9 مئی 2026 - 10:00
آبنائے ہرمز میں جمعرات اور جمعہ کے روز ہونے  والی جھڑپیں / ٹرمپ کی لامحدود بے بسیاں

جمعرات 7 مئی کو راتے گئے اور جمعہ 8 مئی کو علی الصبح، ابنائے ہرمز کھولنے کی دہشت گرد امریکی فوج کی کوششیں شکست اور رسواکن پسپائی پر منتج ہوئیں / ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے فوری جوابی کاروائی کرکے امریکہ کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا، مرکزی ہیڈکوارٹر / امریکہ آبنائے ہرمز کھولنے سے عاجز ہے، صہیونی چینل / یران نہ ڈرتا ہے اور نہ ہی جھکتا ہے، ہاآرتص

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

جھڑپوں کے بارے میں رپورٹیں

ایران کی مسلح افواج کے مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا:

- جارح، دہشت گرد اور رہزن امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، آبنائے ہرمز کی طرف آنے والے ایک تیل بردار جہاز، نیز آبنائے ہرمز میں داخل ہوتے ہوئے ایک جہاز کو نشانہ بنایا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے فوری طور پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکہ کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا۔ / امریکی ڈسٹرائرز کو بڑی تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران کی بحری کمانڈ / وزارت خارجہ کا بیان / عمان کے ساحل کے قریب آگ بھڑ اٹھی ہے /

 - مجرم اور جارح امریکہ اور اس کے حامی ممالک جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ماضی کی طرح پوری طاقت سے، اور کسی ہچکچاہٹ کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دیتا ہے۔"

- جھوٹے امریکی صدر نے ہالی ووڈ طرز کا بیانیہ گھڑ کر دعویٰ کیا کہ "تین امریکی ڈسٹرائرز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے عبور کر گئے؛ وہ بھی فائرنگ کے بیچ؛ اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن ایرانی افواج کو شدید نقصان پہنچا ہے!۔"

ادھر "سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری کمانڈ" کا اعلان بتاتا ہے کہ:

- امریکی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے "جاسک بندرگاہ کی حدود میں ایک ایرانی آئل ٹینکر پر دہشت گرد امریکی فوج کی جارحیت اور دہشت گر امریکی فوج کے ڈسٹرائرز کی آبنائے ہرمز کی طرف پیشقدمی کے جواب ميں، جارح جہازوں کے خلاف ـ بڑی تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز کی ـ مخلوط اور بھاری کاروائی انجام دی گئی۔

- انٹیلی جنس نگرانیوں سے معلوم ہؤا کہ امریکی  دشمن کو شدید نقصان پہنچا اور تین جارح ڈسٹرائرز تیزی سے، آبنائے ہرمز کی حدود چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی جاسک بندرگاہ اور آبنائے ہرمز کے قریب دو ایرانی آئل ٹینکرز نیز چند ساحلی علاقوں پر پر دہشت گرد امریکی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا:

- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے مؤثر کاروائی اور بھاری طمانچوں سے ان جارحیتوں کا جواب دیا اور جارحین اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔"

- جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات نہ صرف 8 اپریل 2026ع‍ کے جنگ بندی کے سمجھوتے کی کھلی خلاف ورزی ہے؛ بلکہ یو این چارٹر کے آرٹیکل 4 کی شق نمبر کی پامالی اور جارحیت کی تعریف پر مبنی ـ یو این جنرل اسمبلی کی قرارداد (نمبر 3314) ـ کی رو سے جارحانہ عمل کا مصداق بھی ہے۔

- سیٹلائٹ تصاویر نے عمان کے ساحل پر بڑی آتشزدگی ریکارڈ کی ہے جو ایرانی بیانیے کی تصدیق اور امریکی بیانیے کی تردید کرتی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سیارچوں نے یہ آتشزدگی اس مقام پر ثبت کی ہے جسے دہشت گرد امریکی فوج نے "پرامن جہازرانی" کے لئے متعارف کرایا تھا!

امریکہ آبنائے ہرمز کھولنے سے عاجز ہے، صہیونی ذرائع

- صہیونی چینل i12 نے اعلان کیا: سینئر اہلکاروں کو یقین ہے کہ امریکی آبنائے ہرمز سے گذرنے والے جہازوں کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے۔"

ایران نہ ڈرتا ہے اور نہ ہی جھکتا ہے، ہاآرتص

- "ایران کو تسلیم کرانے کے لئے ہونے والی دو ماہہ کوششوں کے بعد، ٹرمپ کسی راہ حل سے عاری جنگ میں، ایک کٹر اور تجربہ کار جنگ میں الجھ گیا ہے، ایسا دشمن جو نہ ڈرتا ہے اور نہ جھکتا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha