17 مئی 2026 - 16:08
امارات: ابوظہبی میں ایک جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ

ابوظہبی کے میڈیا آفس نے ابوظہبی میں واقع "براکہ" جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی خبر دی اور کہا کہ اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہؤا ہے۔ / اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی حکام نے اس کاروائی کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ کچھ اخباری ذرائع نے آج اتوار (دوپہر کے وقت) امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں زبردست دھماکوں کی اطلاع دی اور کہا کہ ان دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، دھماکے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوئے، جن کے دوران ابوظہبی میں "براکہ" جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

الجزیرہ نے یہ بتایا کہ یہ حملہ پلانٹ کے اندرونی احاطے کے باہر کیا گیا، اور حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

العربیہ نیوز چینل نے بھی رپورٹ دی کہ اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہؤا؛ اور یہ معلوم نہیں ہؤا کہ حملہ کہاں سے ہؤا ہے۔

ابوظبی کے میڈیا آفس نے اطلاع دی کہ فائر بریگیڈ نے براکہ جوہری پاور پلانٹ کی حدود سے باہر ایک بجلی پیدا کرنے والے جنریٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔

اس اماراتی ادارے کے مطابق، آگ ڈرون حملے کی وجہ سے لگی تھی اور اس کا تابکاری کی حفاظتی سطح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایک فالس فلیگ کاروائی ہے اور دوسرے پڑوسیوں کو بھی اس طرح کی کاروائیوں سے ہوشیار رہنا چاہئے کیونکہ اس طرح کی غیر اعلانیہ کاروائیوں کے پیچھے عام طور پر صہیونی ریاست ملوث ہؤا کرتی ہے اور اس کا مقصد خطے کے اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کل رات بیت المقدس کے مشرق میں بیت شمش (بیت الشمس) کے علاقے میں ایک صہیونی میزائل پلانٹ میں انتہائی زوردار دھماکے ہوئے ہیں، جس کے بارے میں کچھ تصویروں کے سوا کوئی خبر نہیں مل سکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha