مہر تصدیق ثبت ہوئی۔

پروجیکٹ فریڈم کی رسوا کن کاروائی میں امریکی-اماراتی دشمن کو جو نقصانات اٹھانا پڑے، وہ اپنی جگہ، آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار رہا اور جہازرانی کی صورت حال میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ ں جہازرانی کی صورت حال پچھلے دنوں سے مختلف نہیں ہے اور امریکہ اور امارات کی خواہشوں کے برعکس، آبنائے ہرمز بدستور بند رہا۔

امریکی شکست کی دو وجوہات:

1۔ عمان کے ساحل کے قریب امریکہ کے متعین کردہ کوریڈور سے جہازرانی  ممکن نہیں ہے، جہاں سمندر کی گہرائی کم ہے اور سمندری چٹانوں کی بہتات ہے۔

2۔ امارات میں بعض ٹھکانوں پر میزائل حملے، جن کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن امریکہ کے ساتھ امارات کی معیت کاروائی کے دوران ہی ختم ہوئی۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے اپنا طیارہ شکن سسٹم ـ بمع عملہ ـ امارات میں تعینات کیا ہے، جس نے حملہ آور میزائلوں سے نمٹنے کی لیکن ناکام رہا۔

امریکہ کا "پروجیکٹ فریڈم" درحقیقت "تعطل کا پروجیکٹ" ہے، عراقچی

وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے اس امریکی پروجیکٹ کے بارے میں لکھا تھا: "آبنائے ہرمز کی صورتحال بوضوح بتاتی ہے، کہ ایک سیاسی بحران کا فوجی حل نہیں ہوتا۔

اب جبکہ پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، امریکی ہوشیار ہوں کہ یہ راستہ ایک بار پھر بدخواہوں کے ہاتھوں، دلدل نہ بن جائے؛ امارات بھی اسی طرح۔  "آزادی پروجیکٹ" درحقیقت "تعطل کا پروجیکٹ" ہے۔"

ایک رسوائی اور؛ دہشت گرد امریکی فوج نے باربردار کشتیوں پر سوار عام شہریوں کو نشانہ بنایا!

پیر کے روز ٹرمپ اور امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران کے چھ تیزرفتار فوجی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے!

لیکن تحقیقات سے معلوم ہؤا کہ جارح اور گھبرائے ہوئے امریکی فوجیوں نے عوام کے ساحلی علاقے 'خصب' سے ایران آنے والی دو چھوٹی باربردار کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے، اور انہیں تباہ کرکے پانچ غیر فوجی افراد کو قتل کر ڈالا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha