بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر نے اعلان کیا:
- امریکہ کے جرائم پیشہ سرغنے اور دہشت گرد فوج، بحری قزاقی پر اتر آئے ہیں اور عالمی تجارت و معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
- شاید اب تک سمجھ گئے ہونگے کہ اسلامی ایران کی ثابت قدم قوم اور مضبوط مسلح افواج، دشمن کی کسی بھی قسم کی دھمکی اور جارحیت کا انتہائی شدید اور پشیمان کن جواب دیتی ہیں۔
- ہم پوری قوت سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا تحفظ اور مضبوطی سے اس کا انتظام کرتے ہیں اور تمام تجارتی اور تیل بردار جہاز خبردار رہیں کہ آبنائے ہرمز سے، ہماری مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر سفر نہ کریں، تاکہ ان کی سلامتی خطرے میں نہ پڑے۔
- خبردار کرتے ہیں کہ کوئی بھی غیرملکی مسلح قوت ـ بالخصوص جارح امریکی فوج ـ اگر آبنائے ہرمز کے قریب آنے اور اس میں داخل ہونے کی کوشش کرے، تو اس پر نشانہ بنایا جائے گا۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے بھی اعلان کیا:
- آبنائے ہرمز سے گذرنے کا ارادہ رکھنے والے تمام جہازوں کو خبردار کرتے ہیں کہ محفوظ کوریڈور وہی ہے جس کا پہلے ہی اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے۔
- بحری جہازوں کا دوسرے راستوں کی طرف انحراف، غیر محفوظ ہے اور سپاہ پاسداران کی بحریہ کے شدید رد عمل کا باعث بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ